13/12/2022
مدرسے کے کم عمر طالب علم کا کارنامہ
ایبٹ آباد حویلیاں کے ایک مدرسے کے طالب علم نے ایک انوکھا کارنامہ سرانجام دے کر سب کو حیران کردیا۔ حافظ عدیل احمد نے اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت، لگن اور جدوجہد سے گھر میں ہی PIA ماڈل ہوائی جہاز بنا کر پریکٹس فلائٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس سے پہلے عدیل احمد نے ہائیڈرالک ایکسویٹر مشین بنا کر اس کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔ حافظ عدیل احمد نے اپنی کم عمری کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر نہ صرف اپنے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، بلکہ ان کا کارنامہ دینی مدارس کے لیے بھی باعث افتخار اور بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ان کے ایک طالب علم نے وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود وسائل سے مالا مال عصری اداروں کے طلباء کے لیے سوچنے اور کچھ نیا کر دکھانے کی راہ سجھائی ہے اور حافظ عدیل نے یہ تجربہ اس عمر میں کیا جس عمر میں طلباء کی اکثریت کتاب اور کھیل سے ہٹ کر کچھ سوچنا جرم سمجھتی ہے۔ بہرحال ہونہار طالب علم حافظ عدیل احمد اور اس میں کچھ نیا سوچنے کی صلاحیت اجاگر کرنے والے اس کے اساتذہ کو سلام ہے۔
آگے ضرور شیئر کیجیے