16/07/2026
ہم ہر اُس شخص کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو سیاست سے بڑھ کر عوام کی خدمت کرے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔ چاہے وہ عمران خان ہوں، نواز شریف ہوں یا مریم نواز، جو بھی عوام کے لیے سہولیات، ترقیاتی منصوبے اور آسانیاں پیدا کرے، وہ ہمارے لیے قابلِ احترام ہے۔
آج میں اسلام آباد سے راولپنڈی تک میٹرو بس میں سفر کیا۔ اتنا لمبا سفر صرف 20 روپے میں طے کرنا واقعی ایک بہترین سہولت ہے۔ اسلام آباد سے راولپنڈی تک صرف 20 روپے میں سفر کیا جا سکتا ہے، جبکہ خواتین کے لیے یہ سروس بالکل مفت ہے۔ اس منصوبے نے طلبہ، ملازمین اور روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں افراد کی زندگی آسان بنا دی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو مزید ترقی دے اور ہر اُس شخص کو کامیاب کرے جو عوام کی بھلائی، سہولت اور ترقی کے لیے کام کرتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ پاکستان کے ہر شہر میں ایسے منصوبے بنیں تاکہ عوام کو مزید آسانیاں میسر آئیں۔ پاکستان زندہ باد! 🇵🇰❤️