Drama Queen

Drama Queen We always want to see you smiling. We share motivational, romantic, and comedies videos, drams clip

25/06/2026

‏ایک مہران کار موٹروے پر خراب ہوگئی۔
‏ایک مرسیڈیز والے نے کہا میں آپکی گاڑی کو پیچھے رسی سے باندھ لیتا ہوں، میں آرام سے ہی گاڑی چلاوں گا لیکن اگر آپ کو سپیڈ زیادہ لگے تو مجھے پیچھے سے لائٹیں مارنا میں آہستہ کر لوں گا
‏تھوڑا سا سفر آرام سے گزرا، اچانک ایک پورشے کار پاس سے گزری اور ‏مرسیڈیز والے نے اس سے ریس لگانا شروع کردی
‏مہران والا اسے آہستہ کرنے کے لے ہیڈ لائٹ ڈمر مارنے لگا
‏اتنے میں یہ تینوں گاڑیاں ایک پولیس والے کے پاس سے گزریں، اس نے فوراً ہیڈ کوارٹر فون کیا اور کہا: آپ لوگ یقین نہیں کریں گے لیکن ایک پورشے اور مرسیڈیز کار آپس میں 200 کی سپیڈ پر ریس ‏لگاتی ہوئی جا رہی ہیں اور حیران کن بات یہ کہ ایک مہران والا ان کے پیچھے اوورٹیک کرنے کے لئے لائٹیں مارتا ہوا جار ہا ہے...

کل میری گرل فرینڈ نے مجھے کال کی، کہا کہ پاپا مان گئے ہیں اور تم سے ملنا چاہتے ہیں۔ 😊میں تیار ہو کر اس کے گھر پہنچا، بائ...
17/06/2026

کل میری گرل فرینڈ نے مجھے کال کی، کہا کہ پاپا مان گئے ہیں اور تم سے ملنا چاہتے ہیں۔ 😊

میں تیار ہو کر اس کے گھر پہنچا، بائیک کھڑی کی اور بیل بجائی۔ 🚲

چھوٹی بہن نے دروازہ کھولا اور بولی، دادی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔

