Face Of Mianwali

Face Of Mianwali Mianwali News | Journalism | Interviews | Local News | Public Issues
(2)

ٹیکنیکل کالج مہارانوالہ میانوالی کا موقف ۔۔۔۔ اسکالرشپ کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی ...
13/09/2026

ٹیکنیکل کالج مہارانوالہ میانوالی کا موقف ۔۔۔۔
اسکالرشپ کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹس کے بارے میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اسکالرشپ پالیسی کے مطابق مقررہ دورانیے کا کورس کامیابی سے مکمل ہونے اور حتمی نتائج کے باضابطہ اعلان کے بعد ہی اسکالرشپ کی تقسیم کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ تمام کورسز میں اسکالرشپ صرف میرٹ کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹاپ 25 طلبہ کو دی جاتی ہے۔ اس پالیسی اور طریقہ کار سے تمام طلبہ کو کورس کے آغاز میں منعقدہ اورینٹیشن سیشن کے دوران باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا۔
اب چونکہ حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان ہو چکا ہے، اس لیے مقررہ پالیسی اور میرٹ کے مطابق اہل قرار پانے والے طلبہ میں اسکالرشپس کی تقسیم کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی شکایت یا الزام عائد کرنے سے قبل اسکالرشپ پالیسی، میرٹ لسٹ اور مقررہ طریقہ کار کی مکمل تصدیق کر لیا کریں۔ کسی بھی غلط فہمی کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے، تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور غیر ضروری تشہیر یا غلط تاثر سے گریز کیا جا سکے۔
انتظامیہ میرٹ، شفافیت اور مقررہ پالیسی کے مطابق تمام اہل طلبہ کے جائز حق کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایسے افسر ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لاتے ہیں ایس ایچ او عیسیٰ خیل ملک فیاض صاحب کو خراجِ تحسین بکریاں زہر سے مر گئیں، م...
13/09/2026

ایسے افسر ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لاتے ہیں
ایس ایچ او عیسیٰ خیل ملک فیاض صاحب کو خراجِ تحسین
بکریاں زہر سے مر گئیں، مگر انسانیت زندہ رہی!
بھور شریف کے علاقے میں چند روز قبل ایک غریب بیوہ خاتون کی بکریاں زہر خورانی سے مر گئیں، جس سے خاتون کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
متاثرہ خاتون نے انصاف کے لیے درخواست دی۔ معاملے کی تحقیقات ہوئیں اور بارہا تفتیش کی گئی، تاہم جس شخص پر الزام عائد کیا گیا، اس کے خلاف جرم ثابت نہ ہو سکا۔
لیکن ایس ایچ او عیسیٰ خیل ملک فیاض صاحب نے صرف قانونی کارروائی تک معاملہ محدود نہیں رکھا بلکہ ایک غریب بیوہ کے نقصان اور اس کی بے بسی کو محسوس کیا۔
ایس ایچ او ملک فیاض صاحب کی خصوصی کاوش سے اہلِ عیسیٰ خیل نے مل جل کر 3 لاکھ روپے جمع کیے اور غریب بیوہ خاتون کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اس کی مالی مدد کی۔
یہی وہ کردار ہے جو وردی کو عزت دیتا ہے! یہی وہ سوچ ہے جو پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد پیدا کرتی ہے!
ایسے افسر معاشرے میں صرف قانون نہیں، انسانیت بھی زندہ رکھتے ہیں!
اللہ تعالیٰ ایس ایچ او عیسیٰ خیل ملک فیاض صاحب اور تمام اہلِ عیسیٰ خیل کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق دے۔ آمین

گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج مہاراں والا کے طلبہ 3 ماہ کا کورس مکمل کرنے کے باوجود وظیفے سے محروم!میانوالی کے گورنمنٹ ٹیکنیکل کا...
13/09/2026

گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج مہاراں والا کے طلبہ 3 ماہ کا کورس مکمل کرنے کے باوجود وظیفے سے محروم!
میانوالی کے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج مہاراں والا میں سٹیل فکسر کورس کرنے والے طلبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وظیفہ جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
طلبہ کے مطابق انہیں کورس کے دوران ہر ماہ 7 ہزار 500 روپے وظیفہ دینے کا بتایا گیا تھا، جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ 3 ماہ کا وظیفہ اکٹھا دیا جائے گا۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا 3 ماہ کا کورس مکمل کر چکے ہیں اور کورس مکمل ہوئے بھی 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم تاحال انہیں وظیفہ ادا نہیں کیا گیا۔
طلبہ کے مطابق اساتذہ کی جانب سے مسلسل یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ وظیفہ مل جائے گا، مگر ابھی تک ادائیگی نہیں ہوئی۔
متاثرہ طلبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے کیس کی جانچ کروائی جائے اور واجب الادا وظیفہ جلد از جلد جاری کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

#میانوالی #طلبہ #وظیفہ

مشتہرین ہوشیار باش۔
11/09/2026

مشتہرین ہوشیار باش۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری زبیر خان مدی خیل کے گھر پر پولیس کا چھاپا۔ذرائع کے مطابق تھانہ موسی خیل پولیس لیڈیز پولیس اہلک...
11/09/2026

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری زبیر خان مدی خیل کے گھر پر پولیس کا چھاپا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ موسی خیل پولیس لیڈیز پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کے لیے پہنچی ۔ پولیس نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لیڈیز اہلکاروں کے ذریعے گھر میں داخل ہو کر تلاشی لی۔
زبیر خان مدی خیل گھر پر موجود نہ تھے، پولیس چیکنگ کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

