پاکستان میں پٹرول کی قیمت 175 روپے فی لیٹر کسی کو شک ہے
آج میں نے دو مرتبہ ڈالے ہیں
13/07/2025
خیبر کے مشہور شاعر شاہ احمد عرف خکاری وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ کل 10بجے بروز پیر کوہی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی
10/07/2025
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا خان زیب سمیت تین افراد شہید ہوگئے پولیس ذرائع
10/07/2025
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں دبی چنگاری کو نہ بھڑکائیں ورنہ یہ آگ پورے ملک کو لپیٹ میں لے لے گی
06/07/2025
باڑہ سیاسی اتحاد نے 11 جولائی بروز جمعہ کو باڑہ میں امن جلسہ کا اعلان کردیا، نمازِ جمعہ مین روڈ پر ادا کی جائے گی۔
باڑہ سیاسی اتحاد و قومی مشران کا مشترکہ اعلامیہ
25/06/2025
کاغذ میں موجود کسی بھی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فنڈ چاہئے جو ادمی وہ فنڈ مہیا کردیں یا اس پر کام اپنے دور میں شروع کروادیں وہی اپ کا منصوبہ ھے ۔
اگر سابقہ موصوف اتنے اہم تھے تو اپنے دور میں یہ سڑک کیوں نہ بن سکا اگر اپکا منصوبہ تھا تو اپنے دور حکمرانی میں کیوں پورا نہ کرسکے ؟؟ مجھے تو ڈر ھے کہیں مؤصوف نیویارک کے روڈوں کا بھی دعوٰی نہ کر دیں
اب اپ کا دور بھی ختم ہوا س کے بعد بھی ایک سال گزر گیا پھر نئے الیکشن ہوئے پھر نئی حکومت ائی اس حکومت کا بھی سال ہو گیا اور اب جو منصوبے ہو رھے ہیں اس پر اپ کہہ رھے ہیں کہ یہ اپ کا ہیں۔ یا للعجب
اگر اپ اتنے تگڑے تھے تو اپ کے دور میں کیوں نہ ہو سکے ؟؟
ہماری طرف سے پوری قوم سن لیں ائندہ پانچ سال جو کچھ ہم کرینگے اس پر یہ ایک عدد پریس کانفرنس کرینگے اور ایک عدد تصویر نکالینگے کہ یہ میرا منصوبہ ہے لیکن عوام ہوشیار ہو چکے ہیں اپ گفتار کے غازی ہم کام کرینگے اور عملی طور پر کرینگے ہم کردار کے غازی۔
نوٹ :
پریس کلب سے گزارش ہے کہ ائندہ دنوں میں ایم پی اے صاحب مزید منصوبے شروع کرینگے کچھ منصوبوں پر کام جاری ھے لھذا ان سب مںنصوبوں پر کام ہوگا کام کے دوران خٹک گروپ کا امیدوار مزید پریس کانفرنس کریگا لھذا پریس کانفرنس کی زیادتی کے باعث ان کو خصوصی ڈسکاونٹ سے نوازیں تاکہ یہ مزید پریس کانفرنس کر سکیں اور سڑک کنارے کام کرنے والے مزدور اور انجینئر صاحبان نوٹ کر لیں کوئی بھی تصویر کےئئے کہے ان کو تصویر لینے دیں تاکہ ان کا شوق بھی پورا ہو اور کریڈٹ بھی لے سکیں ۔
پی کے 71 کے تمام منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی افریدی نے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے تاکہ باڑہ کے عوام کو جلد از جلد بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ ان کی عوامی خدمت کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔
حالیہ دنوں میں پرویز خٹک گروپ کے رہنما سوشل میڈیا پر بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں اور ان منصوبوں کا کریڈٹ لینے یا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت بالکل واضح ہے:
✔️ یہ منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں منظور اور فنڈ کیے گئے تھے۔
✔️ ایم پی اے وڈیڈک چیئرمین ضلع خیبر عبدالغنی افریدی نے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا اور منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی۔
لیکن باڑہ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی حقیقی خدمت کون کر رہا ہے اور کون محض سیاست چمکانے میں لگا ہوا ہے۔
🔹 اگر آپ واقعی باڑہ کی ترقی چاہتے ہیں، تو آپ کی پارٹی پرویز خٹک وفاق میں حکومت میں ہے، وہاں سے حقیقی منصوبے اور فنڈز لا کر دکھائیں
🔹 خیبر کے عوام جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ان کے حقیقی نمائندے کون ہیں۔
🔹 ایم پی اے وڈیڈک چیئرمین عبدالغنی افریدی کی محنت اور خلوص ان کے عملی اقدامات سے واضح ہے۔
13/06/2025
