Rehan Mentor

Rehan Mentor ﷽𝐀𝐬𝐬𝐚𝐥𝐚𝐦𝐮_𝐚𝐥𝐚𝐢𝐤𝐮𝐦﷽
Well Come To "Rehan Mentor"

عالمِ دین انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں نے درخواست دائر کی تھی۔تفصیل پہلے کمنٹ میں دیکھیں۔۔۔
26/08/2025

عالمِ دین انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں نے درخواست دائر کی تھی۔

تفصیل پہلے کمنٹ میں دیکھیں۔۔۔


پاکستان کی فوج کا آئینی سربراہ صدر پاکستان ہوتا ہے جبکہ اسپین کی فوج کا آئینی سربراہ بادشاہ ہوتا ہے لیکن اپنی ڈیوٹی شروع...
26/08/2025

پاکستان کی فوج کا آئینی سربراہ صدر پاکستان ہوتا ہے جبکہ اسپین کی فوج کا آئینی سربراہ بادشاہ ہوتا ہے لیکن اپنی ڈیوٹی شروع کرنے سے پہلے بادشاہ یا ملکہ کو فوجی ٹریننگ سے گزرنا پڑتا ہے تاکہ ان کو عسکری معاملات کی اچھی طرح سمجھ بوجھ ہو تاکہ وہ بہتر فیصلہ سازی کر سکیں۔۔۔۔۔

اسپین کا موجودہ بادشاہ فلپ ہے وہی ہسپانوی فوج کا آئینی سربراہ بھی ہے لیکن وہ اپنی بیٹی Princess Leonor کو فوج کی قیادت سنبھالنے کیلئے تیار کر رہا ہے اس کیلئے شہزادی نے 2023 میں تین سالہ خصوصی فوجی کورس میں داخلہ لیا پہلے سال میں زمینی فوج کے ساتھ ٹریننگ کی 2024 میں ہسپانوی بحریہ کے ساتھ ٹریننگ کی اور اب 2025 آخری سال ہے اس سال فضائیہ کے ساتھ ٹریننگ ہو گی ٹریننگ مکمل ہونے پر شہزادی جنگی جہاز اڑانا سیکھ چکی ہو گی

زمینی بحریہ اور فضائیہ کی ٹریننگ کا مقصد شہزادی کو جنگ کے تینوں میدانوں کی سمجھ بوجھ عطا کرنا ہے کیونکہ کل کو وہ فوج کی آئینی سربراہ بننے جا رہی ہے اس کے باپ فلپ نے بھی یہ کورس کیا تھا۔
(تصویر میں دائیں طرف Princess Leonor جبکہ بائیں طرف اس کی بہن شہزادی صوفیہ ہے)

عبادت کا اثر اگر مسجد سے باہر کے معاملات میں نظر نا آے تو وہ عبادت نہیں عادت ہے۔ 🫥🪽
25/08/2025

عبادت کا اثر اگر مسجد سے باہر کے معاملات میں نظر نا آے تو وہ عبادت نہیں عادت ہے۔ 🫥🪽

25/08/2025

30 روپے کے معمولی جھگڑے نے دو زندگیاں نگل لیں، پہلے چھوٹا بھائی واجد چل بسا اور اب ایک دن بعد بڑا بھائی راشد بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا 😭

سلام لالا
25/08/2025

سلام لالا

گھریلو مجبوریاں اکثر انسان سے اُس کا بچپن چھین لیتی ہے۔
24/08/2025

گھریلو مجبوریاں اکثر انسان سے اُس کا بچپن چھین لیتی ہے۔

"دھوکہ دینے والے لوگ تمہاری کہانی کا اختتام نہیں، صرف سبق ہیں ایک نئی شروعات کے لیے."
23/08/2025

"دھوکہ دینے والے لوگ تمہاری کہانی کا اختتام نہیں، صرف سبق ہیں ایک نئی شروعات کے لیے."

ایک تلخ حقیقت ۔۔
23/08/2025

ایک تلخ حقیقت ۔۔

"سب کو ہرانے کی خواہش چھوڑ دیں۔ اپنے آس پاس لوگوں کے ساتھ جُڑنا سیکھیں۔" 🪽
23/08/2025

"سب کو ہرانے کی خواہش چھوڑ دیں۔ اپنے آس پاس لوگوں کے ساتھ جُڑنا سیکھیں۔" 🪽

جج فرینکو چلے گئے .وہ اپنی نیک دلی، نرم مزاجی اور رحم دلی کے لئے مشہور تھے . . . جیو تو ایسے باقی مر تو سب نے جانا ہے . ...
21/08/2025

جج فرینکو چلے گئے .
وہ اپنی نیک دلی، نرم مزاجی اور رحم دلی کے لئے مشہور تھے . . .
جیو تو ایسے باقی مر تو سب نے جانا ہے . .
ہمارے ہاں یہاں کسی کے پاس تھوڑی سی طاقت اور عہدہ آ جاۓ اس کی نخوت دیکھنے والی ہوتی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کاغذی شیر بن جاتے ہیں، مرتے ہیں تو کسی کو پتہ بھی نہیں ہوتا یہ شخص کبھی زندہ بھی تھا . . ؟؟
جج فرینکو کے آج کروڑوں لوگ سوگوار ہیں
سلوٹ سر ❤️

