Azad News Network / آزاد نیوز

Azad News Network / آزاد نیوز News

نرخ نامہ برائے اشیاءخوردنوش ضلع چارسدہ
24/10/2025

نرخ نامہ برائے اشیاءخوردنوش ضلع چارسدہ

23/10/2025

چارسدہ ۔ایم پی اے ارشد خان عمرزئی کا کل 24 اکتوبر چارسدہ رجڑ گراونڈ میں جلسہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام

اعلانِ جنازہحاجی حامد جان کاکڑ انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم، محمد جان کاکڑ، اسد کاکڑ اور سریر جان کاکڑ کے بھائی تھے۔مرحوم کی ...
23/10/2025

اعلانِ جنازہ
حاجی حامد جان کاکڑ انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم، محمد جان کاکڑ، اسد کاکڑ اور سریر جان کاکڑ کے بھائی تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات شام 6 بجے لویہ مقبرہ ترنگزئی میں ادا کی جائے گی۔

22/10/2025

سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر شاہداللہ خان نے تنگی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں بدانتظامی، لاپرواہی اور قواعد کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ متعدد ڈاکٹر غیر حاضر پائے گئے جبکہ صحت کارڈ آفس میں غیر ضروری مریض داخل تھے۔ غیر رجسٹرڈ فارمیسی اور ناقص ویسٹ ڈسپوزل نظام پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

تلاشِ ورثاءیہ بچہ تھانہ سٹی چارسدہ کو ملا ہے۔ اپنا نام نعمان ولد زرین بتاتا ہے۔اگر کوئی اس بچے کو جانتا ہو یا اس کا وارث...
22/10/2025

تلاشِ ورثاء
یہ بچہ تھانہ سٹی چارسدہ کو ملا ہے۔ اپنا نام نعمان ولد زرین بتاتا ہے۔
اگر کوئی اس بچے کو جانتا ہو یا اس کا وارث ہو تو براہِ کرم تھانہ سٹی چارسدہ سے رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر: 0919220075
شکریہ

22/10/2025

تحصیل تنگی کے علاقہ محمد عالم خان کلے کی 8سالہ بچی جلوہ کے ق ت ل میں نیا موڑ ۔۔

السلام علیکم یہ بچہ تقریبا 12 سے 13 سال کا ہے یہ ہمیں ملا ہے اور ہمارے گھر میں ہمارے ساتھ ہے یہ اپنا نام حذیفہ بتاتا ہے ...
22/10/2025

السلام علیکم یہ بچہ تقریبا 12 سے 13 سال کا ہے یہ ہمیں ملا ہے اور ہمارے گھر میں ہمارے ساتھ ہے یہ اپنا نام حذیفہ بتاتا ہے اور والد کا نام عمران بتاتا ہے اپنا پتہ شاخ نمبر 6 بڑی نہر گلی نمبر دو چار سدہ کا کا بتاتا ہے یہ بچہ ہمارے پاس ہے
رابط نمبرز
03130900052====03149808821

اظہارِ تشکّر میں دل کی گہرائیوں سے اپنے محترم افسرانِ پولیس، پولیس بھائیوں، سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی برادری کے معز...
22/10/2025

اظہارِ تشکّر

میں دل کی گہرائیوں سے اپنے محترم افسرانِ پولیس، پولیس بھائیوں، سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی برادری کے معزز اراکین، ڈاکٹرز، وکلاء، دوست احباب، رشتہ داران اور تمام اُن محبانِ کرام کا تہہِ دل سے مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے میرے بھائی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، فاتحہ خوانی میں شریک ہوئے یا فون کے ذریعے تعزیت کی۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے، جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کے سائے سلامت رکھے۔
آپ کی محبت، تعاون اور غمگساری نے ہمارے دکھ میں ہمارے دلوں کو ڈھارس دی۔

آمین یا رب العالمین۔

سوگواران:
انسپکٹر حمید خان شلمانی
ایس پی فضل داؤد خان و اہلِ خانہ

*نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر مردان ربنواز خان PSP*
21/10/2025

*نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر مردان ربنواز خان PSP*

اگیا چھا گیا *چارسدہ: سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، سردریاب چیک پوسٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 5 کلو سے زائد چر...
21/10/2025

اگیا چھا گیا
*چارسدہ: سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، سردریاب چیک پوسٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 5 کلو سے زائد چرس برآمد، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری*

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان اور انچارج چوکی سردریاب چیک پوسٹ حکمت شاہ خان نے ہمراہ نفری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات سمگلر مسماتہ (ز) زوجہ فضل محمد سکنہ تختہ آباد پشاور اور فضل رحیم ولد تبرک شاہ سکنہ رشکئی نوشہرہ کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad News Network / آزاد نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share