پشتو میوزک

پشتو میوزک مستنداور تصدیق شدہ خبروں کےلئے ہمارےپیج کولائک اورفالوکریں

20/10/2025

لاہور ون ویلروں کی اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ ون ولنگ کھلے عام معروف شاہراون پر ویڈیوز کا منظر عام پر آنا سی ٹی او اور پورے لاهور کی ٹریفک پولیس کے لیے ایک سو الیہ نشان ہے

زبردست سہیل آفریدی 🔥پہلا ہی دفتری اجلاس بلا کر عمران خان کی یاد تازہ کر دی، آج کے اجلاس کے صرف چند احکام سن لیں آپکی طبی...
20/10/2025

زبردست سہیل آفریدی 🔥
پہلا ہی دفتری اجلاس بلا کر عمران خان کی یاد تازہ کر دی، آج کے اجلاس کے صرف چند احکام سن لیں آپکی طبیعت سنور جائے گی...
- کسی کیخلاف غلط FIR درج نہیں کی جائے گی
- وفاقی وزارت داخلہ نے پختونخواہ پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں وہ نہایت ناقص ہیں، گاڑیاں واپس بھیجنے کا حکم
- کسی بهی طالب علم پر FIR نہ کرنے کا حکم
- جیلوں میں کسی قیدی پر بهی ظلم نہیں ہونا چاہئے
- پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کروں گا مگر عوام کو شکایت ہوئی تو پولیس سے بهی حساب لوں گا
- صوبہ پختونخواہ میں جتنے سابق وزرائے اعلی ہیں سب کو سیکورٹی دینے کا حکم تاکہ وہ محفوظ رہیں
- سیاسی بنیادوں پر کسی پر FIR نہ کی جائے اور ناں ہی کسی کو 3MPO کے تحت جیل میں ڈالا جائے.
- ٹرانسفر اور پوسٹنگ 100 فیصد میریٹ پر ہو
- پارٹی ڈسپلن پر بهی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جلد بڑے اعلان کروں گا اور ان کو ہر صورت پورہ کرنا ہوگا
- شہید ارشد شریف کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا اعلان
- تمام اضلاع میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان بنانے کا حکم
- تمام اضلاع میں ٹرائبل میڈیکل کالجز اور ٹرائبل یونیورسٹیز بنانے کا حکم
- پختونخواہ پولیس کو فنڈز کی کمی میں نہیں ہونے دوں گا مگر انصاف قائم آپ نے کرنا ہے.
- مجھ سمیت ہم سب عوام کے ملازم ہیں، عوام کو ہر ادارے میں ایسی بہتری نظر آنی چاہئے کہ ان کو اپنے ووٹ کا حق ادا ہوتا نظر آئے.

آپکا وزیر اعلی سہیل آفریدی

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیدیا
20/10/2025

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیدیا

ممبئی: بھارت کے  معروف لیجنڈری اداکار  اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی سنیما کے ورسٹائ...
20/10/2025

ممبئی: بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی سنیما کے ورسٹائل اداکار شری گووردھن اسرانی طویل علالت کے بعد آج شام ممبئی میں چل بسے۔اداکار کے بھتیجے نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے ۔

5 دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر میں اسرانی نے ہندی فلم انڈسٹری کو بے شمار یادگار کردار دیے اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔

اسرانی نے اپنے کیریئر میں 350 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور کرداروں میں فلم شعلے کا ’’جیلر‘‘ آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

وہ بھول بھلیاں، دھمال، بنٹی اور ببلی 2، آر راجکمار، آل دی بیسٹ اور ویلکم جیسی متعدد کامیاب فلموں میں اپنی شاندار مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے رہے۔

آج بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے معزز ممبران نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین کا تفصیلی دورہ کیا ہماری حوصلہ افزائی...
20/10/2025

آج بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے معزز ممبران نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین کا تفصیلی دورہ کیا ہماری حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتری کے لئے گرانقدر تجاویز دی۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
جناب صبور کاکڑ صاحب، جناب شیر خان بازئی صاحب، جناب غلام علی بلوچ صاحب، جناب عبدالرحمن بزدار صاحب، جناب فضل داد کاکڑ صاحب ،جناب عبدالسلام بلوچ صاحب، جناب محمد خالد بلوچ صاحب، جناب ڈاکٹر اکرم دوست صاحب،
سیکریٹری بی پی ایس سی جناب جناب جاوید منان صاحب، ڈائریکٹر جناب غلام مرتضی سرپرہ اور فوکل پرسن جناب جناب نصیب کاکڑ صاحب۔
بشکریہ کلیم اللہ کاکڑ پرنسپل ماڈل ہائی اسکول پشین

