
08/08/2025
اسلام آباد میں چار ہوٹلز کو شراب فروخت کرنے کی مشروط اجازت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ اسلام آباد کے چار ہوٹلز کو شراب فروخت کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
لائسنس کے تحت شراب دیگر اشیاء سے الگ اسٹور کی جائے گی اور ہر کھیپ کی آمد پر سات دن میں ایکسائز آفیسر کو اطلاع دینا لازم ہے۔
ایل ٹو لائسنس فیس 5 لاکھ روپے اور سالانہ تجدیدی فیس 1.5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایکسائز آفیسر کو لائسنس کسی بھی وقت بغیر وجہ بتائے منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