AG Official

AG Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AG Official, Digital creator, Peshawar.

ہر وہ شخص جو آپ کو گلے لگاتا ھے ضروری نہیں کہ وہ  آپ سے محبت بھی کرتا ہو۔
26/03/2025

ہر وہ شخص جو آپ کو گلے لگاتا ھے
ضروری نہیں کہ وہ آپ سے محبت بھی کرتا ہو۔

چینی فوجی تربیت میں، ایک چھوٹا پن، سوئی یا یہاں تک کہ ایک پتلی چھڑی ٹھوڑی کے نیچے رکھی جاتی ہے، تاکہ اگر کوئی سپاہی آگے ...
12/03/2025

چینی فوجی تربیت میں، ایک چھوٹا پن، سوئی یا یہاں تک کہ ایک پتلی چھڑی ٹھوڑی کے نیچے رکھی جاتی ہے، تاکہ اگر کوئی سپاہی آگے جھک جائے تو اسے چبھن محسوس ہو، جو اسے سر کو سیدھا رکھنے پر مجبور کرتی ہے۔ اس کا مقصد سپاہیوں کو مثالی قامت اور سخت نظم و ضبط کا عادی بنانا ہے، خاص طور پر فوجی پریڈ اور رسمی تقریبات میں۔

چینی اپنی انتہائی سخت تربیتی طریقوں کے لیے مشہور ہیں، اور یہ ایک ایسا طریقہ ہے جو فوجیوں کو یکساں اور منضبط انداز فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

*🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..! 🍊*پہلے ایک سوال پڑھ لیجیے شاید آج کل ہر گھر میں ایک دو افراد کا یہ ہی مسئلہ ہے.!میرے ہاتھ پاؤں ...
17/02/2025

*🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..! 🍊*

پہلے ایک سوال پڑھ لیجیے شاید آج کل ہر گھر میں ایک دو افراد کا یہ ہی مسئلہ ہے.!

میرے ہاتھ پاؤں بہت سن ہوجاتے ہیں پورے جسم پہ کانٹے چبتے ہیں جیسے سوئیاں چبھتی ہوں پٹھے بہت پین کرتے ہیں اور بخار رہتا ہے پورا جسم بہت درد کرتا ہے اچانک طبیعت بہت خراب ہو جاتی ہے پھر بولا بھی نہیں جاتا کچھ سمجھ نہیں آتی بہت طبیعت خراب ہو جاتی ہے پھر مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے کچھ ہو جائے گا دل والی جگہ پہ بھی درد ہوتی ہے۔

جواب؛
یہ سب علامات تناؤ، ڈپریشن، خوف کی وجہ سے ہیں..!

اس کا بہت اچھا علاج بتاتا ہوں۔
جب تک مالٹا، موسمی، کینو دستیاب ہیں۔ دن میں چھ کینو، موسمی جو مل جائے کھانے ہیں۔

🔹 کھانے کا صحیح وقت
فجر سے عصر جب تک دھوپ رہے اور دھوپ میں بیٹھ کر کھائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ رات کے کھانے سے پہلے دو کپ کینو کی چائے بنا لیں۔

▪️ ایک کپ کھانے سے پندرہ منٹ پہلے۔
▪️ دوسرا کھانے کے پندرہ منٹ بعد پی لیں۔

🔹 بنانے کا طریقہ
ایک کینو کا رس اس کے گودے سمیت ایک کپ میں نکال لیں۔ چمچ سے بآسانی نکل آتا ہے۔

اور اس کپ میں تیز گرم پانی ڈال کر پی لیں۔ شہد ملا لیں تو زیادہ بہتر ہے۔

ان شاء اللہ ایک ہفتے میں ساری علامات ٹھیک
ہو جائیں گی۔

👈🏻 گھر میں کوئی بچہ یا بزرگ جسے بھوک نہ لگتی ہو اسے کھانے سے پہلے کنو کی چائے پلا دیں پندرہ منٹ بعد وہ کھانا مانگیں گے۔

👈🏻 جسے کھانا ہضم نہ ہوتا ہو اسے کھانے کے بعد ایک کپ کنو، مالٹا، موسمی کی یہ چائے پلا دیجئے آدھے گھنٹے بعد وہ پھر کھانے کو کچھ ڈھونڈ رہے ہونگے۔

تجربہ شرط ہے
حیرت انگیز طور پر پہلے دن سے آپ کو اس
کی عادت ہوجائے گی..! ہوتی ہے تو ہو جائے۔ یہ دودھ پتی کڑک چائے کی عادت ختم کرادے گی۔۔۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

صبح سویرے گر م پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے کے انسانی صحت پر اثرات.لیموں پانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہ...
16/02/2025

صبح سویرے گر م پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے کے انسانی صحت پر اثرات.

