
25/11/2024
**انفارمیشن آفیسرز ایسوسی ایشن کا صوبائی حکومت کی جانب سے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کی تعیناتی کا خیرمقدم**
**ایسوسی ایشن کا نئے ڈی جی انفارمیشن کو مبارکباد**
انفارمیشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے سلیم خان کو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن کی تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے تعینات ڈی جی سلیم خان کی سربراہی میں نظامت اطلاعات و تعلقات عامہ دورِ حاضر کی ضروریات کے مطابق جدت کے ساتھ عوام کو بروقت مستند معلومات فراہم کرنے اور عوامی آگہی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انفارمیشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل انفارمیشن کے ملازمین کے مسائل اور محرومیوں سے نئے تعینات ڈی جی بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ملازمین کے تمام مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسی طرح نئے تعینات ڈی جی اپنے پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر محکمہ کے دیرینہ مطالبے، انفارمیشن الاونس، کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ مزید برآں، ڈی جی سلیم خان کی بطور ڈائریکٹر صحافی برادری کے مسائل حل کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ امید ہے کہ بطور ڈائریکٹر جنرل محمد سلیم اپنے فرائض منصبی بہترین انداز میں سرانجام دیں گے اور صوبائی حکومت اور میڈیا کے مابین مربوط رابطہ قائم کرنے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار نبھائیں گے۔ -