
19/12/2023
ضلع جہلم (بیورو چیف محمد کامران )ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان جلالپور شریف میں سالانہ 117عرس مبارک پیر سید حیدر شاہ کے موقع پرمحفل سماع کا انعقاد آستانہ عالیہ جلالپور شریف میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق
عرس مبارک پیر سید حیدر شاہ کی دوسری محفل ،محفل سماع کی سرپرستی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپور شریف پیر سید انیس حیدر شاہ اور صاحبزادہ سید فرید الدین نے فرمائی۔محفل سماع میں تمام صاحبزادگان نے بھرپور شرکت کی محفل میں موجود سید زین حیدر شاہ ،سید ابرار حید ر ،سید حیدر علی ،سید آصف حیدر ،سید فواد حید ر،نوابزادہ سید شمس حیدر (سابق ایم پی اے ) سید قمر حیدر ،سید مہر حیدر سمیت دیگر سادات نے شرکت کی ملک پھر سے نامور علما و مشائخ محفل سماع کی زینت بنے ۔ نامور قوال شہباز اور فیاض گروپ نے محفل سماع میں خوبصورت انداز میں کلام پیش کیے۔