لیموں پانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اگر آپ پانی کو نیم گرم کرلیں، اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد بھی ڈال لیں اور اس مشروب کو صبح نہار منہ پئیں تو اس کے فوائد کا شمار ممکن نہیں۔

چند اہم فوائد جو آپ کو اس مشروب سے حاصل ہوں گے درج ذیل ہیں۔

1 ۔لیموں اور شہد میں پائے جانے والے الیکٹرولائٹ، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیزیم جسم کو تروتازہ کرتے ہیں اور پانی کی کمی فوراً پوری ہوجائے گی۔
2 ۔جوڑوں اور پٹھوں کا درد غائب ہوجائے گا۔
3 ۔نظام انہظام بہتر ہوجائے گا۔
4 ۔جسم میں خامروں کی بہتات ہوجاتی ہے۔
5 ۔جگر کی صفائی ہوجائے گی۔
6 ۔گلے کے انفیکشن اور سوزش سے نجات مل جاتی ہے۔
7 ۔آنتیں صاف ہوجاتی ہیں۔
8 ۔جسم میں بیماری سے بچانے والے اینٹی آکسیڈنٹ پیدا ہوتے ہیں۔
9 ۔عصبی نظام مضبوط ہوتا ہے اور ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ سے نجات ملتی ہے۔
10 ۔خون کی شریانوں کی صفائی ہوتی ہے۔
11 ۔بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے۔
12 ۔یہ مشروب جسم میں PH کا لیول بڑھاتا ہے جس سے بیماریوں کی روک تھام ہوتی ہے۔
13 ۔وٹامن سی کی مدد سے جلد صاف اور صحتمند ہوجاتی ہے۔
14 ۔یورک ایسڈ تحلیل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
15 ۔یہ حاملہ ماﺅں کیلئے بہت ہی مفید ہے، یہ ماں کو وائرس اور فلو سے بچاتا ہے اور بچے کی ہڈیاں اور عصبی نظام خصوصاً دماغ کو مضبوط بناتا ہے۔
16 ۔سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔
17 ۔گردے اور پینکریاز کی پتھری تحلیل ہوجاتی ہے۔
18 ۔لیموں کا پیکٹن فائبر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
19 ۔دانت کے درد اور مسوڑھوں کے مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے۔
20 ۔لیموں کی الکلی خصوصیات کینسر کے خطرات کو کم کردیتی ہیں

کشمش کے فوائد اور بیماریوں کا علاج:کشمش (Raisins) مشہور خشک میوہ ہے یہدراصل خشک انگورہوتاہے۔اس کی کئ قسمیں ہیں سیاہ، پیل...
15/02/2025

کشمش کے فوائد اور بیماریوں کا علاج:

