08/09/2026
سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد کے آئینی بینچ نے دادو جیل میں قید سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر "جیل میں بیٹھ کر لوگوں کو اشتعال دلانے" کے الزامات پر سخت حیرت کا اظہار کیا۔
عدالت نے سرکاری و پولیس حکام کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 10 ستمبر 2026 تک علی وزیر کے خلاف درج تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ اور تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
علی وزیر کے وکیل امداد حیدر سولنگی نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل میں قید علی وزیر کے خلاف مسلسل نئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور ان میں عائد الزامات بے بنیاد ہیں۔