Sajjad Khan

Sajjad Khan This page is supervised by DIG Sajjad Khan and is run by his personal assistant on public relations.
(4)

05/09/2026
پریس ریلیزڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن خیبر پختونخوا سجاد خان کی پوری قوم کو یومِ آزادی کی دلی مبارکبادپشاور: ڈی آئی جی سیکی...
14/08/2026

پریس ریلیز

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن خیبر پختونخوا سجاد خان کی پوری قوم کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد

پشاور: ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن خیبر پختونخوا سجاد خان نے 14 اگست، یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں سجاد خان نے کہا کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے، جو ہمیں آزادی، اتحاد، قربانی اور قومی ذمہ داری کا درس دیتا ہے۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے، اس لیے اس کی سلامتی، استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم اپنے وطن کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ قانون کی پاسداری، قومی اتحاد، بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دے کر ہی ہم ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک و قوم کی حفاظت، امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم و حوصلے کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے امن و سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں، اور قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آخر میں سجاد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی، استحکام اور ترقی عطا فرمائے، اسے اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے اور پوری قوم کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق دے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

پائندہ باد پاکستان

On UN Peace Keeping Mission in East Timor 2007
11/08/2026

On UN Peace Keeping Mission in East Timor 2007

Address

CPO
Malakand
25000

Telephone

+923155414986

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sajjad Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share