کشمش (Raisins) مشہور خشک میوہ ہے یہدراصل خشک انگورہوتاہے۔اس کی کئ قسمیں ہیں سیاہ، پیلے رنگ اور بغیر بیج یا بیج والے ہوتے ہیں۔ کشمش تازہ انگور کے تمام فوائد سے بھرپور ہوتی ہے اور کئی اہم غذائی اجزاء پر مشتمل ہے۔
یہ پوٹاشیم (Potassium)، فاسفورس (Phosphorus)، کیلشیم (Calcium)، میگنیشیم (Magnesium)، تانبا (Copper)، آئرن (Iron)، فائبر (Fiber)، کاربوہائیڈریٹس (Carbohydrates)، وٹامن بی (Vitamin B)، وٹامن سی (Vitamin C) اور اینٹی آکسیڈنٹس (Antioxidants) پر مشتمل ہوتی ہے۔
یہ سانس اور ہاضمے کے مسائل سمیت متعدد بیماریوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
کشمش کے طبی فوائد:
🍇 1. بلند فشار خون (Hypertension) کو کم کرتا ہے۔
🍇 2. خون میں کولیسٹرول (Cholesterol) کی سطح کو کم کرتا ہے۔
🍇 3. دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچاؤ کرتا ہے۔
🍇 4. کھانسی کو نرم کرتا ہے (کشمش کا قہوہ بنا کر پینے سے)۔
🍇 5. بلغم ختم کرتا ہے۔
🍇 6. جراثیم اور وائرس کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔
🍇 7. اینٹی آکسیڈنٹ (Antioxidant) کے طور پر کام کرتا ہے۔
🍇 8. دانتوں پر پلاک بننے سے روکتا ہے۔
🍇 9. جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرتا ہے۔
🍇 10. بالوں کی خشکی ختم کرتا ہے۔
🍇 11. تلی، جگر اور معدہ کو مضبوط بناتا ہے۔
🍇 12. یادداشت کو بہتر کرتا ہے۔
🍇 13. کولون کینسر سے بچاؤ کرتا ہے۔
🍇 14. آنکھوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
🍇 15. ہڈیوں کی کمزوری (Osteoporosis) سے بچاتا ہے۔
🍇 16. سوزش (Inflammation) کے خلاف موثر ہے۔
🍇 17. ملین کے طور پر کام کرتا ہے۔
🍇 18. خون کو صاف کرتا ہے۔
🍇 19. آواز کو بہتر اور صاف کرتا ہے۔
وہ بیماریاں جن کا کشمش علاج کرتی ہے:
🍇 1. قبض (Constipation)
🍇 2. بواسیر (Hemorrhoids)
🍇 3. دانتوں کا کیڑا (Tooth Decay)
🍇 4. مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis)
🍇 5. گٹھیا اور جوڑوں کی سوزش (Arthritis & Rheumatism)
🍇 6. جگر اور پتّے کی بیماریاں۔
🍇 7. غذائی کمی اور کم وزنی (Malnutrition & Underweight)
🍇 8. گلے کی سوزش (Sore Throat)
🍇 9. پھیپھڑوں اور سینے کی بیماریاں (Lung & Chest Diseases)
🍇 10. گردے اور مثانے کی بیماریاں، پتھری (Kidney & Bladder Stones)
🍇 11. پیشاب کی رکاوٹ (Urinary Dribbling)
🍇 12. ملیریا (Malaria)
🍇 13. گنٹھیا (Gout)
🍇 14. درد شقیقہ (Migraine)
🍇 15. یرقان (Jaundice)
🍇 16. خون کی کمی (Anemia)
🍇 17. معدے کی بیماریاں۔
🍇 18. معدے کی تیزابیت۔
🍇 19. آنتوں کی خرابی (Gastroenteritis)
🍇 20. جلد کی خارش اور الرجی (Itching & Allergy)
🍇 21. چیچک۔
کشمش کا استعمال:
10 دانے کشمش کو پانی میں چائے کی طرح اُبالیں، چھان کر دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔ یہ آسان نسخہ روزانہ استعمال کرنے سے خاص طور پر تمباکو نوشی کرنے والوں اور بلغم کے شکار افراد کے لیے مفید ہے، اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔

وہ 10 ممالک جہاں جسم فروشی  کی شرح سب سے زیادہ ہے 1۔ تھائی لینڈ (بدھ مت)2۔ ڈنمارک (عیسائی)3۔  اٹلی (عیسائی)4۔  جرمنی (عی...
12/02/2025

وہ 10 ممالک جہاں جسم فروشی کی شرح سب سے زیادہ ہے
1۔ تھائی لینڈ (بدھ مت)
2۔ ڈنمارک (عیسائی)
3۔ اٹلی (عیسائی)
4۔ جرمنی (عیسائی)
5۔ فرانس (عیسائی)
6۔ ناروے (عیسائی)
7۔ بیلجیم (عیسائی)
8۔ اسپین (عیسائی)
9۔ امریکہ (عیسائی)
10۔ فن لینڈ (عیسائی)
وہ 10 ممالک جہاں چوری و ڈکیتی کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ ڈنمارک اور فن لینڈ (عیسائی)
2۔ زمبابوے (عیسائی)
3۔ آسٹریلیا (عیسائی)
4۔ کینیڈا (عیسائی)
5۔ نیوزی لینڈ (عیسائی)
6۔ ہندوستان (ہندو)
7۔ انگلینڈ (عیسائی)
8۔ امریکہ (عیسائی)
9۔ سویڈن (عیسائی)
10۔ جنوبی افریقہ (عیسائی)
وہ 10 ممالک جہاں شراب نوشی کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ مالڈووا (عیسائی)
2۔ بیلاروس (عیسائی)
3۔ لیتھوانیا (عیسائی)
4۔ روس (کیمونسٹ+عیسائی)
5۔ جمہوریہ چیک (عیسائی)
6۔ یوکرین (عیسائی)
7۔ آندورا (عیسائی)
8۔ رومانیہ (عیسائی)
9۔ سربیا (عیسائی)
10۔ آسٹریلیا (عیسائی)
وہ10 ممالک جہاں قتل ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ ہونڈوراس (عیسائی)
2۔ وینزویلا (عیسائی)
3۔ بیلیز (عیسائی)
4۔ ایل ساوڈور (عیسائی)
5۔ گوئٹے مالا (عیسائی)
6۔ جنوبی افریقہ (عیسائی)
7۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس (عیسائی)
8۔ بہاماس (عیسائی)
9۔ لیسوتھو (عیسائی)
10۔ جمیکا (عیسائی)
دنیا میں خطرناک غنڈہ گردی کرنے والے گروپوں کے نام
1۔ یاکوزہ (غیر مسلم)
2۔ ایگبرس (عیسائی)
3۔ واہ سنگ (عیسائی)
4۔ جمیکا پوسی (عیسائی)
5۔ پریمیرو (عیسائی)
6۔ آریائی اخوان (عیسائی)
7۔ خون (عیسائی)
8۔ 18 ویں اسٹریٹ گینگ (عیسائی)
9۔ منگکی (عیسائی)
10 ۔ مارا سالاروتھا (عیسائی)

