15/10/2025
🕊️ کھنڈہ میں بڑا راضی نامہ – دشمنی دوستی میں بدل گئی 🤝
گاؤں چھوٹا لاہور کے ظفر خان، صدام وغیرہ اور گاؤں مانیری گوہاٹی کے غنچہ گل، طارق وغیرہ کے درمیان ایک دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔
مشرانِ جرگہ زین اللہ خان (کھنڈہ)، حمید چیئرمین، ریاض منیجر (چوٹا لاہور)، گل نبی خان، میر نبی خان (مانیری)، قیصر خان اور ڈی آر سی چوٹا لاہور کی طویل اور خلوص بھری کوششوں سے دونوں فریقین بالآخر راضی نامے پر متفق ہو گئے۔
آج جامع مسجد نورالنورین، کھنڈہ میں راضی نامے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے خانہ خدا میں قرآنِ مجید پر ہاتھ رکھ کر آئندہ دشمنی کو دوستی میں بدلنے کا عہد کیا۔
اس بابرکت تقریب میں مولانا ارشد، ڈی ایس پی چوٹا لاہور نعمان خان، ایس ایچ او چوٹا لاہور الطاف خان کے ساتھ ساتھ ناظمین، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات اور ڈی آر سی ممبران نے شرکت کی۔
یہ راضی نامہ امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کی ایک شاندار مثال ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ بات چیت، صبر اور اتفاق سے ہر تنازعہ ختم کیا جا سکتا ہے۔
#کھنڈہ #مانیری #امن #جرگہ