سب ہسپتال گئے ہیں۔۔۔ بس میں گھر میں اکیلی ہوں۔ 😯

موقع اچھا ہے، اندر آ جاؤ۔ 😅

میں یہ سن کر بائیک کی طرف چل پڑا۔ 🚶‍♂️

ابھی بائیک کے پاس پہنچا ہی تھا کہ پیچھے سے ہنسنے کی آواز آئی۔ 😂

مڑ کر دیکھا تو پوری فیملی دروازے پہ کھڑی تھی۔ 😳

اُس کے پاپا بولے، بیٹا ہم تمہیں آزما رہے تھے، واقعی تم میری بیٹی کے قابل ہو۔

آؤ بیٹا واپس آؤ، بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ 😄

اب آپ دوستوں سے کیا چھپانا، میں تو بائیک لاک کرنے کے لیے واپس گیا تھا۔۔۔ 🤣🤣🤣

14/06/2026

""""بجٹ پر تبصرہ"""" باجی کام ہو گیا اب میں جائوں؟"
سلمہ (میری خادمہ)نے پوچھا۔
"ہاں ٹھیک ہے کل وقت پر آجانا۔" میں نے جواب دیا۔
"باجی جی میں نے آپ سے کبھی چند طے شدہ روپوں کے علاوہ کبھی کچھ نہیں مانگا۔۔ آج مانگوں؟"
اس نے ڈرتے ہوے پوچھا
ہاں سلمہ کہو کیا چاہیے۔
"باجی بڑے صاحب کے اگر کوئی پرانے پکڑے ہوں تو دے دیجیے۔"
بڑے صاحب کے کپڑے؟ تم انکا کیا کرو گی؟ میں نے حیرت سے پوچھا۔
"باجی کل ناں میرے مرد کی سالگرہ ہے اسکو تحفہ دوں گی۔
پر سلمہ وہ تو پرانے ہیں۔
"باجی پتہ تو اسکو بھی ہے کہ میری اتنی اوقات نہیں کہ اسکے لیے نئے کپڑے خریدوں۔۔ وہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہے ان ہی سے خوش ہو جائے گا، کہ دوں گی لنڈے سے لیے ہیں۔"
میں ان کی محبت اور تعلق دیکھ کر حیران تھی میں نے پوچھا اچھا وہ بھی تمہیں کچھ دیتا ہے؟
"دیتا ہے ناں" اس نے بہت خوشی اور جزباتی انداز میں کہا
"یہ جو آپ کے گھر میں بلی ہے یہ مجھے بہت پیاری لگتی ہے ایک رات ہم لیٹے ہوئے تھے تو نہ جانے کیوں میں نے اس سے آپ کی بلی کا زکر کیا کہ باجی کے گھر میں بلی ہے مجھے بہت پسند ہے۔ اگلے روز جب میں گھر گئی تو وہ جھلّا میرے لیے ایک بلی لایا ہوا تھا وہ آپکی والی جتنی پیاری تو نہیں پر باجی وہ مجھے میری جان سے زیادہ عزیز ہے پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ میں جانتی ہوں کہ اسے بلیوں سے بہت ڈر لگتا ہے پتہ نہیں کیسے اسنے گلی سے پکڑی ہوگی کیسے اسے گھر لایا ہوگا اور جب میں گھر پہنچی تو وہ اسے دودھ پلا رہا تھا۔۔ آپکو پتہ ہے باجی ہمیں خود دودھ پیئے ہوئے مدت بیت گئی پر وہ اسکے لیے پتہ نہیں کہاں سے لے آیا صرف اس لیے کہ مجھے پسند ہے۔۔"
میں نے پوچھا سلمہ بلی کا تو بہت خرچہ ہوتا ہے تم کیسے پورا کرتے ہو؟۔ کہنے لگی "باجی وہ غریب کے گھر کی بلی ہے اسکو بھی ہماری طرح حالات سے سمجھوتہ کرنا آتا ہے وہ صبح نکلتی ہے اور شام کو گھر میں داخل ہوتی ہے بیمار ہو جائے تو خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے کسی علاج معالجہ کی ضرورت نہیں پڑتی گھر میں کھانا نہ ملے تو باہر سے ہی جیسے تیسے پورا کر آتی ہے۔۔ آپکو پتہ ہے جب سے وہ ہمارے گھر آئی ہے ہم میاں بیوی کے پیار میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔۔ ایک تو ہم دو بھوکے مل کر کبھی کبھی اس ایک بھوکی کی بھوک مٹا دیتے ہیں اس لیے اللہ ہم پر زیادہ مہربان ہیں دوسرا یہ کے اس بلی نے ہمیں وفاداری سکھائی ہے کہ آسایشات ہوں یا نہ ہوں جس سے ایک بار نباہ کر لیا جائے اس سے منہ نہیں موڑتے۔۔
ایک بار ہم اس کو قصائی کی دکان کے باہر چھوڑ آئے کہ یہاں اسکا پیٹ بھی بھر جائے گا اور خوش رہے گی پر ہمارے گھر پہنچنے سے پہلے ہی وہ ہمارے گھر کے باہر بیٹھی ہوئے تھی اس نے ہمیں سکھایا کے محبوب چاہے چھوڑ دے، دھدکار دے، مار دے یا توڑ دے اسکو چھوڑا نہیں کرتے"
مجھے سلمہ کی باتیں سن کر خوشی بھی ہو رہی تھی اور دکھ بھی۔۔ خوشی اس بات کی کہ سچے لوگ اور سچی محبت آج بھی دنیا میں موجود ہے اور دکھ اس بات پر کہ عموما محبت جتنی غریب ہو اتنی ہی سچی ہوتی ہے مگر میں تو امیر ہوں آج یہ امیر ایک غریب پر رشک کر رہی تھی۔۔ یہ عالی شان سوفا مجھے اپنی قبر محسوس ہو رہا تھا میرا دل چاہ رہا تھا کہ یہ قبر کھلے اور میں اس میں دفن ہو جائوں۔
میں نے بات آگے بڑھانے اور اپنے دل کی تشفی کے لیے اس سے پوچھا کہ تمہاری سب باتیں بجا ہیں لیکن کیا تمہیں نہیں لگتا کہ اگر دولت ہو تو محبت کرنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے؟ اس نے حیرت سے میری جانب دیکھا میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ کچھ بھی بول کر ایک بار پھر مجھے لاجواب کر دے اور میری انا کی پھر سے دھجیاں اڑ جایئں اس لیے میں نے اسکے کچھ کہنے سے پہلے ہی کہا کہ دیکھو ناں ایک رئیس زادہ جس کے پاس گاڑی یا چلو موٹر سائیکل ہی ہو وہ اپنی بیوی کو کہیں بھی کبھی بھی لے کر جا سکتا ہے وہ مسکرائی اور بڑے تحمل سے کہنے لگی
"جب آپ بڑے صاحب کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھتی ہوں گی تو صرف آپ انہیں کمر سے پکڑتی ہوں گی اور گاڑی میں تو یہ بھی نہیں۔۔ پر جب میں اپنے خاوند کے ساتھ سڑک پر پیدل چلتی ہوں تو ہم نے بہت فخر سے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوتا ہے"
میں سٹپٹا سی گئی اور اپنی شرم کو چھپانے کے لیے اتراتے ہوئے کہا آج ہم کے-ایف-سی جائیں گے۔۔ وہ کہنے لگی
"سنا ہے وہاں کا تو کھانا اور ماحول بہت اچھا ہوتا ہے باجی آپ خوب مزہ کیجیے گا۔"
میری باتوں کا اس پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا میں نے اسکو طیش دلانے کے لیے کہا۔۔تم کیا کرتی ہو جب تمہارا کچھ اچھا کھانے کا من ہوتا ہے۔
"باجی میرا ہر کھانا ہی اچھا ہوتا ہے۔۔تیمور کے ہاتھ سے کھائے ہوئے لقمے کی لزت کے بعد مجھے کسی کے-ایف-سی کی طلب نہیں رہتی۔۔ سنا ہے زندگیوں میں سکون نہ ہو تو لوگ کے-ایف-سی جا کر بھی صرف لڑتے ہی ہیں۔۔" اسنے مجھے ہمیشہ کی طرح لاجواب کر دیا تھا اب میرے پاس نہ کہنے کو کچھ تھا نہ پوچھنے کو۔۔ ڈرتے ڈرتے میں نے اس سے آخری سوال پوچھا۔۔ سلمہ۔۔ یہ سب کیوں، کیسے اور کس کو ملتا ہے؟
"باجی یہ سب رب کریم کی دین ہوتی یے۔۔ لیکن کسی بھی چیز کے حصول کے لیے توکل بہت ضروری ہے۔۔ توکل سے احساس ہوتا ہے کہ آپکو اپنے اللہ پر کتنا بھروسہ ہے۔۔ توقل امیر یا غریب کی مراث نہیں۔

