City News pind dadan khan

City  News pind dadan khan news

02/08/2025
02/08/2025

جہلم میں جشن آزادی کی تقریبات جاری

02/08/2025

گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول سول لائنز جہلم میں پاکستانی پرچم 120فٹ لمبا اور 80فٹ چوڑا لہرایا گیا تقریب کے مہمان خصوصی مشیر صحت میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی ڈپٹی کمشنر میثم عباس اے ڈی سی آر سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی و دیگر اہم شخصیات متعدد سکولوں کے ماسٹر اور سٹوڈنٹس موجود تھے

31/07/2025

پنڈدادنخان کے نواحی علاقے غریبوال برساتی پانی میں 14 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق 14 سالہ معیز ولد نعیم گوندل دوستوں کے ساتھ برساتی پانی میں نہا رھا تھا کہ گہرے پانی میں چلا گیا مقامی افراد نے ڈیڈ باڈی نکال لی اہل علاقہ کا کہنا ھے کہ محکمہ انہار نے گزشتہ ایک سال سے نالے کا کام بند کیا ھوا ھے جس کی وجہ سے پچھلے سال بھی غریبوال گاؤں میں تباھی ھوئی اس سال بھی اور اب ایک لڑکے کی جان چلی گئی اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

31/07/2025

*تلہ گنگ: دوکان کی کچی چھت گرنے سے دو افراد جانبحق، ایک زخمی – ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی*

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے محلہ عیدگاہ میں واقع ایک دکان کی کچی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر سب اسٹیشن تلہ گنگ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر سین اسیسمنٹ کی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ملبے تلے دبے دو افراد کو نکال کر موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے ایک مریض جانبر نا ہو سکا اور زخمی مریض فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا، جب کہ جانبحق شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ شفٹ کیا گیا،
جبکہ ایک شخص اپنی مدد آپ کے تحت پہلے ہی اسپتال منتقل کیا جا چکا تھا جو موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔

30/07/2025

، پنڈ دادن خان شاہد محمود نمائندہ ٹی وی ٹوڈے,
کیمرہ مین قاسم علی وکی
ضلع جہلم کے سب سے بڑے صنعتی شہر کھیوڑہ میں خواتین کے لیے نجی کمپنی ایل سی ائی کے تعاون سے کئی کنال پر محیط خوبصورت پارک کی تعمیر پارک کی افتتاحی تقریب میں پارک کا انتظام ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کے سپرد کیا گیا
تقریب میں سول سوسائٹی خواتین اور بچیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی
مزدوروں کے شہر کھیوڑہ میں خواتین کے پہلے پارک کا افتتاح ہو گیا افتتاحی میں سول سوسائٹی خواتین بچیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی مذکورہ پارک ایک نجی فیکٹری ایل سی ائی نے کروڑوں روپے کی لاگت سے کئی کنال پر تیار کر کے گورنمنٹ کے ادارے ٹاؤن کمیٹی کے حوالے کیا اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پر وین کو پارک سے متعلقہ تمام اختیارات اور کاغذات حوالے کیے گئے جبکہ ایل سی ائی کی جانب سے پارک کو فعال رکھنے میں معاونت کے لیے عملہ سمیت دیگر معاملات میں شامل رہنے کا ارادہ

28/07/2025

شاہد محمود نمائندہ ٹی وی ٹوڈے
پنڈ دادن خان کا ریلوے اسٹیشن کھنڈرات کا منظر پیش، ش کرنے لگا 1905 قائم ہونے والا ریلوے اسٹیشن سے کبھی پنڈ دادن خان سے خوشاب ملکوال اور دیگر علاقوں کو نہ صرف مسافر بردار ٹرینیں بلکہ مال بردار ٹرینیں بھی جاتی تھی جو کہ مقامی معدنیات جن میں کوئلہ نمک چپسم اور دیگر معدنیات کی ترسیل ہوتی تھی لیکن اب صرف ایک شٹل ٹرین چلتی ہے جس کا فاصلہ صرف 20 کلومیٹر ہے اور کرایہ 280 روپے وصول کیے جاتا ہے
عوام کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے اس پہ مزید ٹرینیں چلائی جائیں تاکہ عوام کو سفری سہولیات موثر ہو سکیں

📌 پنڈ دادنخان بار کے نومنتخب صدر راجہ ضمیر احمد بشیر کا حلف، سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ کے وفد کی ملاقات و مبارکباد۔۔۔۔۔...
21/07/2025

📌 پنڈ دادنخان بار کے نومنتخب صدر راجہ ضمیر احمد بشیر کا حلف، سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ کے وفد کی ملاقات و مبارکباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بار ایسوسی ایشن پنڈ دادنخان کے نومنتخب صدر راجہ ضمیر احمد بشیر نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس موقع پر سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کے وفد نے صدر بار سے ملاقات کی، مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👨‍⚖️ خصوصی طور پر سینئر وکیل و لیگل ایڈوائزر سالٹ رینج میڈیا کلب مرزا اظہر محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بھی موجود تھے، جنہوں نے راجہ ضمیر احمد بشیر کی قیادت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عدالتی نظام میں بہتری کی امید ظاہر کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🔹 صدر بار راجہ ضمیر احمد بشیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "میں وکلاء برادری کی فلاح، عدلیہ کے وقار اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🤝 سالٹ رینج میڈیا کلب کی جانب سے صدر بار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!۔۔۔۔۔۔

پسماندگی کے اندھیروں میں، سچائی کا سورج طلوع ہو چکا ہے!تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل، وسائل اور آوازوں کو دینے جا رہا ہے ایک...
14/05/2025

پسماندگی کے اندھیروں میں، سچائی کا سورج طلوع ہو چکا ہے!
تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل، وسائل اور آوازوں کو دینے جا رہا ہے ایک نیا پلیٹ فارم —
سچائی کا سورج ☀️ سن شائن اخبار!

یہ صرف ایک اخبار نہیں،
بلکہ آپ کی اپنی آواز ہے —
جو نہ صرف آپ کے دل کی ترجمانی کرے گی،
بلکہ ایوانوں تک پہنچے گی!

سچائی کا سورج ☀️ سن شائن اخبار —
سچائی، حق اور تبدیلی کی روشن کرن۔
آپ کا اپنا اخبار۔....

انشاءاللہ بہت جلد ۔۔۔۔

07/05/2025

سالٹ رینج میڈیا کلب اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجتی ریلی نکالی گئی ریلی چوک محمدی سے نوازش شہید چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکا تمام راستے پاک فوج زندہ باد انڈین
جارحیت مردہ باد نعرے لگاتے رہے

Address

Pind Dadar Khan
Pind Dadan Khan
0544

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City News pind dadan khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share