Alasar Taleemi Markaz Pir Mahal,Pakistan

Alasar Taleemi Markaz Pir Mahal,Pakistan Al-Asar Taleemi Markaz is an islamic education center affliated with Wifaqul Madaris Alarabia Pakist

20/11/2025
پیرمحل: وفاق المدارس العربیہ اور دینی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس پیرمحل :- وفاق المدارس العربیہ ، جمعیت ع...
13/11/2025

پیرمحل: وفاق المدارس العربیہ اور دینی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

پیرمحل :- وفاق المدارس العربیہ ، جمعیت علماء اسلام ، عالمی مجلس ختم نبوت ، سنی علماء کونسل کی مشترکہ پریس کانفرنس

پیرمحل:پنجاب حکومت مدارس اور مساجد کے علماء اکرام کی تذلیل کررہی ہے،مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب

پیرمحل:پچیس ہزار روپے کے وظیفے سے ائمہ اکرام کا دل جیتنے کی کوشش چکنا چور ہوچکی ہے ، مولانا زبیر احمد صاحب

پنجاب بھر کے علماء اکرام میں حکومت کے خلاف سخت نفرت ہے ، رہنما وفاقی المدارس العربیہ

وفاقی المدارس العربیہ پاکستان میں 40 لاکھ طلباء کو دینی تعلیم بھی فراہم کی جا رہی ہے، مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب

خواجہ آصف ہمارا چیلنج قبول کریں 2024 الیکشن کے نتائج کھولیں، رہنما جے یو آئی ف

پیرمحل:فارم 47 کی حکومت کو پتہ چل جائے گا قبضہ مافیا آپ ہیں یا ہم، حافظ نصیر حرار صاحب

پیرمحل:مدارسے والوں کو وہ طعنہ دے رہے ہیں جنہوں نے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے ، حافظ نصیر حرار صاحب

پیرمحل:خواجہ آصف کو ایسی بات پر معافی مانگنی چاہیے، جنرل سیکرٹری جے یو آئی ف

پیرمحل:اگر حکومت علماء سےخیر خواہی کا ارادہ رکھتی ہے دینی مدارس ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کی جائے ،حافظ نصیر حرار صاحب

پیرمحل:خواجہ آصف کو یہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے کہ اسلام آباد کے تمام مدارس قبضے کی جگہ پر ہیں، حافظ نصیر حرار صاحب

پیرمحل:حکومت اپنے رویے کو تبدیل کرے مدارس اور مساجد سے لوگ اگر نکلے تو حکومت بچانا مشکل ہو جائے گا

اعلامیہ وفاق المدارس العربیہ و دینی جماعتوں کے زیر اہتمامتحفظ مساجد و مدارس دینیہ کنونشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بابت سرکاری ا...
13/11/2025

اعلامیہ
وفاق المدارس العربیہ و دینی جماعتوں کے زیر اہتمام
تحفظ مساجد و مدارس دینیہ کنونشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
بابت سرکاری امداد پنجاب حکومت و تحفظ مدارس

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علماء نے وفاق المدرس العربیہ کے زیر اہتمام العصر تعلیمی مرکز پیرمحل میں منعقد کنونشن میں شرکت کی۔

اجلاس میں حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب ناظم وفاق المدارس العربیہ پنجاب ، حضرت مولانا حافظ نصیر احرار صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب ، حضرت مولانا عزیز الرحمن رحیمی معاون ناظم وفاق المدارس العربیہ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا
مفتی شیراز صاحب مدیر العصر تعلیمی مرکز پیرمحل نے کنونشن کی میزبانی فرمائی
اس علاوہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مولانا عبدالجلیل صاحب مسؤول وفاق المدارس العربیہ ، مولانا لطف اللہ لدھیانوی صاحب مسئول وفاق المدارس ، مولانا طلحہ شاہ صاحب ،مولانا محمد صاحب امیر جمعیت علماء اسلام ، مولانا حسن معاویہ صاحب جرنل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ، مولانا امین ربانی صاحب، مفتی ارشاد صاحب مبلغ عالمی مجلس ختم نبوت ، مفتی عابد فرید صاحب ، مولانا سفیان محمود صاحب ، مولانا اشرف عثمانی صاحب ،مولانا عبداللہ صاحب ،مولانا عبدالخالق کشمیری صاحب،مولانا اسد مدنی صاحب ،مولانا مصدق عباس صاحب ،مفتی ارشد صاحب ، مولانا احسن صاحب ،قاری محمد عبداللہ صاحب ،مولانا عبدالعلیم مدنی،مولانا مجیب الرحمن صاحب ، قاری عتیق الرحمن صاحب ، مفتی رمضان صاحب ، مولانا عبداللہ شفیق صاحب ، قاری عمر فاروق سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی ۔۔۔