20/10/2025
سہیل الرحمن بلوچ نے سیکریڑی محکمہ آبپاشی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
20/10/2025

سہیل الرحمن بلوچ نے سیکریڑی محکمہ آبپاشی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب وہ عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این اینپاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی ...
20/10/2025

گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے
اب وہ عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این
پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا

اسلام آباد:
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھادی، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

سی این این پر جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ کار فرید زکریہ کا کہنا تھا کہ "امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا"۔

سی این این نے لکھا کہ پہلے دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھنے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل" قرار دیا، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے، جولائی میں امریکا اور پاکستان نے ٹیرف معاہدہ کیا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا۔

سی این این نے لکھا کہ امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے، اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا، پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کردی ہے۔

20/10/2025

مرغی 400 روپے کلو اور ٹماٹر 550 روپے کلو،
اب عوام سوچ میں پڑ گئی ہے کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی؟ 😅

بلوچستان میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، گریڈ 16 سے 21 تک کے افسران کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ صوبہ بلوچستان میں کر...
20/10/2025

بلوچستان میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، گریڈ 16 سے 21 تک کے افسران کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ

صوبہ بلوچستان میں کرپشن کے خلاف تاریخ ساز کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے گریڈ 16 سے 21 تک کے تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلی چھان بین کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور غیر شفاف مالی لین دین کی روک تھام بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام محکموں کے افسران سے ان کے گھروں، فارم ہاؤسز، بینک اکاؤنٹس، قیمتی گاڑیوں، بیرون ملک جائیدادوں اور دوہری شہریت رکھنے سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
اس ضمن میں تمام محکموں کے سربراہان کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے ماتحت افسران کا ریکارڈ مرتب کرکے مقررہ وقت میں جمع کرائیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جمع شدہ تمام معلومات کو خفیہ اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ تفصیلی ویری فکیشن کے بعد کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں۔ ابتدائی مرحلے میں محکمہ خزانہ، مواصلات و تعمیرات، تعلیم، صحت اور بلدیات کے افسران کے اثاثوں کی جانچ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر اٹھایا جا رہا ہے، جنہوں نے واضح کیا ہے کہ “صوبے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔”

ادھر بیوروکریسی کے بعض حلقوں میں اس فیصلے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو شفافیت کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تمام اعلیٰ و درمیانی درجے کے سرکاری افسران کے اثاثوں کی جامع چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ مہینوں میں بڑے انکشافات اور اہم گرفتاریاں سامنے آ سکتی ہیں۔

پاکستان، میں سرخ ٹماٹر 🍅 کی قیمت مہنگائی کی سرخ لائن عبور کر گئی، ، بلوچستان میں ٹماٹر کی کی فصلوں کے اختتام پر نہ صرف ص...
20/10/2025

پاکستان، میں سرخ ٹماٹر 🍅 کی قیمت مہنگائی کی سرخ لائن عبور کر گئی، ، بلوچستان میں ٹماٹر کی کی فصلوں کے اختتام پر نہ صرف صوبے میں بلکہ پورے ملک میں ٹماٹر کی کمی پیدا ہوگئی ہے، جبکہ ایران سے ٹرانزٹ کے زریعے آنے والے سرخ گول ٹماٹر 🍅 کی قیمت اب مہنگائی کے سرخ لکیر کو عبور کر چکا ہے ملک کے بعض ایران سے منسلک سرحدی شہروں سے لے کر وفاقی دارلحکومت السلام آباد میں ٹماٹر عام عوام کی۔دسترس سے باہر ھو گئی ہے لیکن روزانہ ضرورت کے تحت ٹماٹر ایک ضروری خوراکی جز کی شکل اختیار کر چکا ہے زرائع کا کہنا ہے ایران سے ٹماٹر کی کاروباری حضرات نے ایک مصنوعی قلت پیدا کر چکے ہیں حکومت کو فوری اقدامات لے کر سبزیوں اور عام پھل کے قیمتوں میں استحکام لانا ھوگا

Address

Pishin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پشتو میوزک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پشتو میوزک:

Share