08/05/2026
مہمند، تحصیل صافی حبیب زئ کریڑ ماربل درنگ جار جھنڈ کا لیز قوم نے عارف شاہ کو متفقہ طور دے کر تمام قانونی تقاضے پوری کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ جلد این او سی جاری کریں تاکہ ماربل مائنز پر کام شروع کیا جاسکے۔ اس سے روزگار کے نئے مواقع کھل جائینگے ۔ مخصوص شرپسند لوگ احتجاج کرکے لیز رکوانا چاہتا ہے۔ فضل اکبر نامی ٹھیکیدار کی جانب سے انتظامیہ پر لگائی گئی الزامات کی تحقیقات کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی حبیب زئ قندہاری قوم کے مشران ملک رحیم خان، زبیر شاہ، جان شیر ، عبد الواحد ، زمان اور دیگر مشران نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ چار اپریل کو غلنئی جرگہ ہال میں مقررہ اجلاس عام میں قوم کے مشران اور کشران نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے عارف شاہ ٹھیکیدار کے حق میں انگھوٹے لگوا کر ان کے نام پر لیز دے دیا۔ اس کے بعد بعض شرپسند با اثر افراد مخصوص لوگوں کی ملی بھگت سے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں اور روڈ پر احتجاج کرکے ہمارے لیز کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جو کہ سارے قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔ یہ عناصر ٹھیکیدار فضل اکبر کی ایماء پر ضلعی انتظامیہ پر بھی بے جا الزامات لگائے ہیں۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ اور ڈی سی مہمند سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جار جھنڈ سر کے عارف شاہ ٹھیکیدار کے ماربل لیر پر کام شروع ہونے سے نئے روزگار پیدا ہونگے۔ قوم اور حکومت کو بھی آمدنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوم کے درمیان اس معاملے میں کوئی بھی نقصان ہوا تو ٹھیکیدار فضل اکبر ذمہ دار ہوگا۔ مشران نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان شرپسندوں کی زبردستی سے قوم کو آزاد کرکے عارف شاہ کو این او سی جاری کیا جائے۔