سعودی ائیرپورٹ پر ایک پاکستانی بھائی کا سامان وزن سے زیادہ نکل آیا۔افیسر نے کہا:یا تو کچھ سامان نکالو،یا پھر اضافی پیسے ...
21/05/2026

سعودی ائیرپورٹ پر ایک پاکستانی بھائی کا سامان وزن سے زیادہ نکل آیا۔
افیسر نے کہا:
یا تو کچھ سامان نکالو،
یا پھر اضافی پیسے جمع کرو۔
پاکستانی بھائی نے تھوڑی دیر سوچا،
پھر بیگ کھولا
اور چھ کلو والا موٹا کمبل نکال کر اپنے اوپر پہن لیا۔ 😄
افیسر حیران ہو کر دیکھنے لگا اور پوچھا:
“یہ کیا کر رہے ہو؟”
پاکستانی بھائی ہنس کر بولا:
“یا اخی…
سعودیہ میں AC کی ٹھنڈ کی وجہ سے مجھے ٹھنڈ لگ رھی ھے !” 😂

Afsos hai khamaraa police ko ik glass panii main dupka marna chahiya. Inko gold mining karak main nazar arha hai lakin d...
15/04/2026

Afsos hai khamaraa police ko ik glass panii main dupka marna chahiya. Inko gold mining karak main nazar arha hai lakin dakety ttp nazr nhe a rha aj ik psf ka nojawan ko saheed kardiya gaya hai ka humm par bee hakk par khamosh haii humm sbb ko malkar inka khalaf iksan lana chahiya
Stand with baber khattak family our inko khatam karna chahiya

13/03/2026

I was not expecting this end🤣🤣🤣🤣😋

26/02/2026

Hansna mana hai🤣🤣🤣🤣🤣
Karak Karakawam

24/02/2026

Mission successful 😋😋😋😋😋

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Drama Queen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category