ہر سی ایس ایس آفیسر فرعون نہیں ہوتا ، کچھ آفیسرز ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہر مشکل میں عوام کے ساتھ رہتے ہوہے اپنا فرض بخوبی ...
15/08/2025

ہر سی ایس ایس آفیسر فرعون نہیں ہوتا ، کچھ آفیسرز ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہر مشکل میں عوام کے ساتھ رہتے ہوہے اپنا فرض بخوبی نبھاتے ہیں ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محیب آللہ خان یوسفزئی سکنہ لوئر دیر

اگر ہم زمین پر لاہور شہر کے بلکل نیچے زمین کی دوسری طرف جانا چاہیں تو ہمیں 20 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑے گا لیکن ...
15/08/2025

اگر ہم زمین پر لاہور شہر کے بلکل نیچے زمین کی دوسری طرف جانا چاہیں تو ہمیں 20 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑے گا لیکن اگر ہم زمین کی سطح پر سفر کرنے کی بجائے لاہور شہر کے نیچے زمین کی دوسرے طرف ایک سیدھا سوراخ کریں اور اُس میں چھلانگ لگا دیں تو کیا ہوگا۔

اگر ہم ایسا سوراخ کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو ہم زمین کی دوسری طرف ساؤتھ امریکہ کے سمندر میں نکلیں گے جہاں سے قریب ترین ملک چلی ہے اور وہ بھی 608 کلومیٹر کے فاصلے پر لیکن اگر ہم ارجنٹینا سے زمین میں ایک سیدھا سوراخ کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو سوراخ دوسری طرف چین میں نکلے گا۔سائنس دان زمین کو زمین کی سطح کے بعد تین بُنیادی حصوں میں تقسیم کرتے ہیں
Mentle.
Outer core.
Inner core

انسان آج تک ان تین حصوں کے پار نہیں جاسکا اور اگر ہم زمین کی سطح پر سوراخ کرنا شروع کریں تو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر سے ساڑھے تین کلومیٹر نیچے ہمیں Devil Worm ملیں گے ڈیول وارم زیر زمین گہرائی میں رہنے والے واحد جانور ہیں جو انسان نے 2011 میں دریافت کیے تھے اور پھر 3600 میٹر کی گہرائی سے آگے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

زمین کی سطح کے 4000 میٹر نیچے زمین کا درجہ حرارت 60C تک پہنچ جائے گا جہاں سے نیچے مزید سوراخ کرنے کے لیے ہمیں ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے لیے برف درکار ہوگی، سوراخ مزید گہرا کرتے ہُوئے جب 8800 میٹر نیچے پہنچے گا تو یہ زمین کے سب سے اُونچے پہاڑماونٹ ایورسٹ کی بُلندی جتنا گہرا ہوجائے گا اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ انسان زمین کے اندر اس سے بھی آگے جا چُکا ہے اور
Kola Superdeep Borehole
کے نام سے سائندانوں نے اب تک زمین میں 12260 میٹر کی گہرائی تک سُوراخ کیا ہے۔

اس گہرائی پر زمین کا درجہ حرارت 180 ڈگری سے تجاوز کرجاتا ہے اور پریشر سطح سمندر کے پریشر سے 4 ہزار گُنا زیادہ ہو جاتا ہے اور اگر آپ سوراخ کرتے کرتے اس مُقام پر پہنچ جائیں تو آپ کو اس مُقام پر زندہ رہنے کے لیے سوراخ کے ارد گرد ایسی انسولیشن کرنی پڑے گی جو اس شدید درجہ حرارت کو سوراخ میں داخل ہونے سے روک دے وگرنہ آپ اپنے سوراخ کرنے کے سامان سمیت پگھل جائیں گے۔
اگر آپ سوراخ کرتے کرتے 40 ہزار میٹر نیچے پہنچ جائیں تو یہاں سے زمین کی دوسری تہہ Mantle شروع ہوگی اور اس مقام پر زمین کا درجہ حرارت 1 ہزار ڈگری کے قریب پہنچ جائے گا جہاں لوہا اور سلور پگھل جاتے ہیں مگر خوشخبری یہ ہے کے سٹیل نہیں پگھلے گا کیونکہ سٹیل کو پگھلانے کے لیے درجہ حرارت کا 1370 ڈگری سے زیادہ ہونا ضروری ہے چنانچہ آپ سٹیل کی ڈرل سے زمین کی تہہ مینٹل جس کی اوپر والی سطح چٹانوں سے بنی ہے ڈرل کرتے ہُوئے مزید نیچے جانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور جب آپ 1 لاکھ میٹر نیچے پہنچے گے تو آپ کی سٹیل ڈرل کام کرنا چھوڑ دے گی اور پگھل جائے گی اور آپ کو مزید نیچے جانے کے لیے کسی اور دھات کی ڈرل کی ضرورت ہوگی جو اُس درجہ حرارت پر نا پگھلے.
ڈرل کرتے کرتے جب آپ ڈیڑھ لاکھ میٹر نیچے پہنچیں گے تو آپ کو مزے ہی آجائیں گے کیونکہ یہاں آپ کو بیشمار ہیرے ملیں گے کیونکہ اس مُقام پر زمین کا پریشر اور گرمی کاربن کے ایٹم کی ساخت کو بدلتی ہے اور ہیرا وجود میں آتا ہے اور زمین کی اس گہرائی پر آپکو لوہے اور چٹانوں سمیت ہر چیز پگھلی ہُوئی ملے گی جیسے آتش فشاں کا لاوا ہوتا ہے۔

