Kohenoor News ڈیجیٹل Tv Peshawar

Kohenoor News ڈیجیٹل Tv Peshawar نور نیوز آزاد بھی زمہ دار بھی
پاکستانی عوام کا اپنا ?

19/04/2026
خیبرپختونخوا کابینہ توسیع تعطل کا شکار، متنازع ناموں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔۔۔۔اشتیاق خان سے)خیبرپختونخوا میں کاب...
29/03/2026

خیبرپختونخوا کابینہ توسیع تعطل کا شکار، متنازع ناموں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔۔۔۔
اشتیاق خان سے)
خیبرپختونخوا میں کابینہ کی توسیع ایک بار پھر اختلافات کا شکار ہو گئی ہے، جہاں دو مجوزہ ارکان کی شمولیت پر شدید تحفظات سامنے آنے کے بعد معاملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، سہیل آفریدی نے کابینہ میں توسیع کے لیے پارٹی کی سیاسی قیادت سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد 12 سے 14 نئے ارکان کو شامل کرنے کا ابتدائی فیصلہ کیا تھا، جس میں مختلف اضلاع کی نمائندگی کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔

تاہم مجوزہ فہرست میں دو غیر منتخب افراد کی شمولیت کے معاملے پر وزیر اعلیٰ کے قریبی حلقوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے، جس کے باعث یہ عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک کا تعلق قبائلی اضلاع جبکہ دوسرے کا جنوبی اضلاع سے بتایا جا رہا ہے، اور ان کے متبادل نام بھی زیر غور لائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عید سے قبل کابینہ میں توسیع کے خواہاں تھے، تاہم ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر اس فیصلے کو مؤخر کر دیا گیا۔ اب عیدالفطر کے بعد اس عمل کو دوبارہ آگے بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اختلافات دور کرنے کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی کابینہ میں توسیع کا باقاعدہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

26/02/2026

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohenoor News ڈیجیٹل Tv Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Peshawar.