08/07/2025
ڈپٹی کمشنر کمپلیکس پشین:
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشین کا نمائندہ وفد پارٹی کے ضلعی صدر عمر خان ترین کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان خلجی سے ملاقات کی ۔
وفد میں میئر میونسپل کارپوریشن پشین سردار اکبر خان ترین ، ضلعی جنرل سیکرٹریز حاجی اکبر صاحب ، واجد وطن پال ، ضلعی رابطہ سیکرٹری علی محمد کلیوال ، ضلعی معاونین مصور خان ترین ، ڈاکٹر شکر ترین ، تحصیل حرمزئی کے صدر ایڈوکیٹ مناف بادیزئی ، تحصیل کارپوریشن کے صدر شاولی خان ، کونسلر شمس جمال ، چیئرمین نجیب عادل شامل تھے۔
وفد نے ڈی سی کے ساتھ پشین کے اہم مسائل پر تفصیلی بحث کی جن میں امن و امان ، شعبہ ایجوکیشن ، شعبہ صحت یونین کونسلز سیکرٹریز کی حاضری سمیت دیگر درپیش مسائل شامل تھے۔ ڈی سی صاحب نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