GHSS Qaboola

GHSS Qaboola Best Regards,

IT Department,
Govt. Higher Secondary School
Qaboola Sharif,Tehsil Arifwala,
Distr

🚀 𝐎𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲 𝐊𝐧𝐨𝐜𝐤𝐬! 𝐑𝐞𝐚𝐝𝐲 𝐭𝐨 𝐓𝐫𝐚𝐧𝐬𝐟𝐨𝐫𝐦 𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐅𝐮𝐭𝐮𝐫𝐞?𝐃𝐢𝐠𝐢𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬.𝐩𝐤 is launching Enrollments for 𝐁𝐚𝐭𝐜𝐡-𝟎𝟏 𝐨𝐟 𝐃𝐢𝐠𝐢𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬 𝟑...
15/06/2025

🚀 𝐎𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲 𝐊𝐧𝐨𝐜𝐤𝐬! 𝐑𝐞𝐚𝐝𝐲 𝐭𝐨 𝐓𝐫𝐚𝐧𝐬𝐟𝐨𝐫𝐦 𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐅𝐮𝐭𝐮𝐫𝐞?

𝐃𝐢𝐠𝐢𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬.𝐩𝐤 is launching Enrollments for 𝐁𝐚𝐭𝐜𝐡-𝟎𝟏 𝐨𝐟 𝐃𝐢𝐠𝐢𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬 𝟑.𝟎 on 𝟏𝟔𝐭𝐡 𝐉𝐮𝐧𝐞 𝟐𝟎𝟐𝟓 𝐛𝐲 𝟏𝟏:𝟎𝟎 𝐀𝐌 and this could be the turning point you've been waiting for!

✅ 𝐅𝐑𝐄𝐄 𝐄𝐧𝐫𝐨𝐥𝐥𝐦𝐞𝐧𝐭
✅ 𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧 𝐭𝐨 𝐄𝐚𝐫𝐧 𝐢𝐧 𝐃𝐨𝐥𝐥𝐚𝐫𝐬 𝐯𝐢𝐚 𝐅𝐫𝐞𝐞𝐥𝐚𝐧𝐜𝐢𝐧𝐠
✅ 𝐍𝐨 𝐉𝐨𝐛? 𝐍𝐨 𝐏𝐫𝐨𝐛𝐥𝐞𝐦. 𝐂𝐫𝐞𝐚𝐭𝐞 𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐎𝐰𝐧 𝐈𝐧𝐜𝐨𝐦𝐞 𝐒𝐭𝐫𝐞𝐚𝐦
✅ 𝐖𝐨𝐫𝐤 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐇𝐨𝐦𝐞. 𝐄𝐬𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥𝐥𝐲 𝐄𝐦𝐩𝐨𝐰𝐞𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐟𝐨𝐫 𝐖𝐨𝐦𝐞𝐧

📌 𝑴𝒂𝒓𝒌 𝒚𝒐𝒖𝒓 𝒄𝒂𝒍𝒆𝒏𝒅𝒂𝒓𝒔 – 𝟏𝟔𝒕𝒉 𝑱𝒖𝒏𝒆 𝟐𝟎𝟐𝟓!

300,000 seats will be available and they’ll go fast! First-come, first-served.

🎯 𝐑𝐞𝐠𝐢𝐬𝐭𝐞𝐫 𝐍𝐎𝐖 at:
👉 https://www.digiskills.pk/Register.aspx

Registering early means you’ll:
✨ Get a reminder as soon as enrollments open
✨ Skip the hassle later just select your 2 free courses with one click!

📢 𝐈𝐦𝐩𝐨𝐫𝐭𝐚𝐧𝐭: Registration is not enrollment. Make sure you enroll in 2 courses on 16th June to secure your seat.

💡 Don’t wait for opportunity. 𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧. 𝐄𝐚𝐫𝐧. 𝐄𝐦𝐩𝐨𝐰𝐞𝐫 𝐘𝐨𝐮𝐫𝐬𝐞𝐥𝐟.

Largest training program in Pakistan offers Free online training courses with certificates in freelancing skills to seize opportunities in the digital economy.

