Gumbat news

Gumbat news Post from all over the district of KOHAT and News from all over the Pakistan to update Peoples what's going on their around.

Posting of News from all over the Pakistan. To update Peoples what's going on in Pakistan and all over the World.

مانسہرہ۔کاغان کا قدیمی لالہ زار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ جمعرات 27 نومبرکی صبح سویرے اچانک آگ لگنے سے خاکستر ہو گیا،مقامی لوگو...
27/11/2025

مانسہرہ۔کاغان کا قدیمی لالہ زار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ جمعرات 27 نومبرکی صبح سویرے اچانک آگ لگنے سے خاکستر ہو گیا،مقامی لوگوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
ہوٹل سے ملحقہ متعدد دکانیں بھی زد میں آ کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری اسکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ طلبہ کو سرد موسم میں کسی بھی رنگ کا سویٹر اور دس...
27/11/2025

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری اسکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ طلبہ کو سرد موسم میں کسی بھی رنگ کا سویٹر اور دستانے پہننے کی اجازت دی جائے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولز کسی بھی طالب علم کو مخصوص رنگ کے سویٹر یا دستانے کا پابند نہ بنائیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکثر والدین یونیفارم سے ملتے جلتے نئے گرم کپڑے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، لہٰذا یہ فیصلہ طلبہ کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے اور والدین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

چین نے ایک بارپھر دنیا کو حیران کردیا ہے۔۔ انہوں نے دنیا کا پہلا اور تیز ترین 10G براڈبینڈ نیٹ ورک لانچ کرکے ٹیکنالوجی ک...
27/11/2025

چین نے ایک بارپھر دنیا کو حیران کردیا ہے۔۔
انہوں نے دنیا کا پہلا اور تیز ترین 10G براڈبینڈ نیٹ ورک لانچ کرکے ٹیکنالوجی کی دوڑمیں سبکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔۔۔۔۔یہ نیٹ ورک اتنا طاقتور ہے کہ 4 ہزار موویز 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں۔۔
یعنی مستقبل کی رفتار اب حقیقت بن چکی ہے۔۔۔اس نئی سپیڈ کےساتھ صرف ڈاؤن لوڈنگ نہیں،بلکہ پوری ٹیکنالوجی کی بنیاد بدلنے والی ہے۔ 10G وہ رفتار ہے جس سے مصنوعی ذہانت(AI)،ہولوگرام کالز، خودکار روبوٹ،میڈیکل سرجری میں دوربیٹھ کرآپریشن،خود چلنے والی گاڑیاں،اسمارٹ شہروں کا کنٹرول،ورچوئل رئیلٹی، میٹا ورس۔۔۔۔۔اور 3D انٹرنیٹ جیسے سسٹمز نئی شکل اختیار کریں گے۔۔
چین نےاس ٹیکنالوجی کوبیجنگ اوربڑے شہروں میں کامیابی سے ٹیسٹ کرلیا ہے، اور اس کا مقصد پورے ملک کو ایک ہائی سپیڈ ڈیجیٹل پاور ہاؤس میں بدلنا ہے۔۔
دنیا ابھی تک 5G اور 6G کی بحث میں الجھی ہوئی ہے، مگر چین نے براہِ راست مستقبل میں چھلانگ لگا دی ہے۔۔۔۔اس رفتار کا سب سے بڑا اثر عالمی معیشت، سیکیورٹی سسٹمز، ڈیٹا شیئرنگ، تعلیمی اداروں اور ورچوئل کام کے طریقوں پر پڑے گا۔۔
مستقبل کی دنیااب 10Gپر چلے گی،اورچین نےثابت کردیا کہ جو قوم ٹیکنالوجی پرگرفت مضبوط رکھتی ہے وہی دنیا کی رفتار طے کرتی ہے۔۔

وزیراعظم کا بحرین میں شاندار استقبال؛ ولی عہد کا پاکستان کے حوالے سے اہم بیان
26/11/2025

وزیراعظم کا بحرین میں شاندار استقبال؛ ولی عہد کا پاکستان کے حوالے سے اہم بیان

اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے جنگل میں سال 2020گیارہ مارچ کے دن ایک پاکستانی ایف 16 حادثے کا شکار ہوگیا۔یہ طیارہ 23 م...
26/11/2025

اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے جنگل میں سال 2020
گیارہ مارچ کے دن ایک پاکستانی ایف 16 حادثے کا شکار ہوگیا۔
یہ طیارہ 23 مارچ (یوم پاکستان) کی پریڈ کے لیے فضائی ریہرسل کر رہا تھا۔ طیارہ ایک ایروبیٹک لوپ (aerobatic loop) کرتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہو گیا اور گر کر تباہ ہو گیا۔

ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے
پاکستان ایئر فورس کی بورڈ آف انکوائری نے پایا کہ پائلٹ کو ایجیکٹ (بیرون نکالنے) کا مکمل موقع ملا تھا، لیکن انھوں نے جان بچانے کی بجائے طیارے کو بچانے اور زمین پر شہریوں کی جانیں خطرے میں نہ ڈالنے کی کوشش کی۔ اس لیے انھیں قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا۔
بروز جمعہ 21 نومبر 2025 دبئی ایئر شو میں انڈین طیارہ تیجس حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ اڑانے والے پائلٹ ونگ کمانڈر نمنش سیال تھے جو کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ نمنش کی اہلیہ بھی انڈین ایئر فورس کی آفیسر ہیں اور یہ دونوں ایک چھوٹی سی معصوم بچی کے والدین ہیں۔

نعمان اکرم کے دو بچے تھے۔ ان کے جانے کے بعد باپ کی کمی نے ان بچوں کی زندگی پر کیا اثر ڈالا اس کا اندازہ کرنا بھی آسان نہیں ہے۔

حادثات زندگیاں اجاڑ دیتے ہیں۔ ان سے پورے کے پورے خاندان متاثر ہوتے ہیں۔ حادثات پر خوشی منانا انسانیت کے منافی ہے۔ کوئی مذہب بھی اس پر خوشی منانے کی ترغیب نہیں دیتا۔

برصغیر کی تقسیم ایسا المیہ تھا جس نے بہت سے مزید المیوں کو جنم دیا۔ کسی نے کہا کہ ہندوستان ہمارا دشمن ہے۔ میں سمجھتا ہوں
ہندوستان، ایران، چین، افغانستان ہمارے ہمسایہ ممالک ہیں۔
اب یہ ہم پر ہے کہ ہم ان میں سے کس کو دشمن بناتے ہیں اور کس کو دوست۔

البتہ حادثات ہمیشہ المناک ہوتے ہیں۔ بہادری میدان جنگ میں دکھائی جانی چاہئے۔ جو حادثے میں گزر گئے ان کی موت پر کیسے شادیانے ؟؟

ساؤتھ ایئر نے پاکستان کی جدید ترین ڈومیسٹک ایئرلائن کے طور پر پرواز کی۔ پاکستان کے ہوابازی کے شعبے میں ایک نیا داخلہ ہے ...
26/11/2025

ساؤتھ ایئر نے پاکستان کی جدید ترین ڈومیسٹک ایئرلائن کے طور پر پرواز کی۔
پاکستان کے ہوابازی کے شعبے میں ایک نیا داخلہ ہے کیونکہ ساؤتھ ایئر نے باضابطہ طور پر آغاز کیا ہے، جس کا مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا اور ملک بھر میں مزید سستی سفر کے اختیارات پیش کرنا ہے۔ نیا کیریئر جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چھوٹے اور غیر محفوظ شہروں کو جوڑنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو مقامی ہوائی سفر کے لیے ایک اہم قدم

ڈیرہ اسماعیل خان۔پروآ تھانہ یونیورسٹی کی حدود ملانہ کے قریب کھیتوں سے ایک کم عمر لڑکے کی ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے، زرائ...
26/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان۔پروآ تھانہ یونیورسٹی کی حدود ملانہ کے قریب کھیتوں سے ایک کم عمر لڑکے کی ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے، زرائع کے مطابق قتل ہونے والے لڑکے کی شناخت حافظ داؤد ولد محمد یعقوب، قوم مغل، سکنہ ملانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کی عمر تقریباً 14 سے 15 سال بتائی جا رہی ہے اور وہ مقامی مدرسہ میں زیرِ تعلیم تھا۔مقتول حافظ داؤد گزشتہ روز حسبِ معمول مدرسہ گیا تھا مگر شام تک گھر واپس نہیں آیا۔ گھر والوں نے تلاش بھی کی لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ آج صبح اس کی ذبح شدہ لاش ملانہ کے قریب کھیتوں سے ملی جو کہ انتہائی سفاکانہ طریقے سے قتل کیے جانے کی نشاندہی کرتی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، شواہد اکٹھے کیے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔زرائع

