22/06/2026
انسان کتنی کوشش کرتا ہے نا کہ اپنی زندگی ہر دن بہتر بنائے، ہر دن انسان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی دنیا بہتر کرے، لیکن اللہ پاک نے ہمیں دنیا کے لیے بنایا ہی نہیں ہے۔ اللہ پاک آپ کے سفر میں اچانک سے موت کو حائل کر دیتا ہے، موت آتی ہے اور آپ کے سارے خواب اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔ یہی زندگی ہے، بھائی ہم کیوں پڑے ہیں دنیا کے پیچھے، ہم کیوں پڑے ہیں دنیا کے پیچھے، یہ دنیا ہمیں کچھ نہیں دے سکتی۔ اصل سفر ہمارا رب کی طرف ہے۔ اور اپنی زندگی لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے وقف کر دو۔ جب آپ لوگوں کے بارے میں سوچو گے، اللہ کی مخلوق پر رحم کرو گے تو اللہ پاک آپ پر رحم کرے گا۔ قیامت کے دن کچھ تو لے جاؤ گے ، کچھ ایسی نیکیاں جو صرف اور صرف آپ کو پتہ ہوں، جو صرف اور صرف آپ کے رب کو پتہ ہوں، ایسی نیکیوں کا ذخیرہ ہونا چاہیے۔