23/09/2025
*تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے سوات پولیس کا سرکل مٹہ میں ناکہ بندیوں، سنیپ چیکنگ، پیدل گشت اور موبائل پٹرولنگ کا سلسلہ جاری*
تفصیلات کے مطابق () ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق ضلع سوات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، سماج دشمن عناصر و دیگر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ، مٹہ، گوالیری، چپریال، کالاکوٹ میں متعلقہ ایس ایچ اوز کے نگرانی میں ناکہ بندی، سنیپ چیکنگ، پیدل گشت اور موبائل پٹرولنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں لگائی جا کر 250 سے زائد گاڑیوں، 200 سے زائد موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں پولیس جوانوں نے پیدل گشت اور موبائل پٹرولنگ کیا گیا دوران پیدل گشت و موبائل پٹرولنگ 350 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بعد ازاں انٹاروگیشن رہا کئے گئے۔
ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا مقصد معاشرے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنا اور ان کے روک تھام کے لیے موثر کاروائیاں عمل میں لانا ہیں۔
ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق ناکہ بندی، سنیپ چیکنگ، گشت اور پٹرولنگ کا سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا، تاکہ تحفظ عامہ کو مزید مستحکم اور پائیدار بنایا جا سکیں۔
ترجمان سوات پولیس