07/09/2026
🌹 اہلِ علاقہ کے لیے خوشخبری 🌹
محمد اعظم خان لالا کی انتھک محنت، کوششوں اور خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں گورنمنٹ ڈگری کالج خال میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ تحصیل خال کے لیے نہایت خوشی اور فخر کا موقع ہے۔ اب ہمارے علاقے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
تمام والدین سے پُرزور درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو خال ڈگری کالج میں داخلہ دلوائیں اور اس ادارے کی کامیابی کے لیے ہم سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ ان شاء اللہ ہماری مشترکہ کوششوں سے یہ کالج ایک بہترین اور مثالی تعلیمی ادارہ بنے گا۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