25/12/2025
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا تحصیل باڑہ اور جمرود کا دورہ
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تحصیل باڑہ کا دورہ کیا، جس کے بعد وہ تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی حوسے خلہ پہنچے۔ وزیرِ اعلیٰ ایک ماہ قبل دل میں سوراخ کے مرض میں مبتلا کمسن بچی زینب آفریدی کے گھر گئے، جہاں انہوں نے زینب کی خیریت دریافت کی اور اس کے اہلِ خانہ سمیت علاقے کے عمائدین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی اے عبدالغنی آفریدی، علاقے کے چیئرمین عبدالمنان مدوخیل، وزیرِ اعلیٰ کے فوکل پرسن چیئرمین شمشیر آفریدی، نمائندہ وزیرِ اعلیٰ شفیق آفریدی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وزیرِ اعلیٰ کے قریبی ساتھی ملک گوہر آفریدی سمیت پارٹی ورکرز اور علاقے کے مشران بڑی تعداد میں موجود تھے۔
وزیرِ اعلیٰ کے دورے کے موقع پر خیبر پولیس نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی، جسے علاقے کے عوام نے سراہا۔ اس دوران زینب آفریدی نے وزیرِ اعلیٰ کو اشعار سنائے، جن پر شرکاء نے خوب داد دی۔ وزیرِ اعلیٰ نے زینب آفریدی کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا، جبکہ علاقے میں فوری طور پر ایک ٹیوب ویل اور ایک اسکول کی منظوری بھی دی گئی۔ اسکول کو زینب آفریدی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کا دورہ اچانک تھا کیونکہ انہوں نے زینب آفریدی سے ملاقات اور خیریت دریافت کرنے کا وعدہ کیا تھا، اسی لیے وہ یہاں آئے۔
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مشران محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے، وہ جب چاہیں مذاکرات کے لیے آزاد ہیں۔ عمران خان کی دوسری ہدایت احتجاج کی کال سے متعلق ہے، اور جب بھی وہ حکم دیں گے، ہم ہر قسم کے احتجاج کے لیے تیار ہوں گے۔
تیراہ آپریشن سے متعلق سوال پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہم کسی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دیتے ہیں۔ بزورِ بازو آپریشن کسی صورت مناسب نہیں۔ اگر میرے پاس باضابطہ طور پر آپریشن کی بات آئی تو ہم اس پر اپنا فیصلہ کریں گے، تاہم اب تک کسی سرکاری ادارے نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔
ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ یہ ان کا تیسرا دورہ ہے اور وہ اپنے ضلع سمیت تمام قبائلی اضلاع کے لیے