05/05/2023
الحمد اللہ جامعہ کے نئے تعلیمی سال کا آغاز 10 شوال المکرم سے ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں آج جامعہ کی منتظمہ کمیٹی کا اجلاس مدیر جامعہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ جس میں جامعہ کے طلباء کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے مشاورت کر کے کچھ بنیادی اصول و ضوابط طے کیئے گئے۔ اسباق کا باقاعدہ آغاز ان شاءاللہ العزیز 19 شوال المکرم بروز بدھ صبح 9 بجے کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ آنے والے تعلیمی سال کو اساتذہ، منتظمین، معاونین، اور طلباء کیلئے خیر اور برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین