Daily updates

Daily updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily updates, Media/News Company, Pind Dadan Khan.

09/07/2025

چین میں آسمان پر بیک وقت 7 سورج نمودار ماہرین نے سائنسی وضاحت پیش کر دی
چین میں ایک حیران کن اور نایاب قدرتی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب شہریوں نے آسمان پر بیک وقت سات سورجوں کی مانند روشن اجسام دیکھے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئیں۔

تاہم ماہرینِ موسمیات اور فلکیات نے اس واقعے کو ایک "نظری وہم" (optical illusion) قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ قدرتی مظہر "سن ڈاگ" یا "پیریہیلیا" کہلاتا ہے، جو اس وقت رونما ہوتا ہے جب برفیلے ذرات فضا میں موجود ہوتے ہیں

09/07/2025

فیصل آباد میں غیر ملکی حسینائیں فراڈ میں ملوث گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر انعامی سکیموں کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والی غیر ملکی حسینائیں گرفتار

پنجاب میں پالتو شیر رکھنے پر پابندی عائد
09/07/2025

پنجاب میں پالتو شیر رکھنے پر پابندی عائد

09/07/2025

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سےماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر علی کی سترہ دن پرانی لاش ملی۔
ایک مکمل زندگی ، جو خاموشی سے ٹوٹی بکھری اور پھر مٹی میں مِل گئی — کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

چند روز قبل بزرگ اداکارہ عائشہ خان کی اسی طرح کی موت نے دل دہلا دیا تھا، اور اب یہ ایک اور واقعہ —
بند کواڑوں کے پیچھے خاموشی میں دفن ہوتی زندگیاں، تنہائی میں مرتی روحیں

یہ ایک خوفناک حقیقت ہے کہ عکس و آہنگ کی دنیا نرا ڈھکوسلہ ہے۔ ماڈلنگ، شہرت، چمک دمک، ریٹنگ ،ایوارڈز، فینز، فالوورز — یہ سب بکواس ہیں، اصل میں تو دل تنہا، آنکھیں خالی، اور روح ویران ہے

پھر ایک اور المیہ ٹوٹتے، بکھرتے ، کمزور ہوتے رشتے !!!
نہ ماں باپ کو خبر ہوئی،
نہ کسی بہن بھائی نے ہاتھ تھاما،
نہ کسی پڑوسی نے دروازہ کھٹکھٹایا،
نہ کسی دوست نے تلاش کیا،
اور نہ کسی ہمدم نے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر پوچھا کہ "کیا تم ٹھیک ہو؟"

"مصروفیت" اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ جیتے جاگتے لوگ بھی دکھائی نہیں دیتے اور رشتے صرف وہاٹس اپ پیغام، سوشل میڈیا ٹرینڈز، اسٹیٹس اپڈیٹس اور سالگرہ کی پوسٹوں تک محدود ہو چکے ہیں

17 دن گزر گئے !!
زندگی بند کمرے میں آخری سانسیں لیتی رہی،
اور دنیا اپنی رفتار میں مگن رہی — بے پروا، بے حس، بے درد

ہمیں جاگنا ہوگا —
صرف افسوس کرنے کے لیے نہیں، بلکہ جینے والوں کو بچانے کے لیے۔

کسی کو وقت دینا، حال پوچھنا،
خاموشی کے پیچھے چھپی چیخ سن لینا —
یہی اصل انسانیت ہے۔

کیونکہ اگر یہ احساس بھی مر گیا،
تو پھر ہم صرف چلتے پھرتے خالی جسم ہوں گے —
جن کے ارد گرد ہزاروں ہوں گے،
مگر کوئی بھی ساتھ نہیں ہوگا۔

روات: ٹک ٹاک اکاؤنٹ نہ ڈیلیٹ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیاڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو فائ...
09/07/2025

روات: ٹک ٹاک اکاؤنٹ نہ ڈیلیٹ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو فائرنگ کرکے مار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اخلاق احمد کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ سوئی گیس نے راولپنڈی کے شہری راجہ اللّٰہ دتہ کے گھر 1 کروڑ 23 لاکھ 59 ہزار 1 سو 50 بل بھیج دیا۔ اللہ اکبر 😳
09/07/2025

محکمہ سوئی گیس نے راولپنڈی کے شہری راجہ اللّٰہ دتہ کے گھر 1 کروڑ 23 لاکھ 59 ہزار 1 سو 50 بل بھیج دیا۔
اللہ اکبر 😳

09/07/2025

لاؤڈ سپیکر کا بے جا استعمال شور کی آلودگی اور ذہنی تناؤ کا باعث بنتا ہے !سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کا ایسے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری۔

گجرات👈لالہ موسیٰ کی معروف سماجی وفلاحی شخصیت الحاج شیخ عبدالخلیل مرحوم کے پڑپوتے، چیف ایگزیکٹو اوسلو پراپرٹی سنٹر شیخ طا...
09/07/2025

گجرات👈لالہ موسیٰ کی معروف سماجی وفلاحی شخصیت الحاج شیخ عبدالخلیل مرحوم کے پڑپوتے، چیف ایگزیکٹو اوسلو پراپرٹی سنٹر شیخ طارق محمود، شیخ ساجد محمود، شیخ ناصرمحمود، شیخ آصف محمود، شیخ خالد محمود (سابق وائس چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ) کے پوتے ،شیخ بلال ناصر کے صاحبزادے علی مرتضیٰ جوگزشتہ روزٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے تھے کی نمازجنازہ کا بڑا اجتماع جماعت اہلسنت اوسلو ناروے میں منعقدہوا جس میں اوورسیزپاکستانیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ،ممتازعالم دین خطیب جامع مسجد جماعت اہل سنت سید نعمت علی شاہ بخاری نے فلسفہ موت وحیات بیان کیااورنمازجنازہ پڑھائی، نمازجنازہ میں شرکت کرنیوالوں میں نمایاں ممتازپارلیمنٹرین چوہدری خالد محمود، صدرپاکستان ویلفیئریونین ناروے میرفضل حسین،بریگیڈیئرریاض، چوہدری شبیرحسین مہمند چک، چوہدری زاہد اسلم مہمند چک، پیپلزپارٹی ناروے کے سینئرنائب صدر چوہدری اسماعیل سرور گجر، شیخ ثاقب مشتاق ساقی،انعام اللہ ڈار،میرناصرمحمود، نعت خواں محمد عبدالمنان، حاجی چوہدری بشیراحمد حاجیوالہ،چوہدری سجاد داد پوہلہ،پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر جہانگیر نواز گلیانہ، علی اصغر شاہد، چوہدری محمد اشرف چیئرمین سہارا ویلفیئر فاو¿نڈیشن حافظ محمد اسلم حق، پی ٹی آئی ناروے کے صدرحاجی محمد افضال ،مسلم سینٹرلورنسکوگ مسجد کے خطیب امام مفتی محمد طاہر عزیز سید محمد اشرف شاہ سید فراست علی بخاری علامہ نصیر احمد نوری امام یس ہائم مسجد محمد بلال شاہ قاری نور علی سیالوی مسلم سینٹر فیورست امام حافظ مفتی کوکب نورانی امرودگرینڈا مسجد کے امام صفوات اللہ مجددی ممبراوسلوسٹی کونسل ڈاکٹر مبشر بنارس چوہدری پرویزاختر بھٹی سینئررہنما محمدالیاس چوہدری رفاقت علی،چوہدری نوازگلیانہ۔سید ضیغم عباس شاہ۔خالد شاہ۔چوہدری ناصر۔شیخ سلیم۔شیخ عمر۔خالد محمود، رفاقت علی، تحریک انصاف ناروے کے سابقہ صدر چوہدری مدثر علی سرائے عالمگیر،السرور ٹرسٹ ناروے کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ افتخاراحمد کیانی ،چوہدری الطاف چوہدری جاوید اتحاد ویلفیئر یونین کے چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی ،چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ، ڈاکٹر ظفر سیالوی قاری محمودالحسن چوہدری لیاقت جوڑا چوہدری اظہر اقبال رندھیر سینئر صحافی ناصر اکبر ،چوہدری امتیاز چوہدری محمد منشاءطیب چوہدری شہزاد غفور بٹ امجد حسین سمیت دیگرشامل تھے، شرکاءنے شیخ برادران سے فرداً فرداً اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت بھی کی بعد ازاں مرحوم کوسینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں الفاسیٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

اسد طور، حبیب اکرم، عمران ریاض، صابر شاکر، اوریا مقبول، صدیق جان سمیت 26 یوٹیوب چینلز کو پاکستان میں بند کردیا گیا
08/07/2025

اسد طور، حبیب اکرم، عمران ریاض، صابر شاکر، اوریا مقبول، صدیق جان سمیت 26 یوٹیوب چینلز کو پاکستان میں بند کردیا گیا

08/07/2025

ملکوال میں سگے بیٹے کی ماں کے ساتھ زیا د تی کی کوشش رپورٹ کمنٹ میں قیامت قریب😥

🔴 خونریز تصادم، عزت کا معاملہ یا کچھ اور؟تلہ گنگ (تھانہ صدر):پٹھان خاندان کے درمیان خاندانی تنازع شدت اختیار کر گیا — فا...
08/07/2025

🔴 خونریز تصادم، عزت کا معاملہ یا کچھ اور؟

تلہ گنگ (تھانہ صدر):
پٹھان خاندان کے درمیان خاندانی تنازع شدت اختیار کر گیا — فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کو 6 گولیاں لگیں۔ ذرائع کے مطابق معاملہ بھانجی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلق کے شبہ پر پیش آیا۔ لڑکی موقع سے غائب ہے، جبکہ اطلاعات ہیں کہ اسے بھی قتل کرکے چوآ سیدن شاہ میں دفنا دیا گیا ہے۔
پولیس تحقیقات جاری، واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

08/07/2025

0800-111-11
CCD
سی سی ڈی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا نمبر ہر شہری اپنے پاس رکھ لے
15 پر کال کرنے کی بجائے براہ راست ادھر کال کریں

Address

Pind Dadan Khan
177045

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share