KP DISCO's Update

KP DISCO's Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KP DISCO's Update, Digital creator, Peshawar.

02/06/2026

پیسکو آپریشن ٹیمیں مرمتی کاموں میں مصروف ہیں اور فیڈرز کی بحالی کا عمل جاری ہے

02/06/2026

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
مورخہ 02جون 2026

پیسکو/شدید آندھی اور بارش

پشاور میں شدید طوفان اور بارش رپورٹ ،ترجمان پیسکو

شدید طوفان اور تیز ہواؤں کیوجہ سے پشاور کے متعدد گرڈز سے بجلی کی ترسیل معطل ،ترجمان پیسکو

پشاور کے تقریباً 12 گرڈز سے منسلک 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں،ترجمان پیسکو

طوفان کی شدت میں کمی ہوتے ہی فیڈرز کو آن کیا جائیگا، ترجمان پیسکو

پیسکو ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہائی الرٹ کر دیا گیا، ترجمان پیسکو

پیسکو صارفین سے تعاون کی اپیل ہے، ترجمان پیسکو

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر و صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال خان، سیکرٹری جنرل نورالامین حیدرزئی...
01/06/2026

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر و صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال خان، سیکرٹری جنرل نورالامین حیدرزئی، صوبائی ڈپٹی چیئرمین شفیع اللہ اور صوبائی وائس چیئرمین یاسر کامران کی چیف ایگزیکٹو پیسکو اور پیسکو انتظامیہ کے ساتھ 4 جون کو متوقع BOD میٹنگ کے حوالے سے اہم مشاورت جاری ہے۔

میٹنگ میں پیسکو ملازمین کے بونس، لم سم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر حل طلب مسائل پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ ان شاء اللہ بونس، تنخواہوں میں اضافے اور ملازمین کے دیگر جائز مطالبات کی منظوری کے امکانات روشن ہیں۔

امید ہے کہ پیسکو ملازمین کو جلد خوشخبری ملے گی۔ اللہ تعالیٰ محنت کش ملازمین کے حق میں بہترین فیصلے نصیب فرمائے۔ آمین۔


سپرنٹنڈنگ انجینئر پشاور سرکل محمد فاروق ارباب.
31/05/2026

سپرنٹنڈنگ انجینئر پشاور سرکل محمد فاروق ارباب.

31/05/2026
⚡ مرمتی کام مکمل، بجلی بحال ⚡شبقدر گرڈ اسٹیشن اور ڈی آئی خان کے متاثرہ فیڈرز پر فالٹس دور کرتے ہوئے بجلی بحال کر دی گئی ...
27/05/2026

⚡ مرمتی کام مکمل، بجلی بحال ⚡

شبقدر گرڈ اسٹیشن اور ڈی آئی خان کے متاثرہ فیڈرز پر فالٹس دور کرتے ہوئے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

پیسکو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرمتی کام مکمل کیا اور تمام متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

عوام کے تعاون اور صبر کا شکریہ۔ 🤝⚡


ڈپارٹمنٹل پروموشن امتحان برائے ترقی از XEN تا SE (پاور ونگ) نان جنریشن (BPS-18 تا 19) میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام اف...
27/05/2026

ڈپارٹمنٹل پروموشن امتحان برائے ترقی از XEN تا SE (پاور ونگ) نان جنریشن (BPS-18 تا 19) میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام افسران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌸
یہ کامیابی آپ کی محنت، قابلیت اور محکمانہ تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقی، عزت اور کامیابیوں سے نوازے۔ 🤍

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO) ملازمین کیلئے بونس اپڈیٹ
25/05/2026

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO)
ملازمین کیلئے بونس اپڈیٹ

25/05/2026

پیسکو ملازمین کیلئے خوشخبری — بونس اور لم سم ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری کا قوی امکان

4 جون 2026 کو پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز (BOD) کا اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں پیسکو ملازمین کیلئے بونس / کارکردگی الاؤنس اور لم سم ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری کا قوی امکان ہے، انشاءاللہ۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخواہ
صوبائی چیئرمین و مرکزی نائب صدر حاجی محمد اقبال نے محنت کشوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

“ہم جناب حمایت اللہ خان چیئرمین پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز، جناب اختر حمید چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو، مزدور دوست افسر جناب سیاب احمد ڈی جی ایچ آر، اور پیسکو پشاور کے دیگر اعلیٰ افسران کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیسکو محنت کشوں کیلئے کارکردگی الاؤنس کی منظوری پر اپنی اور اپنی پوری ٹیم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

انہوں نے محنت کشوں سے اپیل کی کہ ادارہ پیسکو کو ایک ماڈل اور مثالی کمپنی بنانے کیلئے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں تاکہ انتظامیہ اور یونین مل کر ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کر سکیں۔

مزید برآں انہوں نے فیلڈ اسٹاف پر زور دیا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

منجانب:
حاجی محمد اقبال
صوبائی چیئرمین و مرکزی نائب صدر
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا

جاری کردہ:
گوہر علی گوہر
صوبائی ترجمان
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا

مورخہ: 25-05-2026

چارسدہ اربن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گلی گلی اور محلے محلے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور اور کامیاب آپریشن کا آغاز کر دی...
23/05/2026

چارسدہ اربن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گلی گلی اور محلے محلے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور اور کامیاب آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
چیکنگ ٹیموں کے ہمراہ پولیس فورس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

اب ہر بجلی چور کو موقع پر ہی گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP DISCO's Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KP DISCO's Update:

Share