16/07/2026
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے 12 الائونسز میں اضافہ کردیا
سپیشل کنوینس (خصوصی افراد) الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا
اٹارنی پرفارمنس الاؤنس ابتدائی بنیادی تنخواہ 2022 کے 60 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا گیا
جیل الاؤنس ابتدائی بنیادی تنخواہ 2017 کے 100 فیصد سے تبدیل کرکے ابتدائی بنیادی تنخواہ 2022 کے 100 فیصد کے برابر کر دیا گیا
کنزیومر کورٹس کے ملازمین کیلئے جوڈیشل الاؤنس بنیادی تنخواہ 2022 کے 20 فیصد جبکہ یوٹیلٹی الاؤنس 10 فیصد مقرر کر دیا گیا
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن الاؤنس 20 فیصد سے بڑھا کر 33 فیصد کر دیا گیا
پلاننگ پرفارمنس الاؤنس ابتدائی بنیادی تنخواہ 2022 کے 120 فیصد سے بڑھا کر جاری بنیادی تنخواہ 2022 کے 120 فیصد کر دیا گیا
ایکسائز اہلکاروں کیلئے رسک الاؤنس مقرر
انسپکٹر کو 17,300 روپے
سب انسپکٹر کو 16,900 روپے
اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو 10,700 روپے
کانسٹیبل کو 11,400 روپے ماہانہ ملیں گے
ایکسائز کے یونیفارمڈ اہلکاروں کیلئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس منظور
قانون سازی ونگ کے لا افسران کیلئے رننگ بنیادی تنخواہ 2022 کے 120 فیصد کے برابر لیگل الاؤنس منظور کر دیا گیا
پراسیکیوشن پرفارمنس الاؤنس ابتدائی بنیادی تنخواہ 2022 کے 60 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا گیا
سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر سیکرٹریٹ کے اہل ملازمین کیلئے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس منظور کرلیا گیا
سکیل 3 تا 6 کے لیے 6 ہزار
سکیل 7 تا 10 کے لیے 9 ہزار
سکیل 11 تا 13 کے لیے 13 ہزار
سکیل 14 تا 15 کے لیے 16 ہزار
سکیل 16 کے لیے 18 ہزار
سکیل 17 اور 18 کے لیے 21 ہزار