دنیا کے سب سے بڑےمنشیات اسمگلنگ مافیاز
1۔ پابلو اسکوبار(Pablo Escobar )-کولمبیا (عیسائی)
2۔ اماڈو کیریلو) (Amado Carrillo Fuentes)-میکسیکو(عیسائی)
3۔ کارلوس لیہڈر(Carlos Lehder) - جرمن (عیسائی)
4۔ گریسیلڈا بلانکو(Griselda Blanco) -کولمبیا (عیسائی)
5۔ جوکون گزمین- (Joaquín Guzmán) میکسیکو (عیسائی)
6۔ رافیل کیرو-( Rafael Caro Quintero) میکسیکو (عیسائی)

تاہم مغربی اور مشرقی میڈیا کا کہنا ہے کہ :
اسلام دنیا میں ہر طرح کی دہشت گردی کا سبب ہے

اس بنا پر بہت سارے سادہ لوح اور نادان مسلمان بھی ان بے بنیاد اور کھوکھلے دعووں پر یقین کرلیتےہیں۔ آپ اپنی سوچ اور عقل کا کنٹرول دوسروں کے ہاتھ میں نہ دیں

اپنے مذہب اسلام پر فخر کیجئیےاسلام خوشحالی ، سلامتی اور امن کا دین ھیں الحمداللہ

انکل ! میری امی بیمار ہیں  ان کے لئے دوائی لینی ہے پلیز تھوڑی سی برفی  لے لیں نا ““اوکے بیٹا کتنے کی دو گے یہ سب ؟؟”“ایک...
25/12/2024

انکل ! میری امی بیمار ہیں ان کے لئے دوائی لینی ہے
پلیز تھوڑی سی برفی لے لیں نا “
“اوکے بیٹا کتنے کی دو گے یہ سب ؟؟”
“ایک سو پچاس روپے کی ____اور مجھے پچیس روپے ملیں گے”
“روزانہ چار پانچ تھالی بیچ لیتا ہوں “
“ یہ کہاں سے لے کے آتے ہو ؟ “
“وہ مٹھائی والے انکل سے “
“ بیٹا آپ سکول نہیں جاتے ؟
“ جب پاپا تھے اس وقت جاتا تھا اب میں بڑا ہوگیا ہوں نا اس لئے نہیں جاتا “
“ تم ابھی بہت چھوٹے ہو کس نے کہا بڑے ہوگئے ہو ؟”
“مما کہتی ہیں اب بڑے ہوگئے ہو کیونکہ رابی اور عاشی مجھ سے چھوٹی ہیں “
“ بیٹا رابی عاشی کون ہیں ؟ “
“میری بہنیں ہیں نا “
“اچھا یہ ہونٹ پہ کیا لگا ہے ؟ تھوڑی بلیڈنگ ہو رہی ہے “
“انکل ! وہ نا ادھر ( ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے ) کچھ لڑکے کھڑے ہوئے تھے مجھ سے ایک تھالی برفی کی لی ، پیسے بھی نہیں دئیے جب پیسے مانگے تو مجھے مارا انہوں نے “
“ اچھا انکل برفی لے لیں نا ۔۔۔”
“بیٹا ! اس قدر سردی ہے چلو تمہیں بند شوز لے دیتا ہوں “
“ نہیں ! مما کہتی ہیں کسی سے کوئی چیز نہیں لیتے ، انہوں نے کہا تھا جمعہ کے دن لے دوں گی “
انکل یہ موبائل میں کیا کر رہے ہو ؟ میری ویڈیو نہیں بنانا مجھے اچھا بھی نہیں لگتا میرا منہ میلا ہوگیا ہے نا صابن سے دھو لونگا۔ پھر ویڈیو بنانا “
“اچھا انکل برفی لے لیں نا پلیز ۔۔”
گھر کے اس سربراہ کو عقیدت بھرا سلام
اور معاشرے کے بدبودار چہرے پر ۔۔۔۔