11/09/2026

میانوالی میں پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، میانوالی میں قائم 12 پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے سیمپل لیب بھجوائے گئے جبکہ 9 پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس کے سیمپل فیل قرار دیئے گئے ۔ 7 فلٹریشن پلانٹس کے سیمپل میں جراثیم کی موجودگی پائی گئی

سب انسپکٹر عالم خان کا خاتون کی جانب سے عائد الزامات پر مؤقفسب انسپکٹر عالم خان نے صحافی عمل خان سے گفتگو کرتے ہوئے خاتو...
10/09/2026

سب انسپکٹر عالم خان کا خاتون کی جانب سے عائد الزامات پر مؤقف

سب انسپکٹر عالم خان نے صحافی عمل خان سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے اپنی ذات پر عائد الزامات کی تردید کردی۔
عالم خان کے مطابق انہیں جائے وقوعہ پر لے جایا گیا، جہاں انہوں نے حق اور سچ کے مطابق فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی مرضی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا، تاہم اسی وجہ سے ان پر الزامات عائد کیے گئے۔
سب انسپکٹر عالم خان نے کہا کہ اگر کوئی معتبر شہری ان سے اس معاملے پر حلف لینے کا کہے تو وہ ہر قسم کا حلف دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے نہ خاتون کو ہاتھ لگایا اور نہ ہی اسے ہراساں کیا۔
نوٹ: یہ سب انسپکٹر عالم خان کا مؤقف ہے، جبکہ خاتون کی جانب سے عائد الزامات کی حتمی حقیقت متعلقہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

موسی خیل پولیس کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز میں پہنچ گئی ۔ میانوالی پپلاں عیسیٰ خیل تینوں تحصیلوں م...
10/09/2026

موسی خیل پولیس کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز میں پہنچ گئی ۔ میانوالی پپلاں عیسیٰ خیل تینوں تحصیلوں میں ہڑتال جاری ہے ۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عبد الحی خان نے بتایا کہ تھانہ موسی پولیس نے سابق صدر بار سنیئر ایڈووکیٹ اعجاز گوہر خان کے گھر چھاپہ مارا ۔ سنیئر ایڈووکیٹ اور انکے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ۔ ایس ایچ او موسی خیل کو اسکے عہدے سے ہٹایا جائے ۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کل جہاز چوک پر دھرنا دیا جائے گا ۔ اور ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کرکے سرگودھا ڈویژن میں ہڑتال ہوگی ۔

بریکنگ اور افسوسناک خبرکمرمشانی: تھانے کے سب انسپکٹر پر محکمہ صحت کی ملازمہ سے مبینہ نازیبا حرکات اور دست درازی کا سنگین...
09/09/2026

بریکنگ اور افسوسناک خبر

کمرمشانی: تھانے کے سب انسپکٹر پر محکمہ صحت کی ملازمہ سے مبینہ نازیبا حرکات اور دست درازی کا سنگین الزام، متاثرہ خاتون نے شور مچا کر اپنی عزت بچائی

کمرمشانی کی رہائشی محکمہ صحت کی ایک ملازمہ (پ) نے سب انسپکٹر عالم خان کے خلاف اعلیٰ پولیس حکام کو دی گئی تحریری درخواست میں سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اپنے خاوند کے ہمراہ ایک درخواست کی تفتیش کے سلسلے میں تھانہ کمرمشانی گئی تھیں۔ خاتون کا الزام ہے کہ دورانِ تفتیش سب انسپکٹر عالم خان نے انہیں مبینہ طور پر آنکھوں کے اشارے کیے، تاہم انہوں نے اسے نظرانداز کیا۔

خاتون کے مطابق تفتیش کے بعد جب وہ موقع ملاحظہ کرنے کے لیے سب انسپکٹر کے ہمراہ تھانے سے روانہ ہوئیں تو مبینہ طور پر سب انسپکٹر نے انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

درخواست کے مطابق بعد ازاں خاتون، ان کے خاوند اور سب انسپکٹر عالم خان ذاتی گاڑی میں موقع کی جانب روانہ ہوئے۔ خاتون کا الزام ہے کہ دورانِ سفر سب انسپکٹر نے پچھلی نشست پر بیٹھی خاتون کو مبینہ طور پر نامناسب انداز میں چھوا، جس پر انہوں نے شور مچا دیا۔ خاتون کے مطابق ان کے خاوند نے بھی مبینہ واقعہ دیکھا، گاڑی روک کر سب انسپکٹر سے احتجاج کیا، جس کے بعد وہ موقع ملاحظہ کیے بغیر واپس تھانے آ گیا۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی کو سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تحریری درخواست دی، تاہم ان کے بقول تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خاتون نے ڈی پی او میانوالی، آر پی او سرگودھا اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار پولیس اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب واقعے کی خبر سامنے آنے پر کمرمشانی کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کرائی جائے اور کسی بھی اہلکار کو اس کے عہدے یا محکمانہ وابستگی کی بنیاد پر رعایت نہ دی جائے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سنگین الزام کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوتی ہیں یا معاملہ بھی دیگر شکایات کی طرح فائلوں میں دب کر رہ جاتا ہے؟

پیارے بھائی وسیم اختر نے ایک ادھیڑ عمر بندے کو جوان بنا ۔۔ بہت شکریہ وسیم بھرا
09/09/2026

پیارے بھائی وسیم اختر نے ایک ادھیڑ عمر بندے کو جوان بنا ۔۔
بہت شکریہ وسیم بھرا

Address

Street Civil Line
Piplan
04202

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Face Of Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Face Of Mianwali:

Shortcuts

Share