30/10/2025
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے مکہ مکرمہ میں بہت سارے ہوٹلز بند کرکے گرائے جا رہے ہیں۔
جس کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں ہوٹلز کے ریٹس بہت اوپر جانے کا امکان ہے۔
نتیجتا عمرہ پیکیجز بھی مہنگے ہونگے۔
آج صبح شارع ابراھیم الخلیل
پر واقع ایک بہت ہی اچھے ہوٹل اعمار الاندلسیہ
سے متصل ہوٹل کو جب گرایا جا رہا تھا تو ملبہ اعمار الاندلسیہ پر بھی آگرا جس کی وجہ ہوٹل کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور حفاظتی نقطہ نظر سے ہوٹل کو بند کر دیا گیا۔ عین ممکن ہے یہ ہوٹل بھی اب مستقل طور پر بند ہو جائے۔
لہذا ہمارا 3 سٹار عمرہ پیکیج فی الحال معطل ہے ۔ ایک دو دن میں نئے ہوٹلز کے ساتھ پیکیج بنا کر آپ کے ساتھ شیئر کر دینگے۔