25/12/2024

بریکنگ نیوز
کچھ ہی دنوں میں پاکستان
8 ہزار کلومیٹر بلسٹک مزائل کا ایک اور تجربہ کرنے والا ہے
ان شاءاللہ

جنگلات میں آگ لگانے والوں کے نام۔۔۔ یہ بھاگ سکتی تھی۔۔۔۔اس کے پاس اُڑ جانے کی صلاحیت بھی تھی مگر۔۔۔۔یہ نہیں بھاگی جانتے ...
24/12/2024

جنگلات میں آگ لگانے والوں کے نام۔۔۔
یہ بھاگ سکتی تھی۔۔۔۔اس کے پاس اُڑ جانے کی صلاحیت بھی تھی مگر۔۔۔۔یہ نہیں بھاگی جانتے ہو کیوں۔۔۔۔؟؟؟؟
کیونکہ ان انڈوں میں معصوم بے زبان زندگیاں تھیں۔۔۔۔مگر ہم آگ لگا دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ماچس ہے۔۔۔احساس نہیں ہے ۔۔۔
جنگلات کو آگ لگا کر عذاب الہٰی کو دعوت نہ دیں۔۔۔۔
خدارا جنگلات میں آگ لگانا بند کریں۔۔اس آگ سے کئی معصوم پرندے اور جانور مر جاتے ہیں۔۔۔۔
ماں کی محبت پرندوں میں بھی ہوتی ہے۔۔ان کا بھی دل دُکھتا ہے۔۔۔یہ بھی اپنے بچوں کیلئے ایسے ہی تڑپتے ہیں۔۔جیسے انسان۔۔۔۔
جب کبھی لوگ پہاڑوں اور جنگلات میں آگ جلاتے ہیں تو یہ پرندے اپنے بچوں کو چھوڑ کر نہیں جاتے۔اُن کے ساتھ ہی جل جاتے ہیں۔۔۔۔
پہاڑوں پر گھاس،جھاڑیوں اور درختوں کو جلانا بند کرو اس آگ سے کئی پرندے اور ان کے معصوم بچے مر جاتے ہیں..

محمد علی جناح (قائد اعظم)1۔ پاکستان کو دُنیا کے نقشے پر لانے والے کو ”قائد اعظم“ کہتے ہیں۔ اپنے اپنے وقت پر ہر انسان آتا...
24/12/2024

محمد علی جناح (قائد اعظم)

1۔ پاکستان کو دُنیا کے نقشے پر لانے والے کو ”قائد اعظم“ کہتے ہیں۔ اپنے اپنے وقت پر ہر انسان آتا ہے اور اس دُنیا میں اچھا یا بُرا کر کے چلا جاتا ہے لیکن ہر وہ انسان جو اپنے مُلک اور دین کے لئے کچھ کر کے جاتا ہے، اُس کے لئے ہمیشہ دل سے دُعائیں نکلتی ہیں۔ محمد علی جناح کو ولی اللہ کا درجہ کوئی نہیں دیتا، البتہ ان کو قائد اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ کہتے ہیں۔

2۔ محمد علی جناح نے عالمانہ طور پر پاکستان کے حق میں لڑائی لڑی جس کی وجہ سے آپ نے کبھی بھی جیل نہیں دیکھی۔

3۔ آپ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا کیونکہ آپ کی زندگی ذاتی مفاد کے حصول کےلئے نہیں بلکہ مسلمانوں کو ایک علیحدہ مُلک لے کر دینے میں گذری۔

4۔ ہر لیڈر قائد اعظم بننا پسند کرے گا مگر اُن کی طرح زندگی گذارنا کسی بھی لیڈر کیلئے بہت مُشکل کام ہو گا کیونکہ وزیر اعظم سب کا ہوتا ہے کسی پارٹی کا نہیں ہوتا۔

