Apna Ikhlas

Apna Ikhlas News

20/02/2023

اٹک ،،، مٹھیال بنک ڈکیتی
ایک نیم سرکاری بنک کے مینجر نے لوگوں کی جمع پونجی لوٹی اور ایسے غائب ہوگیا جیسے گدھے کے سر سے سینگ ،،، پرائیوٹ بنکس پر اب کون اعتماد کرے گا ؟؟ کیا ان کا نڑی ڈٹا نہیں چیک کیا جاتا جن کو مینجر لگا دیا جاتا ہے ؟؟ اعلی سطح کی انکوائری کروا کر قرار واقعی سزا دی جائے کیونکہ یہ ٹیم ورک ہے کسی ایک کا کام نہیں ،،، یہ پلان شدہ ڈکیتی ہے ،،، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

سردار گڑھ ٹریفک حادثہ/ ایک ہی خاندان کے4 طالب علم جابحق 2زخمی۔تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثہ میں 4طلباء جاب...
17/02/2023

سردار گڑھ ٹریفک حادثہ/ ایک ہی خاندان کے4 طالب علم جابحق 2زخمی۔

تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،

حادثہ میں 4طلباء جابحق جبکہ 2زخمی۔

جابحق ہونے والوں میں 6سالہ محمد احمد،6سالہ ابوبکر،5سالہ ابوہریرہ،7سالہ مریم شامل ہیں۔

حادثہ میں 2زخمیوں کی شناخت محمد ومنیب شامل ہیں دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ۔زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہ معصوم ھم  سوتے رھے کیونکہ ھمیں گروپس میں ملکی ایشوز ڈسکس کرنے تھے  اپ تڑپتے رھے گمشدہ بچہ ڑودہ نہ ریکور ھو سکا 24 گھن...
16/02/2023

اہ معصوم ھم سوتے رھے کیونکہ ھمیں گروپس میں ملکی ایشوز ڈسکس کرنے تھے اپ تڑپتے رھے
گمشدہ بچہ ڑودہ نہ ریکور ھو سکا 24 گھنٹے بچے کے خالو نے بچے کو اغوا کر کے مختلف جگہ رکھا اور نہر میں پھینک دیا
ایک معصوم والدین کو تڑپتا چھوڑ گیا
سبحان افسوس ھم اپ کو نا بچا سکے
خالو نے پیسوں کی ہوس میں بچے کو اٹھایا مختلف مقامات پر رکھنے کے بعد بچے کو نہر میں پھینک دیا
ھم نے بطور معاشرہ کیا فرض نبھایا
پولیس کے پاس ملزم کے انکشافات
😰😰😰😰

16/02/2023

یا اللہ پاک ہمارے ملک رحم فرمابارشوں کا نزول کردے۔تیرے بندے مہنگائ سے پریشان ہیں ۔اوپر سے آج پھر ڈیزل مہنگا کر دیا۔فصلوں میں برکت ڈال۔ہم پر رحم فرما😥😥😥😥😥😥😥

ارجنٹائن کا ایک شہری "انڈوں کا کارٹن" خریدنے گیا اور بیچنے والے نے قیمت کے بارے میں پوچھا تو اسے معلوم ہوا کہ قیمت معمول...
15/02/2023

ارجنٹائن کا ایک شہری "انڈوں کا کارٹن" خریدنے گیا اور بیچنے والے نے قیمت کے بارے میں پوچھا تو اسے معلوم ہوا کہ قیمت معمول سے زیادہ ہے، تو اس نے بیچنے والے سے وجہ پوچھی، اس نے کہا:
تقسیم کاروں نے قیمت بڑھا دی۔
شہری نے خاموشی سے "انڈے کا کارٹن" لیا اور اسے واپس جگہ پر رکھ دیا اور کہا:
انڈوں کی کوئی ضرورت نہیں، وہ انڈوں کے بغیر رہ سکتے ہیں۔ اور یہ کام تمام شہریوں نے بغیر کسی مہم اور ہڑتال کے کیا بلکہ یہ لوگوں کا کلچر تھا!
لوگوں نے قبول نہیں کیا کہ کمپنیاں اسے بلیک میل کر رہی ہیں۔ آپ کے خیال میں نتائج کیا تھے؟!!!
ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ بعد، کمپنی کے ملازمین انڈے سٹوروں کے حوالے کرنے آئے، لیکن مالکان نے انڈے کے نئے کارٹن اتارنے سے انکار کر دیا کیونکہ کسی نے پرانے انڈے کے کارٹن نہیں خریدے!
کمپنیوں نے لوگوں کی ضد پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج چند دنوں میں ختم ہو جائیں گے اور لوگ انڈوں کی معمول کی خریداری پر واپس آ جائیں گے۔
لیکن لوگ ضد پر تھے، انہوں نے انڈوں کا بائیکاٹ کیا اور کمپنیاں خسارے میں جانے لگیں، دو بار،
انڈوں کے ڈبے میں سب سے پہلے،
دوسرا ان مرغیوں کو کھانا کھلانا جو انڈے کھانے اور پیدا کرنے سے باز نہیں آتے، تو نقصانات جمع اور دگنے ہو گئے!
پولٹری کمپنیوں کے مالکان نے ملاقات کی اور انڈوں کی قیمت سابقہ ​​قیمت پر واپس کرنے کا فیصلہ کیا،
بائیکاٹ جاری رہا۔
فرموں نے تقریباً دیوالیہ پن کا اعلان کر دیا، اس لیے وہ دوبارہ ملے اور فیصلہ کیا:
تمام میڈیا میں ارجنٹائن کے لوگوں سے سرکاری معافی کی پیشکش کریں۔
انڈوں کی قیمت کو ان کی سابقہ ​​قیمت کے ایک چوتھائی تک کم کرنا۔
یہ ایک سچی کہانی ہے، تخیل کا افسانہ نہیں۔
ہم بحیثیت عوام کسی بھی شے کی قیمت کم یا بڑھا سکتے ہیں۔
صرف ہماری مرضی سے، کوئی مہم یا ہڑتال نہیں۔
ہم سب کی ضرورت ہے
تھوڑی سی مرضی، ثقافت اور عزم۔ 👏👏
سوچ بدلیں اپنے کل کے لئے اپنی بہتری کے لئے 👉🔥🙏