اپنی والد ہ کا روپ دھار کر پینشن وصول کرنے والا 57 شخص آخر کار دھر لیا گیا ،اٹلی کا شہری 3 سال تک والدہ کے بھیس میں پین...
26/11/2025

اپنی والد ہ کا روپ دھار کر پینشن وصول کرنے والا 57 شخص آخر کار دھر لیا گیا ،اٹلی کا شہری 3 سال تک والدہ کے بھیس میں پینشن وصول کرتا رہا ،مگر گزشتہ روز اپنی آواز سے پکڑا گیا ،

ہم حق پر ہیں اور حق غالب آئے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر
26/11/2025

ہم حق پر ہیں اور حق غالب آئے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

1918 میں، پنسلوانیا کے ولکس-بیرے کی کوئلے کی کانوں میں گہرائی میں ایک حیرت انگیز دریافت ہوئی، جب کان کنوں نے کوئلے کی تہ...
26/11/2025

1918 میں، پنسلوانیا کے ولکس-بیرے کی کوئلے کی کانوں میں گہرائی میں ایک حیرت انگیز دریافت ہوئی، جب کان کنوں نے کوئلے کی تہوں میں دفن درخت کی ٹہنیاں حاصل کیں۔ یہ غیر معمولی تلاش ہمیں کاربنفیرس دور میں تقریباً 300 ملین سال پیچھے لے جاتی ہے، ایک ایسا وقت جب اس علاقے میں وسیع، دلدلی جنگلات پھلتے پھولتے تھے۔ وقت کے گزرنے کے ساتھ، ان قدیم جنگل کے پودوں کے باقیات دفن ہو کر کوئلے میں تبدیل ہوگئے، جس نے اس ماحولیاتی نظام کا ایک دلکش ریکارڈ فراہم کیا جو کبھی یہاں پھلتا پھولتا تھا۔ یہ جیواشم درخت کی ٹہنی پراگیتہاسک پنسلوانیا کا ایک ناقابل یقین منظر پیش کرتی ہے، جب زمین کی تزئین میں زندگی کا ایک بھرپور، سبز موزیک موجود تھا۔ یہ قدرتی تاریخ کی ایک حیرت انگیز یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے، جو ہمارے پیروں کے نیچے موجود ہے، ساتھ ہی ان پیچیدہ عملوں کی نشاندہی کرتی ہے جن کی بدولت جیواشم ایندھن کی تشکیل ہوئی، جس پر ہم آج انحصار کرتے ہیں۔
highlights2025


゚viralfbreelsfypシ゚viral
゚viralシ



゚viralシfyp
゚viralシfypシ゚viralシalシ




゚viralシfyp
゚viralシ


سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے واضح کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کسی ق...
26/11/2025

سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے واضح کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، گیس کی قیمتیں پرانے ریٹس پر برقرار ہیں۔ اس حوالے سے بعض نیوز چینلز نے گیس کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں غلط تاثر پیش کیا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق 24 نومبر 2025 کو اوگرا کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے لیے طے کردہ ریونیو ضروریات کو ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن پورا کر رہی ہے اس لیے قیمتوں میں ردوبدل کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔ایک اور بیٹی وطن پے قربان پاکستان آرمی میڈیکل کور کی ڈاکٹر کیپٹن کنول بیگ پاک ...
26/11/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔
ایک اور بیٹی وطن پے قربان پاکستان آرمی میڈیکل کور کی ڈاکٹر کیپٹن کنول بیگ پاک افغان بارڈر پے خوارج کے حملے میں شہید کیپٹن کنول کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مٹکیال راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

Address

Peshawar
GUMBAT123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gumbat news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category