13/01/2026
https://www.facebook.com/share/p/1B9PDJjSyF/
اس اماں کا نام درویش ہے۔
اماں بتاتی ہے کہ میں چھ سات سال کی تھی جب میرے والد فوت ہوگئے تھے۔
ایک بڑا بھائی تھا جسکا نام گلستان تھا۔ اور میں تھی۔ مجھ سے چھوٹا ایک شیرخوار بھائی تھا جو بعد میں فوت ہوگیا تھا۔
اماں کہتی ہے کہ جب میرے والد کا انتقال ہوا تھا تو ہمارے ایک قریبی عزیز نے مجھے اور میری والدہ کو دھوکے سے سندھ کے شہر شکار پور لاکر فروخت کردیا تھا۔
میری امی فوت ہوگئی، میں بوڑھی ہوگئی میرے بیٹے بھی بوڑھے ہورہے ہیں۔
لیکن مجھے آج تک میرے بھائی گلستان کی یاد چین سے جینے نہیں دے رہی۔میں چاہتی ہوں اپنے بھائی گلستان کو ایک بار ضرور دیکھ لوں۔گلستان پڑھنے جایا کرتا تھا۔
اماں کے والد کا نام غلام حسین تھا،والدہ کا نام مریم تھا۔
چچا،ماموں یا کسی اور رشتےدار کا نام بالکل یاد نہیں ہے۔
اپنے علاقے کا نام بھی یاد نہیں ہے۔ بس اتنا میں سنتی تھی کہ "برہ وطن" ۔ اسکے علاوہ نا مجھے شہر کا پتہ ہے اور نا گاؤں کا۔
ہم نے
اماں سے معذرت کی کہ اماں آپ کی معلومات بہت ناکافی ہیں ہم کیسے آپ کے بھائی کو ڈھونڈیں؟
کہتی ہے بیٹا آپ کوشش کرو میرا رب ضرور ملائےگا،جوجو میرے لئے کوشش کرےگا میں صبح سے شام تک جائے نماز پر بیٹھ کر اسکے لئے دعائیں کرونگی۔آپ لوگوں نے ہماری پڑوسن کو 60 سالوں بعد ملوایا میرے بھی مل جائیں گے۔(شکارپور کی حمیدہ کا ذکر کیا جنہے
گزشتہ سال ہم نے 62 سال بعد اپنوں سے مردان میں ملایا تھا)۔
آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ توکل علی اللہ کہتے ہوئے اس پوسٹ کو شئیر کریں۔اللہ نے آصف اور سدرہ جیسے کیس جب کامیاب کئے جنکو اپنا نام تک یاد نہیں تو۔جو دودھ پیتے بچے تھے ،33 سال بعد ماں باپ سے ملے ۔ درویش اماں کو پھر بھی اپنا نام تو یاد ہے۔
برائےکرم خوب شئیر کریں یہ نا سوچیں کہ مشکل ہے۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
+923162529829
12 Jan 2026