پاکــــــــــــــــــستانافسوس ناک واقعہ  ملک ‏پاکستان میں اب عورتوں کی قبروں کیلئے بھی سیکورٹی گارڈ رکھنےپڑیں گےگجرات م...
10/02/2023

پاکــــــــــــــــــستان
افسوس ناک واقعہ
ملک ‏پاکستان میں اب عورتوں کی قبروں کیلئے بھی سیکورٹی گارڈ رکھنےپڑیں گے

گجرات میں 20 سالہ معذور لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر مبینہ طور پر زیادتی کی گئی، اور لاش کو قبر سے باہر ہی برہنہ چھوڑ دیا گیا
اشرفالمخلوقات

مُجھے دَفنانا نہیں جَلّا دینا
میں تو قَبر میں بھی محفوظ نہیں😢😭
عورت
پھر کہتے ہیں عذاب اور زلزلے کیوں آتے ہیں ۔

مٹی کے برتنسب سے زیادہ بیماریاں گلے ہوئے کھانے سے ہوتی ہیں،گلے ہوئے کھانے اور پکے ہوئے کھانے میں فرق ھے،(جس طرح ایک سیب ...
10/02/2023

مٹی کے برتن

سب سے زیادہ بیماریاں گلے ہوئے کھانے سے ہوتی ہیں،
گلے ہوئے کھانے اور پکے ہوئے کھانے میں فرق ھے،
(جس طرح ایک سیب پکا ہوا ہوتا ھے،
اور ایک گلا ہوا،
گلا ہوا سیب آپ آرام سے چمچ کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں،
اور اسے چبانا بھی نہیں پڑے گا)
*مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ھے،*
اس کے برعکس
سِلور،
سٹیل،
پریشر کُکر یا نان سٹِک میں کھانا گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں،
یقین جانیں!
جن لوگوں نے برتن بدل لیے،
*اُن کی زِندگی بدل جاۓ گی،*

*2- کُوکِنگ آئل*
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی جَمے نہ،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ھے،
لیکن یہ مہنگا ھے،
*ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ھے،*
یہ بھی جمتا نہیں،
سرسوں کا تیل واحد تیل ھے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ھے،
*ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات*
بھی اسی لیے کی جاتی ھے،
کیونکہ یہ ممکن نہیں ھے،
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
*اس کی زِندہ مِثال اچار ھے*
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ھے،
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور *اِن شاءالله* جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے، (اِن شاء الله)
*کیونکہ؟*
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ھے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ھے،

*3- نمک (نمک بدلیں)*

*نمک ہوتا کیا ھے؟*
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
*ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،*
یا پھر
*بندہ بڑا نمک حرام ھے،*
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
*بدقسمتی دیکھیں!*
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

*4- مِیٹھا*
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا *الله کریم* نے مٹی میں رکھا ھے،
یعنی *گَنّا اور گُڑ،*
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر دی،
خدارہ گُڑ استعمال کریں،

*5- پانی*
انسان کے لٸے سب سے ضروری چیز پانی ھے،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں *آبِ زم زم* سب سے بہترین پانی ھے،
اور اس کے بعد پنچاب کا پانی ھے،
*اس کے بعد مٹی سے نکلنے والی گندم استعمال کریں،*
لیکن گندم کو کبھی بھی چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ھے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ!
ہمارے *آقا کریم حضرت محمدﷺ* بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
*1- مٹی کے برتن،*
*2- سرسوں کا تیل،*
*3- گُڑ،*
*4- پتھر والا نمک،*
*5- زمین کے اندر والا پانی،*
زمین کے اندر والا پانی،
مٹی کے برتن میں رکھ کر،
مٹی کے گلاس میں پئیں،
اور ان ساری چیزوں کے ساتھ گندم کا آٹا،

*اب سوال یہ پیدا ہوتا ھے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں؟*
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لٸے لینی ہیں کہ اسی میں صحت ہے،
*اور الله پاک نے ہمیں مٹی سے پیدا کیا ھے،*

اور ہم نے واپس بھی مٹی میں ہی جانا ھے،
جزاک اللہ

08/02/2023

*🚨شام🇸🇾*

*شام میں اپنے تباہ شدہ گھر کے ملبے تلے 40 گھنٹے گزارنے کے بعد ایک پورے خاندان کو زندہ نکال لیا گیا۔*

07/02/2023

یا اللّٰہ اس دکھ کی گھڑی میں ہمارے ترک اور شام کے مسلمان بھائیوں پر رحم فرما ان کی حفاظت فرما شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔💕
یا اللّٰہ پاک ہم سب کو معاف کر دے یا اللّٰہ ہم پر رحم فرما 💕
(آمین)❤

07/02/2023

ترکی اور شام کے لیئے دعا کریں
اللہ ہم سب کو ایسی آزمائش سے محفوظ رکھے
اللہ کی شان دیکھیں

Address

Pindi Gheb

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Ikhlas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share