Sabrang Dunya

Sabrang Dunya Sabrang Dunya is a web-based TV which brings News, Current Affairs, Documentaries,Drama & Short Films

دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے صحافی شاہ زیب خانزادہ نے سابق کور کمانڈر بلوچستان امیر ریاض سے پوچھا کہ کیا کرنا چاہیے؟اس ...
04/02/2026

دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے صحافی شاہ زیب خانزادہ نے سابق کور کمانڈر بلوچستان امیر ریاض سے پوچھا کہ کیا کرنا چاہیے؟
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بلوچستان میں 19 سے 45 سال کی عمر کے ینگ بےروزگار نوجوانوں کی تعداد شاید 40 سے 50 لاکھ کے قریب ہے۔ چالیس، پچاس لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینا اور انہیں اینگیج کرنا ریاستِ پاکستان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔ حکومت کو نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

24/01/2026

خیبر پختونخواہ میں شادی پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے خوشی کو غم میں بدل دیا۔
لہذا ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیجئے۔

نہ رہے بانس نہ بجے بانسریسو اس نے تنگ آ کر وہ سب کچھ کر ڈالا جو کوئی بھی شخص ھوش و حواس میں قطعا نہیں کر سکتا۔ اسے ان رش...
06/01/2026

نہ رہے بانس نہ بجے بانسری
سو اس نے تنگ آ کر وہ سب کچھ کر ڈالا جو کوئی بھی شخص ھوش و حواس میں قطعا نہیں کر سکتا۔ اسے ان رشوت خوروں نے ھوش میں رہنے ہی کب دیا تھا۔ اس نے اپنا اور اپنے بچوں کا ذریعہ معاش ہی جلا ڈالا۔ معاشی خود کشی کر لی۔۔۔ حوس پرستوں نے اسے اسقدر ستایا کہ وہ اپنے ھوش و حواس کھو بیٹھا۔ اور ان بدبختوں سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا لی۔۔۔۔ جی ہاں خود کو۔ یہ خود کو آگ لگانے کے مترادف ہی تو ہے۔ اور اس آگ نے حرام خوروں کے بنائے ہمارے اس کھوکھلے نظام کو بھی اپنے ساتھ جلا کر بھسم کر دیا۔۔۔۔ کاش کہ ایسا ہوا ہوتا۔۔ مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ ہمارا یہ کرپٹ نظام ناصرف تو جوں کا توں موجود ہے بلکہ اس بے بس کی بے بسی پر ٹھٹے بھی لگا رہا ہے۔ آئی جی پولیس سے گزارش ہے کہ اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہچا کر اپنے ڈیپارٹمنٹ کی بچی کچھی ساکھ بچا لیجئے۔ اور اس غریب زرنج کےمالک کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی بھی کی جائے۔

02/01/2026

بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی ایک بڑی وجہ معاشرے میں ناانصافی ہے۔ آسامیوں کی تشہیر پر نوجوان اپنی اپنی ڈگریاں بغلوں میں دبائے لائینوں میں لگ کر اپنےدستاویزات جمع کروا رہے ہوتے ہیں۔ جو کہ اچھی بات ہے مگر افسوس کامقام یہ ہے کہ اس ویڈیو میں کلاس فور یا اس کے قریب تر گریڈز کے امیدواروں میں ایم فل ڈگری ہولڈر بھی شامل ہیں۔۔ شاید یہ بیچارے اس حقیقت سے بھی بےخبر ہیں کہ اب نوکریاں میرٹ پر نہیں ملتیں ۔بلکہ ان کے سودے تو ۔پہلے سے ہو چکے ہوتے ہیں

16/12/2025

حیف صد حیف
بعض لوگ اپنے جیتے ہوئے نمبر یوں بھی ہار دیتے ہیں

16/12/2025

حکومت کو چائیے کہ ہنگامی بنیادوں پر آئی ایم ایف سے بھاری قرض لے کر پہلے اس اونٹ کے منہ میں زیرے کی مقدار پوری کرے۔

15/12/2025

صادق آباد سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس کو کچے کے ڈاکوں نے لوٹ لیا اور 18 سے 20 مسافروں کو اپنے ساتھ یرغمال بنا کر لے گئے۔ ڈاکوؤں کا نشانہ بننے والی بس میں سوار مسافر اور عینی شاہد کا آنکھوں دیکھا حال اسی کی زبانی

15/11/2025

بولان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس لاین تباہ، سیکورٹی کلیرنس نہ ملنے کے باعث تاحال مرمت کا کام شروع نہ کیا جاسکا

14/11/2025

پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلوا کر بغیر پیسے دیئے فرار ہونے والے کار سوار کا انجام

11/11/2025

کوئٹہ ٹو شہداد کوٹ جانے والی مینگل کوچ پرڈاکوؤں ک حملہ 💦
کوئٹہ // صوبائی صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی میر حکمت لہڑی کہ زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب
اجلاس میں بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کی شرکت اور اہم فیصلے کئے گئے۔

کوئٹہ // کچھی انتظامیہ ڈاکوؤں کہ ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ صوبائی صدر ٹرانسپورٹ

کوئٹہ // رات ہمارے ویگنوں کو کمبڑی پل پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹا۔ میر حکمت لہڑی

کوئٹہ // آج صبح نصیرآباد کے علاقے نوتال میں ہمارے کوچز پر ڈاکوؤں نے سیدھے فائرنگ کی جس سے ہمارے ڈرائیور اور مسافر شدید زخمی ہوئے۔ آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ// ایک طرف ہمیں ایف سی نے روکا ھوا ھے دوسرے طرف ہمیں ڈاکو مار رہے ہیں۔حاجی میر حکمت لہڑی

کوئٹہ// کچھی بالاناڑی اور نوتال اب نوگو ایریاز بن گئے ھے۔

کوئٹہ// ٹرانسپورٹرز کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ھے ۔ صوبائی صدر ٹرانسپورٹ حاجی میر حکمت لہڑی

کوئٹہ // کچھی لیویز و نوتال پولیس صرف بھتہ لینے میں مصروف ہے۔ حاجی حکمت لہڑی

کوئٹہ// ڈاکوؤں کے نام اور ٹھکانے معلوم ھونے کے باوجود بھی کچھی انتظامیہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے سے انکاری ہے
حاجی میر حکمت لہڑی

کوئٹہ // ڈاکو سرعام آکر قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر کے دوبارہ اپنے علاقے بھاگ اور بالاناڑی چلے جاتے ہیں۔ حاجی میر حکمت لہڑی

کوئٹہ// دو دنوں میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

کوئٹہ// آئندہ دو روز میں تمام اضلاع کے ضلعی صدرز کو طلب کیا گیا ہے جس سے احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔ حاجی میر حکمت لہڑی

کوئٹہ// قومی شاہراہ کو کچھی کے مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کیا جائے گا۔ صوبائی صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی میر حکمت لہڑی

08/11/2025

لیاقت بازار کوئٹہ جیولر کی دکان سے سونے کے سیٹ چرانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج۔ جس میں ایک مرد سونے کا سیٹ چرا کر خاتون کے حوالے کرتا ہے اور خاتون اسے چھپا لیتی ہے۔ مگر بعد میں کیا ہوا دیکھئیے اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں۔

24/10/2025

جب سی ایس ایس آفیسرز کی عزت نفس بھی جاہل منسٹرز کے جاہلانہ فیصلوں کی زد پر ہوگی تو پھر ایسا تو ہو گا

Address

Quetta Cantonment
87300

Telephone

+923138425339

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabrang Dunya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sabrang Dunya:

Share