اگر آپ اس مقام پر سے زمین کی مزید تہہ میں جانے میں کامیاب ہوجائیں تو 4 لاکھ 10 ہزار میٹر کی گہرائی پر لاوا ختم ہوجائے گا اور دوبارہ چٹانوں کا سلسلہ شروع ہوگا زمین کی اس گہرائی پر درجہ حرات بے حد زیادہ ہوجاتا ہے مگر چٹانیں اس لیے نہیں پگھلتی کیونکہ زمین کا پریشربڑھتے بڑھتے اُس مقام پر چلا جاتا ہے جہاں مالیکول پگھل نہیں پاتے چنانچہ چٹانیں دوبارہ وجود میں آ جاتی ہیں۔

ڈرل کرتے کرتے جب آپ 3 ملین میٹر کی گہرائی پر پہنچیں گے تو آپ کو زمین کی تیسری تہہ Outer Core ملے گی اور یہ تہہ چٹانوں کی بجائے لوہے اور نکل سے بنی ہُوئی ہے اور اس مقام کا درجہ حرارت سُورج کی سطح کے برابر ہے اور تقریباً 5 سے 6 ہزار ڈگری گرم ہے یہ تہہ زمین کی انتہائی اہم تہہ ہے کیونکہ یہاں پر میگنیٹک فلیڈز بنتی ہیں جو زمین کی سطح سے باہر نکل کر خلا تک جا کر ایک بیرئر بناتی ہیں اور زمین کی سطح کو سولر ونڈز سے محفوظ رکھتی ہیں، زمین کی اس تہہ پر آپ کو لوہا اور نکل پگھلا ہُوا ملے گا اور ڈرل کرنے کے لیے کوئی سُپر مٹریل درکار ہوگا اور انسان کی عقل نے اب تک کوئی ایسی چیز دریافت نہیں کی جو 6 ہزار ڈگری سے اوپر کا درجہ حرارت برداشت کر سکے۔
اس مُقام پر آپ کو ڈرل کرنے میں دوسرا بڑا مسلہ یہ درپیش آئے گا کہ یہاں کشش ثقل بہت کم ہوئے گی اور آپ کو کوئی سُپر سب مرین درکار ہوگی جو اتنے پریشر اور حدت کو برداشت کرتے ہُوئے مزید گہرائی میں جا سکے اورجب آپ Outer Core کو ڈرل کرتے ہُوئے مزید نیچے پہنچیں گے تو تقریباً 5 لاکھ میٹر نیچے آپ کو زمین کی Inner Core ملے گی جو کے جمے ہُوئے لوہے کی بنی ہُوئی ہے یہاں پر کشش ثقل صفر ہوجائے گی اور زمین کی اس تہہ میں سوراخ کرنا آپ کے لیے مزید مشکل ہوجائے گا لیکن اگر یہاں بھی آپ کامیاب ہوگئے تو تقریبا 6 اشاریہ 4 ملین میٹر نیچے آپ زمین کے بلکل وسط میں پہنچ جائیں گے اور یہاں سے آگے ڈرل کرنے کے لیے آپکو نیچے جانے کی بجائے اوپر کی طرف Climb کرنا پڑے گا۔
مُجھے اُمید ہے کہ اگر آپ 6 اشاریہ 4 ملین میٹر نیچے پہنچ گئے تو پھر یقیناً وہاں سے زمین کی دوسری طرف Climb کرتے ہُوئے نکلنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے اور اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو زمین کے آر پار ایک سوراخ ہوجائے گا اور ارجنٹینا سے چین کا سفر کرنے لیے آپکو صرف ایک گھنٹہ درکار ہوگا اور یہ سفر آپ سوراخ کی ایک سائیڈ سے چھلانگ لگا کر کریں گے اور یہ چھلانگ آپ کو سوراخ کے دوسری طرف نکال دے گی۔

زمین کے اس سوراخ میں چھلانگ لگانے کے لیے آپ کو اور بھی کئی طرح کی چیزیں درکا ہو گی جیسے خلائی سُوٹ جو پریشر کو برداشت سکے وغیرہ وغیرہ لیکن آج تک کوئی انسان ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہُوا اور مستقبل قریب میں بھی ایسا ناممکن ہی دیکھائی دیتا ہے مگر ایک چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اللہ نے انسان کو عقل سلیم عطا کی ہے اور عقل سلیم میں کوئی چیز نا ممکن نہیں ہے۔

#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

Address

Peshawar
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehan Mentor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share