فاٹا اسٹیل ایسو سیئیشن جرگہ نے قبائلی علاقوں میں 10% سیل ٹیکس کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
اس بات کا فیصلہ فاٹا سٹیل ایسوسی ایشن کے باڑہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں فاٹا کے تمام کاروبری اور سٹیل انڈسٹری کے مالکان نے
شرکت کی، اجلاس میں نافذ کئے جانے والے ٹیکسز کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کے نفاذ کو مسترد کردیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں کوئی ٹیکس یا حکومت پالیسی نافذ کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی تصور کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایسے علاقے پر ٹیکسز نافذ کر رہی ہے جو پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی، بدامنی، اور معاشی پسماندگی کا شکار ہے۔ مراکز تباہی کا شکار ہیں، ۔ ایسے میں وفاقی حکومت کا ٹیکسز نافذ کرنا ظلم، بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
جرگے میں اس بات کی بھی یاد دہانی کروائی گئی کہ ضلع خیبر میں تمام فیکٹریاں پہلے سے ہی بند ہیں ۔حالیہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور کور کمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی جرگہ منعقد ہوا تھا، جس میں قبائل کے مشران نے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف اپنا مؤقف رکھا
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا کو ٹیکس فری زون قرار دے کر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں
13/06/2025
احسان اللّٰہ ، مروت شلوبر قمبر خیل کندے سلیمان خیل ک والد بزرگوار حاجی اشرف بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج شام 06:30 پر ماشومانو ادیرہ میں ادا کی جائے گی
12/06/2025
احمد آباد، بھارت: جمعرات کو ایئر انڈیا کا ایک بوئنگ 787 طیارہ احمد آباد کے ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارے میں 242 افراد موجود تھے جن میں دو پائلٹ اور دس عملے کے ارکان شامل تھے۔ یہ طیارہ لندن کی جانب روانہ ہو رہا تھا۔
حادثے کے وقت ایئرپورٹ کے اوپر سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ ایئر انڈیا نے اس حادثے کو ایک "واقعہ" قرار دیا ہے اور بتایا کہ طیارہ AI 171 پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد کریش ہو گیا، اور ایک ہنگامی کال بھی کی گئی تھی۔ یہ حادثہ ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر ہوا۔
ایئر انڈیا کے مطابق، طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری سوار تھے۔ ایئر انڈیا نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
بھارتی وزیر برائے ہوا بازی، کنجاراپو رام موہن نائیڈو نے اس حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ "ہم ہائی الرٹ پر ہیں۔ میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں اور تمام ایوی ایشن اور ایمرجنسی ایجنسیوں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔"
لندن گیٹ وک ایئرپورٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ طیارہ شام 18:25 بجے مقامی وقت پر وہاں لینڈ کرنے والا تھا۔
اس حادثے سے قبل بھارت میں آخری بڑا طیارہ حادثہ 2010 میں منگلور میں پیش آیا تھا، جب دبئی سے آنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں 158 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
06/06/2025
مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کھارہاں کے ہسپتال میں جان بحق ہوگئے۔
05/06/2025
جمرود غنڈی سکندر خیل میں فائرنگ تین افراد جاں بحق خاتون سمیت دو افراد زخمی ، پولیس
04/06/2025
گجرانوالہ میں آنٹی نارکوٹکس فورس کے جعلی مقابلے پر جماعت اسلامی کے رہنماء خان ولی آفریدی کی مذمت اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ
Be the first to know and let us send you an email when Tirah-Maidan Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.