30/06/2026
بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی تحفظ کی جانب ایک اور انقلابی قدم!
حکومتِ خیبر پختونخوا کا فلیگ شپ منصوبہ PEHL" (Pakhtunkhwa Emergency Helpline) کا آغاز
اب کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مختلف نمبرز یاد رکھنے کی ضرورت نہیں۔
حکومتِ خیبر پختونخوا نے عوام کی سہولت اور بروقت امداد کو یقینی بنانے کے لیے "PEHL" ایمرجنسی ہیلپ لائن متعارف کرا دی ہے، جہاں تمام اہم ہنگامی خدمات صرف ایک کال پر دستیاب ہوں گی۔
ایک نمبر، تمام ایمرجنسی سروسز:
⬅️ پولیس
⬅️ ریسکیو سروس
⬅️ پی ڈی ایم اے (PDMA)
⬅️ ٹورازم ہیلپ لائن
⬅️ بولو ہیلپ لائن
اس انقلابی منصوبے کا افتتاح کل بروز بدھ، یکم جولائی 2026 کو دوپہر 1:00 بجے کیا جائے گا.
نوٹ: یہ سروس صرف خیبرپختونخوا کے حدود میں کام کرےگی. کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے صرف 911 ڈائل کریں۔
ایک نمبر اور فوری رسائی، مربوط خدمات، محفوظ خیبر پختونخوا۔