5۔ قائد اعظم کی تصویر نوٹوں پر یا اسمبلیوں میں لگانے کے لئے نہیں تھی بلکہ اُن کی تصویر سے وہ تصور حاصل کرنا مقصود تھا جس سے ہم پاکستان کے تشخص کو عالمی لیول کے مطابق لے کر جاتے اور ایک قوم بن کر دکھاتے۔ اب نقلی نوٹ پر بھی قائد اعظم میں تصویر دُکھ دیتی ہے۔

6۔ قائد اعظم نے کانگریس اور انگریزوں کے درمیان رہتے ہوئے بھی مضبوط اعصاب کے ساتھ اپنا موقف بیان کر کے اُن کو مجبور کر دیا کہ مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ مُلک کیوں ضروری ہے۔ اسی طرح پاکستان میں ہر ایک اکثریت اور اقلیت کے ساتھ رہتے ہوئے، ہم نے بھی یہی ثابت کرنا ہے کہ ایک مسلمان کا سب سے بہتر ہونا کتنا ضروری ہے کیونکہ مسلمان اسلام کی پہچان ہے لیکن کسی ایک جماعت کی پہچان نہیں۔

7۔ بہت سی کتابیں محمد علی جناح، قائد اعظم پر پڑھیں، لکھنے والوں نے ان کے کردار کو بے داغ پیش کیا، ان کی علمی قابلیت کو سراہا، ان کے فیصلوں کو بہتر مانا، علامہ اقبال کے ساتھ ان کا تعلق جوڑا اور دونوں کو ایک دوسرے کا ہمنوا مانا، اسلئے 25 دسمبر کو ان کی تاریخ پیدائش پر پاکستانی اخبار وں میں ان پر کالم لکھے جاتے ہیں۔ البتہ بہت سی عوام کو اچھا بُرا کہتے بھی سنا

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہ...
23/12/2024

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی "ج ہ ل ت" کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

یہ تصویر چین میں دریافت ہونے والے ایک حیرت انگیز زیر زمین جنگل کی ہے جو ایک بڑے سنگھول (زمین میں بننے والا گڑھا) کے اندر...
22/12/2024

یہ تصویر چین میں دریافت ہونے والے ایک حیرت انگیز زیر زمین جنگل کی ہے جو ایک بڑے سنگھول (زمین میں بننے والا گڑھا) کے اندر واقع ہے۔ یہ زیر زمین گڑھا تقریباً 192 میٹر گہرا ہے اور اس کی چوڑائی اتنی بڑی ہے کہ پورا جنگل اس میں چھپا ہوا ہے۔

1. مقام: یہ دریافت چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں ہوئی ہے، جو اپنی کارسٹ زمین (چونے کے پتھر پر مبنی جغرافیائی سطح) کے لیے مشہور ہے۔

2. سنگھول کی خصوصیت: سنگھول قدرتی طور پر زیر زمین چونا پتھر کے تحلیل ہونے اور وقت کے ساتھ زمین کے بیٹھ جانے کے نتیجے میں بنتے ہیں۔ یہ بہت بڑے پیمانے پر گہرے ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان کے اندر مکمل ماحولیاتی نظام موجود ہوتا ہے۔

3. درختوں اور پودوں کی خصوصیات: اس زیر زمین جنگل میں موجود درخت تقریباً 40 میٹر تک بلند ہیں، جو اس جگہ کی قدامت اور قدرتی تنوع کو ظاہر کرتے ہیں۔

4. نامعلوم انواع: سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ زیر زمین ماحول اس قدر الگ اور منفرد ہے کہ یہاں پودوں اور جانوروں کی ایسی انواع ہو سکتی ہیں جو ابھی تک دریافت نہیں ہوئیں۔

مزید وضاحت:

یہ زیر زمین جنگل خالص قدرتی ماحولیاتی نظام کا نادر نمونہ ہے۔ اس کی گہرائی اور تنہائی کے باعث یہ انسانی مداخلت سے محفوظ رہا ہے، جس کی بدولت کئی نایاب اور غیر دریافت شدہ جانداروں کے یہاں پائے جانے کے امکانات ہیں۔ سائنسدانوں نے اس علاقے کو تحقیق کے لیے اہم مقام قرار دیا ہے کیونکہ یہ نہ صرف ارتقاء بلکہ ماحولیاتی توازن کے بارے میں نئی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

اس طرح کے گہرے گڑھے قدرتی دنیا کے پوشیدہ خزانے ہیں جو ہمیں زمین کی حیرت انگیز تخلیقات کا احساس دلاتے ہیں۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AG Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share