Dara Express

Dara Express Welcome to the Official DARA Express breaking News & must see videos
exclusive interviews

  اپنے علاقے کے نوجوانوں کا ساتھ دیجیےہمارے علاقے درہ آدم خیل کے ایک باصلاحیت نوجوان جواد خان نے اپنے عزم، محنت اور وژن ...
22/07/2026

اپنے علاقے کے نوجوانوں کا ساتھ دیجیے

ہمارے علاقے درہ آدم خیل کے ایک باصلاحیت نوجوان جواد خان نے اپنے عزم، محنت اور وژن کے ساتھ "JK Aquora" کے نام سے پینے کے صاف پانی کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے، جو ان شاء اللہ بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

یہ صرف ایک کاروبار نہیں بلکہ ہمارے علاقے کے نوجوانوں کے لیے امید، خود اعتمادی اور ترقی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ جب ہمارے اپنے نوجوان ہمت کرکے نئے منصوبے شروع کرتے ہیں تو ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں، ان کا ساتھ دیں اور ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہم درہ آدم خیل کے تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ مقامی نوجوانوں کی محنت اور صلاحیتوں پر اعتماد کریںJK AQuora کو ترجیح دیں، اس کا مثبت تعارف دوسروں تک پہنچائیں اور اپنے علاقے کی اس کاوش کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

یاد رکھیے! جب ہم اپنے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو صرف ایک فرد نہیں، بلکہ پورا علاقہ ترقی کرتا ہے۔ آئیں، اپنے نوجوانوں کا ہاتھ مضبوط کریں، مقامی کاروبار کو فروغ دیں اور درہ آدم خیل کو ترقی، خود کفالت اور خوشحالی کی نئی منزلوں

22/07/2026

کوہاٹ درہ آدم خیل بوستی خیل ،شیراکی بارڈر کے مقام پر بھوسہ گاڑی سے بھری ٹریلی الٹنے کے باعث بڑی چوٹے ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔

تمام بڑی گاڑیوں حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وقتی طور پر متبادل راستہ استعمال کریں، شکریہ

  افسوسناک خبر!درہ آدم خیل قوم بوستی خیل گاؤں سمندی ملیہ حاجی سحر گل اور حاجی رحمان کا بھتیجا جمئی دین وفات پا چکے ہے۔جس...
21/07/2026

افسوسناک خبر!
درہ آدم خیل قوم بوستی خیل گاؤں سمندی ملیہ حاجی سحر گل اور حاجی رحمان کا بھتیجا جمئی دین وفات پا چکے ہے۔

جس کا نماز جنازہ کل بروز بدھ کے دن صبح 10:00 بجے اپنے آبائی قبرستان میں ادا کی جائگی۔

اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں علی مقام عطا فرمائیں۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمایئں۔ آمین

19/07/2026

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا تحصیل درہ آدم خیل قوم بوستی خیل کا دورہ

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ اور ریجنل سپورٹس آفس کے زیرِ انتظام تحصیل درہ آدم خیل کی مختلف ویلیج کونسلوں کی فٹبال ٹیموں میں اسپورٹس کٹس اور فٹبالز تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت تربیت، جسمانی صحت اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

ان شاء اللہ یہ کھیلوں کا سامان مرحلہ وار تحصیل درہ آدم خیل کی تمام ویلیج کونسلز میں تقسیم کیا جائے گا، تاکہ ہر نوجوان کو کھیلوں کی بہتر سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر آ سکیں۔

یہ اقدام علاقے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور مثبت معاشرتی ماحول کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

  درہ آدم خیل قوم طورچھپر کے مشران نے کل کے ہیلی کاپٹر شیلنگ کے خلاف 21 جولائی بروز   منگل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ آفس کے سامنے...
19/07/2026

درہ آدم خیل قوم طورچھپر کے مشران نے کل کے ہیلی کاپٹر شیلنگ کے خلاف 21 جولائی بروز منگل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا.. تمام قوم کو شرکت کی اپیل
وقت صبح 10 بجے

18/07/2026

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی کے فنڈز اور حاجی عابدالرحمان آفریدی کی کاوشوں سے تحصیل درہ آدم خیل کی 16 ولیج کونسلز میں کھیلوں کے فروغ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ اور ریجنل سپورٹس آفس کے زیرِ انتظام آج بوستی خیل اور شیراکی کے نوجوان کھلاڑیوں میں اسپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں، جبکہ اس سے قبل شپلکی، سنی، بابوزئی اور بازید خیل میں بھی فٹبال اور اسپورٹس سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔

ان شاء اللہ مرحلہ وار تمام 16 ولیج کونسلز کے نوجوانوں کو کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو مزید تقویت مل سکے۔

  صوبائی وزیر قانون افتاب عالم کے ھدایات پر لوکل گورنمنٹ اے ڈی کے زیرنگرانی ، ڈی ایف اے کوھاٹ کے اشتراق سے درہ آدم خیل ک...
17/07/2026

صوبائی وزیر قانون افتاب عالم کے ھدایات پر لوکل گورنمنٹ اے ڈی کے زیرنگرانی ، ڈی ایف اے کوھاٹ کے اشتراق سے درہ آدم خیل کے تمام یونین کونسل میں کھیلوں کا سامان مہیہ کرنے کا باضابطہ افتتاح آج بابوزی ، بازی خیل ، شپلکی وال اور سنی خیل ویلج کونسل سے شپلکی وال گروانڈ پر فٹبال ٹورنامنٹ سے کیا۔ پہلےمرحلے میں چاروں وی سی کے فٹبال ٹیموں میں فٹبال کٹ ، فٹبال ، گراونڈ گول نیٹ اور گراونڈ پول تقسیم کئے گئے۔ کل بروز اتوار دوسرے مرحلے میں بوستی خیل شیرکی کے تین ویلج کونسل جن میں لاس گھڑی ، ٹنڈی کلے اور عمل خیل ویلج کونسل کا پرو گرام بوستی خیل ہائی سکول میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں فٹبال کے ساتھ ساتھ کرکٹ، والی بال ، باسکٹ بال کی تقسیم کی جائے گی اور والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔

17/07/2026

درہ آدم خیل قبائلی عوام پر نافذ ٹیکس کے خلاف جاری گرینڈ جرگہ سے قبائلی رہنما اعظم خان محسود خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائل اپنے حقوق، عزت اور شناخت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور عوام سے اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی۔

✈️JTV Consultants✈️✈️ آپ کا قابلِ اعتماد ٹریول پارٹنر✈️حج و عمرہ پیکجز سے لے کر ایئر ٹکٹ، ورک ویزا، اسٹوڈنٹ ویزا، فری لا...
17/07/2026

✈️JTV Consultants✈️

✈️ آپ کا قابلِ اعتماد ٹریول پارٹنر✈️

حج و عمرہ پیکجز سے لے کر ایئر ٹکٹ، ورک ویزا، اسٹوڈنٹ ویزا، فری لانس ویزا، وزٹ ویزا، ہوٹل بکنگ اور ہیلتھ کیئر لائسنس,

🕋 عمرہ پیکجز 21/28/80 دن کے لیے دستیاب
✅ تمام بڑی ایئر لائنز: PIA، سعودیہ، قطر ایئرویز، اتحاد، امارات اور ایئر بلیو
💰 بہترین اور مناسب ریٹس کی ضمانت

📍 شاپ نمبر 06، پہلی منزل، بن داؤد پلازہ، سپین جمعات کے قریب، مصطفیٰ بازار، کوہاٹ سٹی
📞 0309-4777676 | 0922-518372
📧 [email protected]

Address

Dara Adam Khel
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dara Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share