
30/09/2024
گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زہرہ کي وفات پر چترال کے لوگ افسردہ ہيں اور تعزيتي پيغام شيئر کر رہے ہيں مرحومہ ڈاکٹرزہرہ نے بہت تھوڑي سي عمر ميں خدمت انساني کو اپنا شعار بنايا،يہي وجہ ہے کہ آ ج پورا چترال ان کي صحت کے شعبے ميں خدمات کو ياد کر رہا ہے ان کے پاس جو بھي علم تھا انہوں نے اس کے ذريعے دکھي انسانيت کو شفا کي جانب گامزن کرنے کے لئے کوشش کي ، اللہ پاک ان کو اس نيک کوشش کا اجر دے اور ان کي مغفرت فرمائے ۔ آمين