AB Freelancer

AB Freelancer Freelancer & Social Media Activist ✅

23/08/2025

کبھی باجواڑ کبھی بونیر کبھی سوات کبھی صوابی اور ابھی ڈی ائی خان یا اللہ ہمارے خیبر پختون خواہ پہ رحم فرما

22/08/2025

(موبائل فون الرٹ)
گزشتہ روز کس کس کے موبائل میں خودبخود تبدیلیاں آئی ہیں۔ کافی لوگوں کے موبائل کی سیٹنگز تبدیل ہوئی ہیں۔؟

آج ٹائم لائن کھولی تو لگا جیسے پورا پاکستان فیس بک پر انقلاب لانے نکلا ہے۔ ہر بندہ لکھ رہا ہے: "میں اپنی تصاویر اور معلو...
11/08/2025

آج ٹائم لائن کھولی تو لگا جیسے پورا پاکستان فیس بک پر انقلاب لانے نکلا ہے۔ ہر بندہ لکھ رہا ہے: "میں اپنی تصاویر اور معلومات کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا۔"
ارے بھائی! مارک زکربرگ تمہاری تصویر دیکھ کے فریم کروا کے بیڈروم میں نہیں لٹکانے والا۔ اسے تمہارے "چائے پیتے ہوئے سیلفی" سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اصل حقیقت یہ ہے:

تم جتنا مرضی اعلان کر لو، اگر کسی نے ڈیٹا یا تصویر استعمال کرنا ہوا، کر لے گا۔

تم پاکستان میں بیٹھے اپنے گلی کے ناجائز قبضے کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے، میٹا کے خلاف کیا تیر مار لوگے؟

یہ جو کاپی پیسٹ والا فیس بک جہاد ہے نا، یہ بس تمہیں خود کو بہادر سمجھانے کا ڈرامہ ہے۔ فیس بک کی پالیسی تمہاری پوسٹ سے نہیں، قانون سے بدلتی ہے۔ اور ہاں، یہ "کل سے نئے قوانین" والا فیک نیوز پچھلے کئی سال سے ہر سال نئے کپڑوں میں آ جاتی ہے، اور تم پھر بھی بے وقوف بن جاتے ہو۔

اسلام بھی کہتا ہے کہ تحقیق کرو، لیکن یہاں الٹا چل رہا ہے: کوئی بھی فیک پوسٹ آتی ہے، سب آنکھ بند کر کے فارورڈ کر دیتے ہیں، جیسے نیکی کما رہے ہوں۔

شکریہ ان چند باشعور لوگوں کا جنہوں نے ریسرچ کر کے بتایا کہ یہ جھوٹ ہے۔ باقی دوستوں سے بس اتنی گزارش ہے: پوسٹ کرنے سے پہلے دماغ کا بلوٹوتھ آن کر لیا کریں۔

❌ یہ پیغام کیوں جھوٹا ہے؟

1 فیس بک کی پرائیویسی پالیسی خودکار طریقے سے کنٹرول ہوتی ہے۔ آپ کی معلومات کا استعمال آپ کی سیٹنگز کے مطابق ہوتا ہے، نہ کہ کسی سٹیٹس پوسٹ کرنے سے۔

2. فیس بک کی شرائط و ضوابط (Terms & Conditions) صرف **فیس بک کی طرف سے جاری کردہ اپ ڈیٹس سے ہی تبدیل ہوتے ہیں، نہ کہ کسی صارف کے سٹیٹس سے۔

3. اس طرح کا سٹیٹس یا پوسٹ کرنے سے آپ کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہوتا۔

✅ آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

* اس قسم کے جعلی پیغامات کو آگے نہ پھیلائیں۔
* صرف فیس بک کی آفیشل ویب سائٹ یا ایپ پر دی گئی پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال کریں۔
* اپنے دوستوں کو بھی آگاہ کریں کہ سچ کیا ہے۔
-
📢 شیئر کریں، تاکہ سب لوگ باخبر رہیں!

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AB Freelancer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AB Freelancer:

Share