Kpk police updateds

Kpk police updateds Please share your updates with us

02/06/2025
02/06/2025

• ضلعی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگری نے فتنہ الخوارج کی ضلع سوات میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

• سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی زبردست کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد زخمی،
• سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کا علاقے میں مزید شرپسندوں کی ممکنہ موجودگی پر مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
• ⁠• ⁠آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی شاباش

پریس ریلیز (ضلع سوات )

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کے احکامات پر صوبہ بھر کے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران نے پولیس کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کرنے کیساتھ ساتھ ہیومن انٹلیجنس اور دیگر ذرائع سے شدت پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے جسکی بدولت ضلع سوات میں براستہ دیر دراندازی کرنے والی فتنہ الخوارج کی تشکیل کی پیشگی اطلاع ملی۔
انٹلیجنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان نے ضلعی پولیس آفسر سوات محمد عمر خان کی نگرانی میں ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے سوات کے دشوار گزار پہاڑی علاقے تحصیل مٹہ کے مختلف مقامات پر گھات لگائی۔اس دوران تحصیل مٹہ، تھانہ گوالیری جارگو کی پہاڑیوں میں سوات پولیس و سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج سے آمنا سامنا ہوا جس میں سوات پولیس و سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 شرپسندوں کو زخمی کیا، دیگر دہشتگرد اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر بھاگ نکلے جنکی گرفتاری کیلئے سوات پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ سرچ آپریشن علاقے میں جاری ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے فتنہ الخوارج کے خلاف سوات پولیس اور کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی پر انکو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیلئے خیبرپختونخوا میں کوئی جگہ نہیں، انکا ہر جگہ پیچھا کر کے عوام کو ان کی شر انگیزی سے نجات دلائیں گے۔

02/06/2025
PSI written exam
01/06/2025

PSI written exam

26/04/2023
19/04/2023

Address

Dir Lower
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kpk police updateds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share