Star media

Star media Star media page is social and funny page. Please like star media page and support us.

حسن خیل سب ڈویژن کے باشعور نوجوانوں اور علاقہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے پشاور پریس ک...
22/04/2026

حسن خیل سب ڈویژن کے باشعور نوجوانوں اور علاقہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے ایک پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس احتجاج کا مقصد واضح تھا
امن کا قیام جنگ سے نفرت اور اپنے علاقے میں سکون و استحکام کی مضبوط آواز بلند کرنا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کے ظلم بدامنی اور جنگی حالات کے خلاف متحد ہو کر کھڑے رہیں گے اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک پُرامن ماحول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ ایک پیغام ہے
ہم امن چاہتے ہیں ہم جنگ نہیں چاہتے۔

05/04/2026
26/03/2026

آج حسن خیل سب ڈویژن کے گاؤں سمہ بڈھبیر عباس خیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک معصوم بچی کو سانپ نے کاٹ لیا۔ قریبی ہسپتال یا کلینک نہ ہونے کی وجہ سے اسے شمشتو ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہاں بھی ضروری انجکشن دستیاب نہ تھا۔ مجبوراﹰ مریضہ کو پشاور منتقل کیا گیا، جہاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال جیسے بڑے ادارے میں بھی یہ بنیادی انجکشن موجود نہ تھا، اور غریب خاندان کو 12000 روپے دے کر باہر سے خریدنا پڑا۔

یہ صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ ہمارے نظامِ صحت کی ناکامی کی ایک تلخ حقیقت ہے۔ ایک طرف ہمارے حکمران اور صاحبِ اختیار افراد کروڑوں اور اربوں روپے اپنی آسائشوں پر خرچ کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف ہمارے پسماندہ علاقوں کے لوگ بنیادی صحت کی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

آج ہمارے مئیر صاحب نے شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا لگایا، جسے یقیناً سراہا جانا چاہیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف پودے لگانے سے مسائل حل ہو جائیں گے؟ جب ہمارے ننھے پھول جیسی بچیاں بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوں، تو کیا یہ ہماری ترجیحات پر سوالیہ نشان نہیں؟

ہمیں سوچنا ہوگا، آواز اٹھانی ہوگی، اور ان بنیادی مسائل کو اجاگر کرنا ہوگا۔ صحت ہر انسان کا حق ہے، نہ کہ ایک سہولت۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Star media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share