01/06/2026
ماشاءاللہ!
رحمانی خیل دو گروپوں کے درمیان قبرستان میں جاری فائرنگ اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے رحمانی خیل کے عوام نے ایک قابلِ ستائش قدم اٹھایا ہے۔ طاہر موسیٰ ٹائیگر کی سربراہی میں عمائدین، نوجوان اور امن پسند افراد سفید جھنڈے اٹھا کر دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی اور صلح کی کوشش کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
رحمانی خیل کے لوگ ہمیشہ امن، بھائی چارے اور اتفاق کے خواہاں رہے ہیں۔ ہماری پوری قوم امن پسند ہے اور چاہتی ہے کہ علاقے میں محبت، بھائی چارہ اور سکون قائم رہے، نہ کہ نفرت، دشمنی اور خونریزی۔
اللہ تعالیٰ اس نیک کوشش کو کامیاب فرمائے، دونوں فریقین کے دلوں میں صلح اور بھائی چارہ پیدا کرے، اور علاقے کو ہمیشہ امن و امان کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