What is going on in PESCO

What is going on in PESCO The Page is all about Ongoing, Upcoming Situations in Department. ( Promotions, Vacancies, Protests?

ایگزیکٹو انجینئر سٹی رورل ڈویژن فدا محمد صاحب بطور ایکٹنگ ایس ای پشاور سرکل شاندار قیادت، بروقت اقدامات اور عوام دوست حک...
27/09/2025

ایگزیکٹو انجینئر سٹی رورل ڈویژن فدا محمد صاحب بطور ایکٹنگ ایس ای پشاور سرکل شاندار قیادت، بروقت اقدامات اور عوام دوست حکمتِ عملی کے ذریعے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اُن کی دیانت داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ٹیم کے ساتھ قریبی رابطہ نہ صرف ملازمین کے حوصلے کو بڑھا رہا ہے بلکہ پشاور سرکل میں خدمت کی نئی مثال قائم کر رہا ہے۔

پیسکو صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی کے بہتر نظام اور شفاف سروس کیلئے اپنے بل وقت پر جمع کریں، بجلی چوری اور کنڈے کے خاتمے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اور کسی بھی خرابی یا شکایت کی فوری اطلاع متعلقہ دفتر یا ہیلپ لائن پر دیں۔ آپ کا بروقت تعاون نہ صرف سسٹم کو بہتر بنائے گا بلکہ محفوظ اور مسلسل سپلائی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔

26/09/2025

خیبر ڈویژن کے جنرل سیکرٹری داؤد خان کی شاندار قیادت میں پنڈال نعرہ بازی سے گونج اٹھا، مزدوروں کے حق میں پرجوش نعروں نے شرکاء کے جوش و جذبے کو نئی توانائی بخشی۔

26/09/2025

زونل وائس چیئرمین پشاور, ڈویژنل چیئرمین سٹی رورل سمین اللہ خان بمعہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد علی پنڈال پہنچ کر قائدین سے ملاقات کے دوران، کارکنوں کے حوصلے بلند اور اتحاد کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے۔

26/09/2025

مرکزی چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین گوہر تاج خان نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور بہتر سروس اسٹرکچر کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یونین ہمیشہ ملازمین کی فلاح، ان کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ یہ مسلسل کاوشیں محنت کشوں کے مضبوط مستقبل کی ضمانت ہیں۔

26/09/2025

میٹر ریڈر کے حوالے زیر التواء معاملات اور نئے سافٹ ویئر کی پیچیدگیوں پر صوبائی وائس چیئرمین/ زونل چیئرمین پشاور یاسر کامران نے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا سافٹ ویئر میٹر ریڈرز کیلئے کئی مشکلات پیدا کر رہا ہے جس کے حل کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ میٹر ریڈرز کو درپیش مسائل جلد از جلد ختم کیے جا سکیں۔

26/09/2025

مرکزی نائب صدر/ صوبائی چیئرمین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخواہ حاجی محمد اقبال خان کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کی جھلکیاں ملاحظہ کریں۔

پیسکو نے لم سم ALM ملازمین کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی پروموشن کے لیے 8 ہفتوں پر...
26/09/2025

پیسکو نے لم سم ALM ملازمین کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی پروموشن کے لیے 8 ہفتوں پر مشتمل خصوصی ٹریننگ کا آغاز یکم اکتوبر سے کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام نہ صرف ملازمین کے سروس اسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ان کے مستقل روزگار اور کیریئر کی ترقی کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔ اس تاریخی اقدام میں واپڈا ہائیڈرو یونین کی مسلسل جدوجہد اور بھرپور تعاون قابلِ تحسین ہے، جن کی کاوشوں سے یہ خواب حقیقت بن سکا۔ یہ پیش رفت لم سم ملازمین کی محنت اور خدمات کا اعتراف ہے اور بہتر مستقبل کی طرف پہلا عملی قدم ہے، ان شاء اللہ۔

26/09/2025

✊ اقبال خان قدم بڑھاؤ! 🔥
زونل جنرل سیکرٹری جان محمد خان کی شاندار نعرہ بازی، کارکنوں کے جوش و جذبے کو نئی طاقت دے دی 💪✨

“Heartiest congratulations to all promoted from Commercial Assistant to Commercial Superintendent in PESCO/HAZECO. Your ...
26/09/2025

“Heartiest congratulations to all promoted from Commercial Assistant to Commercial Superintendent in PESCO/HAZECO. Your hard work and dedication truly deserve this achievement!”

26/09/2025
🤝 اتحاد میں طاقت ہےزونل جنرل سیکرٹری پشاور جان محمد نے کہا کہ محنت کشوں کا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی قوت ہے۔انہوں نے زور ...
25/09/2025

🤝 اتحاد میں طاقت ہے
زونل جنرل سیکرٹری پشاور جان محمد نے کہا کہ محنت کشوں کا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی قوت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ:
💪 جب ہم ایک آواز بن کر کھڑے ہوتے ہیں تو کوئی بھی حق چھین نہیں سکتا۔
💡 آج کی کامیابیاں ہمارے حوصلے اور باہمی اعتماد کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔
⚡ آئندہ بھی اپنے حقوق کے لیے یہی اتحاد برقرار رکھیں تاکہ ہر محنت کش کا مستقبل محفوظ اور روشن ہو۔

✊ اتحاد، قربانی اور یکجہتی ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What is going on in PESCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to What is going on in PESCO:

Share