30/11/2025
پنجاب کی سب سے بڑی اور تاریخی بادشاہی مسجد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بڑے جذبے کے ساتھ صفائی کے کام میں مصروف رہے۔ مسجد کے اندرونِ خانہ صفائی مکمل ہونے کے بعد، صحن کی واشنگ کا عمل بھی آج مکمل کر لیا گیا۔ جامع مسجد کے منبر، محراب اور فرش کو خوشبودار عرقِ گلاب سے معطر کیا جا رہا ہے، تاکہ نمازیوں کو ایک پاکیزہ، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آئے۔