Kalltor Tv

Kalltor Tv Social media News page

02/09/2026

کیپٹل سٹی پولیس پشاورابتدائی اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ اشتہاری مجرم  #ممتاز عرف  #ممتازے کو لینے والی پولیس پارٹی پر ...
31/08/2026

کیپٹل سٹی پولیس پشاور

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ اشتہاری مجرم #ممتاز عرف #ممتازے کو لینے والی پولیس پارٹی پر تھانہ شاہ پور کی حدود نادرن بائی پاس پر شدید حملہ کیا گیا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں دو ایس ایچ اوز زخمی ہوگئے۔

حملے میں اشتہاری مجرم ممتاز بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

شبہ ہے کہ ممتاز کے مخالفین نے حملہ کیا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

الرٹ! صوابی، مردان، ملاکنڈ، بونیر، ہری پور اور مضافات کے لیے انتہائی اہم موسمی انتباہ آج رات اور کل صبح کے دوران خیبر پخ...
19/08/2026

الرٹ! صوابی، مردان، ملاکنڈ، بونیر، ہری پور اور مضافات کے لیے انتہائی اہم موسمی انتباہ
آج رات اور کل صبح کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل کھل کر برسنے کے لیے تیار ہیں! ⛈️
🌧️ متوقع بارش:
صوابی، مردان، ملاکنڈ، بونیر، ہری پور اور ان کے مضافاتی علاقوں میں 50 سے 80 ملی میٹر تک موسلادھار سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،ہنگو،اورکزئی،کرک،کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس**موسمی انتباہ**مورخہ: 16 اگست، 2026*پی ڈی ایم اے کا بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری، 17 سے 21 اگست تک ب...
16/08/2026

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*
*موسمی انتباہ*
*مورخہ: 16 اگست، 2026*

پی ڈی ایم اے کا بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری، 17 سے 21 اگست تک بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ پی ڈی ایم اے

صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بھی بارش کا امکان۔ پی ڈی ایم اے

صوبہ کے میدانی علاقوں پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں بھی بارش متوقع۔ پی ڈی ایم اے

مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے

بالائی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، شہری محتاط رہیں، پی ڈی ایم اے

تیز ہواؤں اور گرج چمک سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خدشہ۔ پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنائے، پی ڈی ایم اے کی ہدایت

دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، پی ڈی ایم اے

بارش کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پی ڈی ایم اے

شہری بارش کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں، پی ڈی ایم اے

والدین بچوں کو ندی نالوں، جوہڑوں اور پانی کی گزرگاہوں کے قریب نہ جانے دیں، پی ڈی ایم اے

گرج چمک کے دوران بجلی کے کھلے تاروں اور برقی آلات سے دور رہنے کی ہدایت

ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو عملہ اور ضروری سامان تیار رکھا جائے، پی ڈی ایم اے

عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور موسم سے متعلق تازہ معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے

Address

Peshawar
Peshawar

Telephone

+923319121276

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kalltor Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kalltor Tv:

Shortcuts

Share