
21/07/2025
خود کشی۔
ایک عربی کہاوت کے مطابق اگر آپ خودکشی کرنا چاہتے ہیں تو سمندر میں چھلانگ لگا دیں۔
پانی میں گرتے ہی آپ ڈوبنے لگیں گے اور سانس بند ہونے لگے گی اور تھوڑی ہی دیر بعد روح پرواز کر جائے گی۔
لیکن اگر آپ نے پانی میں گرتے ہی، ڈوبنے سے بچنے کے لیے ہاتھ پیر مارنے شروع کر دیے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مرنا نہیں چاہتے۔ بس کوئی کام ایسا ہے جو آپ نہیں کرنا چاہتے،
شاید آپ کی زندگی میں کوئی شخص ہے جس کے ساتھ آپ نہیں رہنا چاہتے، کوئی واقعہ ایسا ہے جسے آپ بھول جانا چاہتے ہیں، اپنی زندگی سے نکالنا چاہتے ہیں یا جہاں رہ رہے ہیں وہاں ان لوگوں میں نہیں رہنا چاہتے۔
تو ان سب کا حل ہے کہ ان لوگوں کو چھوڑ دیں، اس علاقے کو بدل لیں، ہجرت کر جائیں مگر خود کشی کا نہ سوچیں۔ کیوں کہ اصل میں آپ زندگی ختم نہیں کرنا چاہتے بس زندگی کا کوئی ناپسندیدہ پہلو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
منقول