
18/07/2024
کرپشن الرٹ ⭕ #کوئٹہ میں نیب زدہ سابق ایم ڈی #واسا #حامد #لطیف رانا ریٹائرمنٹ کے باوجود محکمانہ سرگرمیوں میں غیر قانونی طور پر ملوث ۔ حامد لطیف رانا نے #بلوچستان حکومت سے مزید تین سال ایکسٹینشن کی بھی درخواست کی ہے جس پر اہلیان کوئٹہ نے شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
حامد لطیف رانا نے اپنے4 بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو بھی واسا میں اپنے دور میں بھرتی کیا تھا اور ان کی بد ترین بدانتظامی اور مبینہ بدعنوانی کے باعث کوئٹہ میں نہ صرف پانی کا شدید بحران پیدا ہوا ہے بلکہ انہوں نے اپنے دور میں قواعدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سخت پابندی کے وجود درجنوں غیر قانونی کمرشل واٹر سپلائی اسکیموں کو این او سیز بھی جاری کیں جس کی وجہ سے شہر میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے چلی گئی ہے ۔ ماہرین اراضیات نے حکومت بلوچستان کو خبردار کیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی واٹر سپلائی کمرشل اسکیموں کو فی الفور ختم نہ کیا گیا تو شہر میں پانی کا بحران مزید شدت اختیارکرجائے گا۔
حامد لطیف رانا کی ملی بھگت سے کوئٹہ میں چلنے والے غیر قانونی کمرشل واٹر سپلائی اسکیموں کی وجہ سے پشتوں آباد سریاب اور شہر کے دیگر علاقوں میں درجنوں سرکاری ٹیوب ویل خشک ہوچکےہیں اور شہری پانی کے بوند بوند کو ترسنےبرمجبںور ہیں ۔