
21/05/2025
جنرل صاحب، پاکستان فلس طین نہیں ہے لیکن فلس طین کو پاکستان کیوں نہیں سمجھتے؟کیا قرآن پاک نے بنیان مرصوص صرف مودی اور بھارت تک محدود کیا ہے؟ یہ بات ٹھیک ہے کہ بھارت ازرائیل نہیں ہے لیکن ازرائیل بھی کوئی ناقابل شکست نہیں ہے،گزشتہ 20 ماہ سے مٹھی بھر جانبازوں سے امریکی یورپی سرپرستی، ٹیکنالوجی اور وحشیانہ جرائم کے باوجود اپنے قیدی نہیں چھڑا سکا،
قائداعظم تو فلس طین کو پاکستان سمجھتا تھا،فلس طین /غ زہ/مسجد اق صی پر حملہ اسلام آباد/راولپنڈی پر حملہ کیوں نہیں ہے؟؟
جنرل صاحب!مسجد اق صی / فلس طین دینی اور تاریخی لحاظ سے ہماری ذمہ داری ہے یہی بات ہمیں اس قرآن نے بتایا ہے جس میں بنیان مرصوص کی آیت ہے اور یہی بات ہمیں بابائے قوم قائد اعظم نے سکھائی ہے،یہی 1973 کی عرب ازرائیل جنگ میں ہماری فضائیہ کی تاریخ ہےآپ اس سے آنکھیں بند نہیں کرسکتے ،خدا کیلئے غ زہ کی فضائی، سمندری، بری ناکہ بندی توڑنے اور وہاں خوراک، ادویات پہنچانے کے لیے فوری طور پر کچھ کرو، سفارتی،عسکری لحاظ سے قدم اٹھاو۔
Courtesy Geo News Urdu