Urdu Shayari - Poetry at best

Urdu Shayari - Poetry at best Its about POETRY...Get BEST CHOICE HERE

06/10/2025

01/10/2025

اس جیسا ولن بھارتی فلموں کو شاید کبھی نہ ملے ۔۔بھلا کون ؟؟
30/09/2025

اس جیسا ولن بھارتی فلموں کو شاید کبھی نہ ملے ۔۔بھلا کون ؟؟

29/09/2025

28/09/2025
یہ کونسے پیر صاحب تھے جنکی بینظیر بھٹو عقیدت مند تھیں ؟؟
27/09/2025

یہ کونسے پیر صاحب تھے جنکی بینظیر بھٹو عقیدت مند تھیں ؟؟

27/09/2025

مرد کو درد نہیں ہوتا؟؟
1۔صبح صبح دروازہ کھٹکھٹایا۔ وہ چارپائی سے اٹھے دروازہ کھولا تو سامنے ان کی بڑی بیٹی اپنے دو بچوں سمیت کھڑی تھی۔ "ارے عائشہ تم اس وقت؟ نعمان کہاں ہے؟ چھوڑنے نہیں آیا؟"
"انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے بابا" لڑکھڑاتی ہوئی آواز جیسے ہی ان کے کانوں میں پڑی کچھ لمحوں کے لیے جیسے ان پر سکتہ طاری ہو گیا
بیٹی کو گلے سے لگایا۔ کچھ بھی پوچھنے کی بجائے اپنی آواز کی کپکپاہٹ پر قابو پاتے ہوئے بولے "بابا ابھی زندہ ہیں میرے بچے بابا ابھی زندہ ہیں۔ ۔ ۔"
جوان بیٹی کی طلاق نے ان باریش بزرگ کی کمر توڑ تو دی تھی مگر وہ اپنے آنسو بیٹی سے چھپا کر اسے تسلیاں دینے میں لگ گئے۔
2۔ سارے راستے وہ یہیں سوچتا آیا کہ کس طرح بیوی کو اپنی ملازمت سے نکالے جانے کا بتائے۔ عید سر پر تھی۔ جیب خالی تھی۔ ملازمت اب پتہ نہیں دوبارہ کب ملنی تھی۔ انہیں پریشانیوں میں گھرا وہ گھر پہنچا۔ "آگئے آپ؟ تھکے ہوں گے۔ آرام کر لیں
پھر شام کو شاپنگ کے لیے چلیں گے۔ چند ہی دن رہ گئے ہیں عید سے۔"
اس ایک جملے نے ان تمام جملوں کو مات دے دی جو وہ سارے راستے ذہن میں بناتا آیا تھا۔
چہرے پر مسکراہٹ سجائی اور گویا ہوا
"ہاں کیوں نہیں ضرور۔ شام کو تیار رہنا۔"
اور پھر ایک اور پریشانی نے زہن کو منتشر کر دیا۔ قرض کس سے اٹھاوں اب۔
3۔ دوپہر کا وقت تھا۔ شدید گرمی کا مارا ہوا وہ کام سے لوٹتے ہی سیدھا اپنے کمرے میں چلا گیا۔ ابھی آنکھ لگی ہی تھی کہ زور سے دروازہ بج اٹھا۔ اس نے دروازہ کھولا تو سامنے چھوٹی بہن کھڑی تھی۔ ہاتھ پاوں پھولے ہوئے تھے۔ آنکھیں پانی سے بھری ہوئی اور سانس اکھڑا ہوا۔ اس کا دل زور سے دھڑکا
"کیا ہوا میری شہزادی کو۔ کسی نے کچھ کہا؟"
"بھیا وہ گلی میں میں کالج سے واپس آرہی تھی۔ تو۔ گلی میں کچھ لڑکے میرے پیچھے پڑ گئے۔ روزانہ تنگ کرتے ہیں مگر آج تو حد حد ہی کر دی"
اتنا سنتے ہی غصے سے اس کا چہرہ سرخ ہوگیا۔ وہ باہر کی طرف بھاگا۔ گلی میں پہنچا کوئی نہیں تھا۔ وہ واپس آیا۔ بہن کو پانی پلایا اور اس دن سے آج تک وہ کام پہ جانے سے پہلے خود بہن کو کالج چھوڑ آتا ہے اور واپسی پر خود ہی لے آتا ہے۔
مرد باپ بیٹا بھائی اور شوہر کی شکل میں عورت کا محافظ بھی ہے۔ مرد کے اور بھی کئی روپ ہیں
وہ باپ بیٹا بھائی اور شوہر کی شکل میں عورت کا محافظ بھی ہے۔
اللہ پاک سبکو سلامت رکھیں

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Shayari - Poetry at best posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share