
23/04/2025
انجمن تاجران باڑہ کا اہم اجلاس زیر صدارت سید آیاز وزیر مرکزی دفتر پر منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ باڑہ بازار کی تاجر برادری 26 اپریل کو ایمانی اور دینی جذبے کے تحت یوم یک جہتی فلس طین کے تحت بازار جو مکمل بند کرکے ریلیاں نکالی جائے گی اور بھر پور اجتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاجر برادری کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور جرمانوں کے خلاف کھڑے ہو کر قانونی راستہ اپنایا جائے گا اور اگر ریلیف اور تعاون نہیں کیا جاتا تو بے جاہ تنگ کرنے کے خلاف بھی باڑه بازار کے تاجر برادری کے ساتھ کھڑے رہے گے۔ مرکزی صدر سید آیاز وزیر کے مطابق باڑہ بازار کے تمام مارکیٹوں کے اتفاق اور اس کے ذمہ داران کے بارے اور ان کے لئے کارڈز وغیرہ بنانے سمیت دیگر تمام اہم امور پر عنقریب عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔ سید آیاز وزیر کی سفری مصروفیات کی بنا پر اجلاس میں حاجی عظیم آفریدی کو قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاہم مرکزی صدر کی واپسی تک تمام تر ذمہ داریاں قائم مقام صدر نبھائے گا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں سینئر نائب صدر حاجی وستکار، چیئرمین جلات خان، جنرل سیکرٹری اخونزادہ اجمعین، سیکرٹری اطلاعات وقاص آفریدی، فنانس سیکرٹری سید غفار، اسحاق اور شکیل شامل تھے۔