29/05/2025

چھٹیاں ضائع نہ کریں
بچوں کو کمپیوٹر سکلز ، کوڈنگ ، ویب ڈویلپمنٹ اور مصنوعی ذہانت جیسی چیزیں سکھائیں
تاکہ وہ ہنرمند اور خود مختار بن سکیں

27/05/2025

پاکستان میں ذولحجہ کا چاند نظر نہیں آیا،یکم ذولحجہ 29 مئی جبکہ عید الضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہوگی،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

27/05/2025

اے آئی کے دور سوفٹ سکلز جو آپ کو سیکھنی چاہیے!
قیصر رونجھا
دوستو !
پچھلے کچھ مہینوں میں میں نے کچھ اہم سافٹ اسکلز کو مزید بہتر کر کے سیکھیں جو AI کے دور میں خود کو بہتر بنانے کے لیے نہایت مفید ثابت ہو رہی ہیں۔ ان اسکلز کو سیکھ کر نہ صرف میں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری محسوس کی، بلکہ یہ بھی جانا کہ ان سکلز کا استعمال کیسے کیا جائے۔
یہاں میں ان سکلز کے بارے میں اور ان پر غور و فکر کرنے کے لیے آپ کے لئے کچھ سوالات لکھ رہا ہوں۔ چونکہ ایک چیز جو میں نے کچھ عرصے میں سیکھی ہے وہ یہ کہ جب تک ہمیں مقصد کا یا کام کنٹیکسٹ معلوم نہیں ہو تو اس کے سمجھنے کا مزہ نہیں آتا۔
‏Critical Thinking اور Problem Solving:
تنقیدی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت ہمیں روزمرہ کے مسائل کا تجزیہ کرنے اور ان کے حل کے بارے میں مختلف زاویوں سے سوچنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ ان سکلز کو بہتر بنانے کے لیے یہ سوالات خود سے پوچھیں:
1. کیا میں اپنے روزمرہ کے مسائل کا تجزیہ کرنے اور ان کے حل کے بارے میں مختلف زاویوں سے سوچتا ہوں؟
2. میں نے حال ہی میں کونسا بڑا مسئلہ حل کیا ہے، اور میں نے اس مسئلے کے لیے کونسی حکمت عملی اپنائی؟
3. میں اپنی تخلیقی سوچ کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں تاکہ میں زیادہ مؤثر اور جدید حل تلاش کر سکوں؟
‏Adaptability اور Flexibility:
‏AI کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں مطابقت پذیری اور لچک بہت اہم ہیں۔ نئی سوچ کو قبول کرنے اور تبدیلی کو اپنانے کی صلاحیت ہمیں غیر یقینی صورتحال میں بھی پرسکون رہنے میں مدد دیتی ہے۔ ان پر غور کریں:
1. جب مجھے کسی نئی تبدیلی کا سامنا ہوتا ہے تو میں کس طرح ردعمل ظاہر کرتا ہوں؟
2. میں نے حال ہی میں کونسی بڑی تبدیلی کو قبول کیا ہے، اور اس کے لیے مجھے کونسی نئی مہارتیں سیکھنی پڑیں؟
3. میں اپنی زندگی میں لچک کو کیسے بڑھا سکتا ہوں تاکہ میں غیر یقینی صورتحال میں بھی پرسکون رہ سکوں؟
‏Emotional Intelligence:
جذباتی ذہانت میں خود آگاہی اور ہمدردی شامل ہیں۔ یہ سکلز ہمیں اپنے اور دوسروں کے جذبات کو سمجھنے اور ان کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کی صلاحیت دیتی ہیں۔ اپنے جذباتی ذہانت پر غور کرنے کے لیے:
1. میں اپنے جذبات کو کتنے اچھے طریقے سے سمجھتا ہوں، اور میں انہیں کیسے قابو کرتا ہوں؟
2. میں نے حال ہی میں کب کسی کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے، اور اس سے ہمارے تعلقات پر کیا اثر پڑا؟
3. میں اپنی جذباتی ذہانت کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں تاکہ میں دوسروں کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کر سکوں؟
‏Effective Communication:
مؤثر بات چیت کی مہارت ہمیں اپنے خیالات اور معلومات کو واضح اور مؤثر طریقے سے بیان کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فعال سننے کی صلاحیت بھی بہت اہم ہے۔ اس پر غور کریں:
1. میں اپنے خیالات اور معلومات کو کتنے مؤثر طریقے سے بیان کرتا ہوں؟
2. جب کوئی میرے ساتھ بات کرتا ہے، تو کیا میں اس کی بات کو پوری توجہ سے سنتا ہوں؟
3. میں اپنی بات چیت کی مہارت کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں تاکہ میں دوسروں کے ساتھ زیادہ واضح اور مؤثر طریقے سے بات کر سکوں؟
‏Collaboration اور Teamwork:
تعاون اور ٹیم ورک کی مہارتیں ہمیں مختلف ٹیموں کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کرنے اور مضبوط تعلقات بنانے کی صلاحیت دیتی ہیں۔ ان پر غور کریں:
1. میں کس حد تک دوسروں کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کرتا ہوں؟
2. میں نے حال ہی میں کس طرح کسی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ مکمل کیا ہے، اور اس تجربے سے میں نے کیا سیکھا؟
3. میں اپنے ٹیم ورک کی مہارتوں کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں تاکہ میں ٹیم میں زیادہ فعال اور مفید ثابت ہو سکوں؟
یہ سافٹ اسکلز AI کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں کامیابی کے لیے بہت اہم ہیں۔ ان سکلز کو سیکھ کر اور ان پر غور کرکے، آپ نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری محسوس کریں گے بلکہ ذاتی ترقی بھی حاصل کریں گے۔ ان سوالات پر غور کرنا آپ کو ان سکلز کو بہتر بنانے میں مدد دے گا اور آپ کی کامیابی کے امکانات کو بڑھائے گا۔

کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،پنجاب بھر سکولز میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں،صرف وہ سرکاری...
27/05/2025

کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،پنجاب بھر سکولز میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں،صرف وہ سرکاری سکول جہاں بچوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات منقعد کرنی ہیں وہاں بھی صرف دو گھنٹے کے لئے سکول کھولنے کی اجازت ہوگی-
7 30 to 9 30 am.

27/05/2025

*موسم گرما کی تعطیلات میں والدین کے حوالے سے چند گزارشات*

*اطلاعی پیغام برائے والدین*

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

مورخہ 28 مئی 2025 بروز بدھ سے
گرمیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔

ان شاء اللہ اسکول پندرہ اگست 2025 بروز جمعہ کو دوبارہ کھلیں گے

محترم والدین موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اپنے بچوں کو فجر کی نماز ضرور پڑھائیں بلکہ خود بھی ان کے ساتھ نماز ادا کریں اور پھر تلاوت بھی کریں۔اسکے بعد ناشتہ کروا کر یاد کرنے والا ہوم ورک کروائیں۔اسکے بعد بیشک سب دو گھنٹے کے لیے سو کر اپنی نیند پوری کر لیں

سکول سے دیا گیا چھٹیوں کا کام مکمل،صاف ستھرا اور خوشخط کروائیں۔

ہم والدین کرام سے گزارش کرتے ہیں کہ:

بچوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھیں،

بلا ضرورت انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں،

ان کی صحت کا خاص خیال رکھیں،

تعطیلات کے دوران دیے گئے تعلیمی کام پر خصوصی توجہ دیں،

بچوں سے ہوم ورک اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں،

اور انہیں غیر ضروری سیر و تفریح یا وقت ضیاع سے بچائیں۔

یہ تعطیلات بچوں کی صحت، کردار سازی اور علمی ترقی کے لیے ایک بہترین موقع ہیں۔ والدین کی مکمل توجہ، نگرانی اور رہنمائی بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے اسکول آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*دعاؤں کا طلبگار*
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قبولہ شریف

26/05/2025

گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کی بہتر رہنمائی کے لیے اہم اقدامات اور ہدایات :
ہماری خواہش ہے کہ چھٹیاں صرف آرام کا وقت نہ ہوں، بلکہ بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور شخصی نشوونما کے لیے بہترین موقع ثابت ہوں۔
🔹 بچوں کو روزانہ کم از کم 1 گھنٹہ مطالعے کا وقت دیں
🔹 موبائل فون کے استعمال کو محدود کریں
🔹 کوئی نیا ہنر یا مثبت عادت سیکھنے پر توجہ دیں
🔹 جسمانی سرگرمیوں (sports/games) میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں
🔹 دینی تعلیم اور اخلاقیات پر خصوصی توجہ دی جائے
🔹 سونے جاگنے، کھانے پینے اور سیکھنے کا نظم و ضبط قائم رکھیں

🎯 یاد رکھیں:
چھٹیاں بچوں کی زندگی سنوارنے کا وقت ہیں، نہ کہ وقت ضائع کرنے کا۔

ہم سب مل کر ایک ایسی نسل تیار کریں جو صرف کتابوں سے نہیں، بلکہ تربیت اور شعور سے بھی مالا مال ہو.
منقول

25/05/2025

Address

Qabula

Telephone

+923017248430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS Qaboola posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GHSS Qaboola:

Share