کنونشن میں متفقہ طور پر درج ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا ۔۔۔
1۔ مساجد اور مدارس امت مسلمہ کے دینی و اخلاقی مراکز ہیں ان کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا 2۔ائمہ مساجد دین کے خادم ہیں اور انہیں مالی ترغیب یا سیاسی مفاد کے ذریعے خریدا نہیں جا سکتا

2۔علماء نے متفقہ طور پرحکومت پنجاب کی جانب سے مساجد میں تقسیم کئے گئے سروے فارم اور اعلان کردہ سرکاری امداد کو یکسر مسترد کرتے ہیں
3۔ اجلاس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ آئمہ مساجد پر سروے فارم پر کرنے کے سلسلہ میں کسی قسم کا دباؤ ہر گز قبول نہیں کیا جائیگا ۔۔۔۔

4۔علمائے کرام وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی قیادت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں کہیں بھی کوئی فارم پر کرکے نہیں دیں گے ۔
5۔کنونشن میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ اگر حکومت اپنے ارادوں میں مخلص ہے تو وہ ائمہ کو رقم کے لالچ میں لانے کے بجائے مساجد کے بجلی اور گیس کے بل معاف کرے
6۔حکومت مدارس کی رجسٹریشن اور بنک اکاؤنٹس کو جوکہ حکومت وقت کے ساتھ اسمبلی میں پہلے سے طے کئے جاچکے ہیں ان کا مسئلہ حل کرے جو سالوں سے رکے ہوئے ہیں
7۔کنونشن میں کہا گیا اگر کہیں بھی کسی حکومتی اہلکار کی جانب سے آئمہ مساجد و ذمہ داران سے مذکورہ فارم پر کرنے کے لیے بے جا اصرار کیا گیا یا دباؤ ڈالا گیا تو اس کے خلاف راست قانونی قدم اٹھایا جائے گا ۔۔۔

8۔علماء اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی تصادم یا تنازع کے بغیر مساجد ومدارس کی آزادی وتحفظ کے لئے اجتماعی طور پر تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔۔۔
9۔ان تمام معاملات کو دیکھنے کے لئے
کنونشن میں ایک ایکشن کمیٹی بھی قائم کی گئی جو کسی امام مسجد کو سرکاری یا انتظامی سطح پر تنگ کیے جانے کی صورت میں فوری رابطہ کرے گی اور اس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی
کمیٹی کے افراد کے نام اور نمبرز آپ احباب تک پہنچ جائیں گئے ۔۔۔۔۔

10۔اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر خواجہ آصف کی طرف سے مساجد اور مدارس کے بارے میں دیے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا

11۔ کنونشن کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں گزشتہ روز اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے ملک کے امن و استحکام پر حملہ قرار دیا گیا

13/11/2025
02/11/2025

*دعوتی و اصلاحی بیان*

ان شاءاللہ آج بروز اتوار بعد نمازِ مغرب
العصر تعلیمی مرکز پیرمحل میں
*حضرت مولانا ابو ایوب قادری صاحب*
(دامت برکاتہم العالیہ)
کا اصلاحی بیان منعقد ہوگا۔

اہلِ ایمان سے التماس ہے
کہ اس بابرکت مجلس میں ضرور شرکت فرمائیں
اور اپنے دینی و روحانی علم میں اضافہ فرمائیں۔

📍 مقام: العصر تعلیمی مرکز پیرمحل
🕰️ وقت: *بعد نمازِ مغرب*

شعبہ نشرو اشاعت: *العصر تعلیمی مرکز پیرمحل*

*ردّ الحاد سیمینار*‎🔴 فیس بک پر لائیو دیکھیں📅 اتوار، 5 اکتوبر 2025🕘 صبح 9:30 تا 12:30📍 العصر تعلیمی مرکز، غوثیہ چوک پیر ...
04/10/2025

*ردّ الحاد سیمینار*

‎🔴 فیس بک پر لائیو دیکھیں

📅 اتوار، 5 اکتوبر 2025
🕘 صبح 9:30 تا 12:30
📍 العصر تعلیمی مرکز، غوثیہ چوک پیر محل

Address

Pir Mahal
321

Telephone

+923007507021

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alasar Taleemi Markaz Pir Mahal,Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alasar Taleemi Markaz Pir Mahal,Pakistan:

Share

Category