15/05/2025
*ہرنولی کےعلاقے میں عبد القیوم نامی شخص کے زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے کی اطلاع۔*
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ ہرنولی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پولیس حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔
*ترجمان میانوالی پولیس*